نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    فرخ بھائی ، انبوہ کے معنی ہنگامہ تو قطعی نہیں ۔ فراوانی ، ہجوم ، بھیڑ ، کثرت وغیرہ کے معانی میں مستعمل ہے ۔ لیکن ترکیبِ اضافی مین صرف انہی اشیا کے ساتھ استعمال ہوتا ہے کہ جو قابلِ شمار ہوں ۔ یعنی انبوہِ عاشقاں تو درست لیکن انبوہِ عشق خلافِ محاورہ ہوگا ۔ خیر ، یہ موشگافی والی بات ہے ۔ شعر آپ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ایک نئی غزل - تازہ ہوا کا جھونکا بنایا گیا مجھے

    میں آنکھ سے گرا تو زمیں کے صدف میں تھا واہ واہ! کیا خوبصورت مصرع ہے!! بہت خوب وارث بھائی ! کیا اچھی غزل ہے! ویسے یہ اسد صاحب آج کل کہاں ہوتے ہیں ؟! :):):)
  3. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: جنونِ تعمیرِ آشیاں میں نگاہ ڈالی تھی طائرانہ ٭ نظرؔ لکھنوی

    کیا بات ہے!!! کیا خوبصورت اشعار ہیں ! مطلع تو بہت ہی شاندار ہے !! تابش بھائی اس مصرع میں کہ کے بجائے کے ہونا چاہئے ۔ ٹائپو درست کرلیں ۔ مرورِ ایام کی بدولت، رہا وہ دل ہو کہ سرد خانہ
  4. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: یہ برہمی یہ تری بے رخی قبول نہیں ٭ نظرؔ لکھنوی

    رہِ حیات ہے واضح بفضلِ رب اپنی اِدھر اُدھر کی نظرؔ کج روی قبول نہیں بہت اعلیٰ !! خوبصورت غزل ہے!!!
  5. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: آلودۂ عصیاں خود کہ ہے دل، وہ مانعِ عصیاں کیا ہو گا ٭ نظر لکھنوی

    جو اپنی حفاظت کر نہ سکا، وہ میرا نگہباں کیا ہو گا کیا بات ہے!!!!! سبحان اللہ ، سبحان اللہ! تابش بھائی آخری شعر میں افسردگی دل پر اضافت رہ گئی ہے ۔ ٹائپو درست کر لیجئے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    کہنے کو ہر حلیف سے محروم تو ہوا ۔ ۔ ۔ کس کس کی زدپہ ہوں ، مجھے معلوم تو ہوا

    کہنے کو ہر حلیف سے محروم تو ہوا ۔ ۔ ۔ کس کس کی زدپہ ہوں ، مجھے معلوم تو ہوا
  7. ظہیراحمدظہیر

    پاجامے کا ڈورا

    سعود بھائی ، ہر اصول کا ایک آدھ استثنا تو عموماً ہوتا ہی ہے ۔ مچھر دانی اس کی ایک مثال ہے ۔ :):):) مشتاق احمد یوسفی نے کراچی میں مچھروں کی بہتات کا ذکر کرتے ہوئے ایک جگہ کچھ اس طرح کی بات لکھی ہے کہ کراچی میں مچھر دانی بھی انہی معنوں میں استعمال ہوتا ہے جن معنوں میں سرمہ دانی اور چائے دانی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    پاجامے کا ڈورا

    دہلی والوں کے ہاں ازار بندانی ہی مستعمل ہے ۔ حیدرآباد اور کراچی میں بھی ہمیشہ سے یہی لفظ سنتے آئے ہیں ۔ البتہ یہ لفظ پڑھنے کو کہیں نہین ملا۔ کسی لغت میں بھی موجود نہیں ۔ میرا خیال ہے کہ یہ لفظ ازاربند دانی نہیں بلکہ ازاربندانی ہے ۔ یعنی ازار بند کرنے والا اوزار ۔ واللہ اعلم بالصواب۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    اچھا ہے فرخ بھائی ! اک ذرا انبوہِ جنوں کو دیکھ لیجئے گا ۔ انبوہ عددی صفت ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ذاتی کتب خانہ شرلاکینز کے لیے ایک خوشخبری: شرلاک ہومز: قاتل نظم اور دیگر کہانیاں

