نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    موجِ شرابِ عشق پہ ڈولے ہوئے سخن

    بہت شکریہ فرحان بھائی ! مجھے خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے ۔ بہت نوازش!
  2. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    فاتح بھائی آپ نے تو سیروں خون بڑھادیا ! یہ آپ کی محبت ہے ! ویسے آپ بھی آج کل بہت کم نظرآتے ہیں ۔ کبھی کبھی کچھ عنایت کیا کیجئے ۔ اللہ تعالیٰ زندگی کو آسان بنائے اور آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    بہت بہت شکریہ فرحان بھائی ! ممنون ہوں ! اللہ آپ کو خوش رکھے !
  4. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    ہا ہاہاہا! بس تو اب آپ کی طرف سے توثیق ملنے پر اس جملے کو ’’جواں مرد‘‘ کی تعریف میں باقاعدہ طور پر شامل کیا جارہا ہے ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    آرزوے باراں

    واہ واہ! بہت خوب! اچھی مختصر سے تاثراتی نظم ہے! اور تصویر بھی آپ نے ڈھونڈھ کر بہت اچھی لگائی ہے ۔ ماشاءاللہ! اللہ ذوق سلامت رکھے۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    دیکھیے کیا معجزہ ہوتا رہا

    بہت خوب! اچھی غزل ہے ! کئی اشعار اچھے ہیں ۔ نوید بھائی ، بہت داد آپ کیلئے! نوید ناظم بھائی آپ نے ااستادِ محترم کے نام اپنے جوابی مراسلے میں ایک بہت اچھا نکتہ اٹھایا ہے ۔ یہ سوال مختلف صورتوں میں اکثر ذہنوں میں اٹھتا رہتا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ اصلاحِ سخن کے فورم میں اس موضوع کئی دفعہ پہلے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    ستم گر آنکھ کو دریا نہ کر دے

    اسی لئے تو نوید بھائی میں محفل پر سال میں ایک بار آتا ہوں ۔ :D تفنن برطرف ، بھائی مجھے ہر وقت اپنی مصروفیت کا رونا رونا بھی اچھا نہیں لگتا لیکن کیا کروں حقیقت یہی ہے ۔ میرا بس چلے تو میں یہیں انجمن میں چارپائی دال کر بیٹھ جاؤں لیکن ایسا ممکن نہیں ہے ۔ جب جب وقت ملتا ہے میں یہیں آتا ہوں ۔...
  8. ظہیراحمدظہیر

    محاسنِ کلامِ غالب از عبدالرحمٰن بجنوری

    بہت ہی اچھا پڑھا ہے خلیل بھائی ! اسی بہانے اب آپ کی آواز سے بھی تعارف ہوگیا ۔ :) یہ اچھا کام کیا آپ نے ۔ بجنوری صاحب کا یہ مقدمہ بہت مشہور اور گویا خاصے کی چیز ہے ۔ میں نے پانچوں فائلیں ڈاؤنلوڈ کرلی ہیں ۔ ’’بصری کتاب‘‘ تو تھی ہی اب صوتی کتاب بھی گویا بہم ہوگئی ۔ :):):)
  9. ظہیراحمدظہیر

    ستم گر آنکھ کو دریا نہ کر دے

    نوید بھائی ! استادِ محترم نے توجہ دلائی ہے کہ آپ کی غزل پر میرا تبصرہ کچھ شدت پسندانہ سا نظر آرہا ہے ۔ اس کے لئے میں آپ سے معذرت خواہ ہوں ۔ بخدا دل آزاری میرا مسلک نہیں ۔ اسے گناہ سمجھتا ہوں ۔ میں نے تو اپنی طرف سے بہت خلوص اور خدمت کے جذبے سے کچھ نکات کی طرف اشارہ کیا تھا اور نیت یہی تھی کہ آپ...
  10. ظہیراحمدظہیر