    خلیل بھائی ، رشک آتا ہے آپ پر ۔ کبھی ہم بھی پرانی کتابوں میں یونہی خزانے ڈھونڈا اور پایا کرتے تھے ۔ وہ دن تو کب کے ہوا ہوئے ۔ اللہ آپ کو اپنی امان میں ہمیشہ شاد و آباد رکھے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    تاسف ہمدرد نونہال کے مدیر اعلیٰ آج کراچی میں انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اللہ کریم ان کے ساتھ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے اور مغفرت سے نوازے ۔ آپ بہت شفیق اور خلیق انسان تھے ۔ زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
  12. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی اللہ تعالٰی آپ کی حاضری قبول فرمائیں اور عمرے کو آپ کے اور اہلِ خانہ کے لئے وسیلہء...

    تابش بھائی اللہ تعالٰی آپ کی حاضری قبول فرمائیں اور عمرے کو آپ کے اور اہلِ خانہ کے لئے وسیلہء ظفر بنائیں ۔ اور آپ کی زندگی پر عبادتِ حرمین کے مثبت اثرات کو تاعمر قائم رکھیں ۔ آمین ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    بہت بہت شکریہ! نوازش! اللہ آپ کو دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے ۔ بہت نوازش! ممنون ہوں ۔ اللہ خوش رکھے ! بہت شکریہ ! بہت نوازش بٹیا! بہت اچھا تبصرہ کیا ہے ۔ ماشاء اللہ اب تو آپ نقاد بھی بن گئی ہیں ۔ :):):) دیکھئے اردو محفل کا اثر !:):):) بہت شکریہ فرقان بھائی آداب! بہت نوازش! اللہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    بہت بہت شکریہ فاخر ! اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے اور امن و امان مین رکھے ۔ میری طرف سے اعجاز بھائی کے لئے مطلع کی تشریح کا بھی بہت شکریہ ! اعجاز بھائی اساتذہ میں سے ہیں اور بہت مصروف آدمی ہیں ۔ رات دن اردو کی خدمت میں لگے رہتے ہیں اور انہوں نے اپنے ذمہ کئی کام لگا رکھے ہیں ۔ یہاں آتے ہیں تو...
  15. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    بہت بہت شکریہ دوستو! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ تمام لوگوں کو خوش رکھے ۔ اپنی امان میں رکھے ۔ آمین ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    بہت بہت شکریہ اعجاز بھائی ! مجھے خوشی ہے کہ غزل آپ کو پسند آئی ۔ مطلع کے بارے مین آپ کے اشکال کا جواب کسی حد تک تو فاخر رضا نے دیدیا ہے ۔ جیسا کہ آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ اس غزل کا مجموعی رنگ عشقِ حقیقی کا ہے ۔ مطلع میں خلعتِ فاخرہ کا تو کہیں کوئی ذکر نہیں ہے ۔ کلاہِ کج استعارہ ہے غرور، نخوت اور...
  17. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: جل بجھے ہم تو ہوا ایک زمانہ واقف

    بہت شکریہ عدنان بھائی ! نوازش! ممنون ہوں تابش بھائی! مجھے خوشی ہے کہ آپ پتھر اور شہابِ ثاقب کی رعایت کو محسوس کرسکے۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے !
  18. ظہیراحمدظہیر

    موجِ شرابِ عشق پہ ڈولے ہوئے سخن

    بہت نوازش تابش بھائی ! اللہ آپ کو شاد و آباد رکھے ۔ بہت شکریہ! میں قافیے میں ممکنہ حد تک کشادگی کا قائل ہوں اور صوتی قافیے کے استعمال میں کوئی حرج نہیں سمجھتا ۔ میری کچھ غزلوں میں چند صوتی قوافی یقیناً آپ کی نظر سے گزرے ہوں گے ۔ ایک طویل مضمون قافیے پر عرصہ دراز سے نامکمل پڑا ہے ۔ شاید کبھی جم...
  19. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    اما ن بھائی بہت شکریہ! بہت نوازش! خوش رہیں !! اللہ آپ کو شادآبادرکھے!
  20. ظہیراحمدظہیر

    میں پلٹ کر وار کرتا ، حوصلہ میرا بھی تھا

    شکریہ فرحان بھائی! بہت نوازش ہے ! محبت ہے آپ کی! اللہ آپ کو سلامت رکھے!
Top