    ستم گر آنکھ کو دریا نہ کر دے

    اعجاز بھائی ، اس شعر میں نوید نے دراصل ’’ نا کرنا‘‘ کا محاورہ باندھا ہے ( نا کرنا اور ہاں کرنا قبول کرنے اور رد کرنے کے معانی میں) ۔ یہ محاورے رشتے ناطے اور ایجاب و قبول کے سیاق و سباق میں عام بولے جاتے ہیں ۔ اس لئے یہاں محاورے کا استعمال تو درست ہے ۔ جیسے کہا جائے : اگر لڑکا ہاں کرتا ہے تو...
  11. ظہیراحمدظہیر

    سیاسی لوگ::(علامہ اقبال سے معذرت کے ساتھ)

    خودی؟ یہ کون سی چڑیا کا نام ہے صاحب ہاہاہاہاہا! کیا بات کی ہے خلیل بھائی !
  12. ظہیراحمدظہیر

    تری بزم میں ہمیں تھے کہ دوانہ وار آئے

    نہیں ۔ یہاں کسی قسم کا کوئی ایطا نہیں ہے ۔ سنوار اور وار دو الگ الگ مفرد الفاظ ہیں ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    ستم گر آنکھ کو دریا نہ کر دے

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں نوید صاحب! آپ کی غزلیں اچھی ہوتی ہیں ۔ اچھے خیالات ہوتے ہیں لیکن پڑھتے ہوئے چند کمزور لسانی پہلو تواتر سے سامنے آتے ہیں ۔ ان پر توجہ دیجئے گا ۔ ایک بات تو یہ کہ مصرعوں کی گرامر کچھ الجھی ہوئی سی ہوتی ہے ۔ کوشش ہونی چاہئے کہ بیانیہ فطری زبان سے ممکنہ حد تک قریب ہو ۔ دوسرے...
  14. ظہیراحمدظہیر

    تری بزم میں ہمیں تھے کہ دوانہ وار آئے

    واہ واہ! بہت خوب! کیا بات ہے!! نمرہ صاحبہ ، اچھی غزل ہے ۔ بہت داد آپ کے لئے ! شاید کچھ وقت اور توجہ اور دیتیں تو دو چار معمولی سی کمزوریاں جو نظر آرہی ہیں وہ بھی نہ ہوتیں ۔ ہمیں اپنی زندگی میں وہی چار دن بہت ہیں جو ملے تھے اپنی خاطر، جو وہاں گزار آئے -------- پہلے مصرع میں زمانۂ حال کا...
  15. ظہیراحمدظہیر

    اک جہانِ رنگ و بو اعزاز میں رکھا گیا

    بالضرور ۔ یہ تو اچھی بات ہے کہ آپ کے قلم کوتحریک ہوئی ۔ براہِ کرم مجھے ٹیگ کردیجئے گا تاکہ پڑھنے سے رہ نہ جائے ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    اک جہانِ رنگ و بو اعزاز میں رکھا گیا

    یعنی آپ کی طرف بھی اِدھر ہی کا سا حال ہے۔ :D
  17. ظہیراحمدظہیر

    موجِ شرابِ عشق پہ ڈولے ہوئے سخن

    نوازش وارث بھائی! ذرہ نوازی ہے ! ممنون ہوں شاہ صاحب! کرم نوازی ہے! بہت بہت شکریہ !
  18. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    یہ لغات ایک دفعہ ڈاؤنلوڈ ہوجائیں تو پھر آف لائن استعمال کرنا بالکل مشکل نہیں ۔ مطالعہ کے بارے میں آپ نے بالکل درست کہا ۔ اس کے بغیر تو گاڑی نہیں چلتی۔ میری ناقص رائے میں تو کلاسیک کا مطالعہ کئے بغیر سنجیدہ ادب تخلیق کرنے کا تصور ہی نہیں جاسکتا ۔ بالخصوص شاعر کے لئے زبان کا آنا ازحد ضروری ہے ۔...
  19. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    آداب کاشف اختر بھائی! بہت نوازش! اللہ خوش رکھے! سلامت رکھے!
  20. ظہیراحمدظہیر

    اک جہانِ رنگ و بو اعزاز میں رکھا گیا

    محبت ہے آپ کی! بہت بہت شکریہ خلیل بھائی! اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔
Top