نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تم جہاں جاؤ تمہیں میری دعا خوش رکھے

    اپنے بیٹے سعد کی تعلیمی کامیابیوں پر چند سال پہلے ایک دعائیہ کلام لکھا تھا ۔ اس دعا میں شرکت اور آمین کہنے کے لئے آپ سب کا پیشگی شکریہ ۔ سعد کیلئے شاد و آباد رہو ، وقت سدا خوش رکھے تم جہاں جاؤ تمہیں میری دعا خوش رکھے فکرِ فردا سے بجھے جاتے تھے دل سینوں میں حوصلہ تم نے دیا ، تم کو...
  2. ظہیراحمدظہیر

    آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا

    آرزوؤں کا نشانہ ہوگیا دل مرا آخر دوانہ ہوگیا رہ گئی تھی اک حقیقت آخری عشق بھی آخر فسانہ ہوگیا خواب سے نکلا تو کیا دیکھا کہ وہ خواب ہی میرا پرانا ہو گیا آئنہ چہرے مقابل ہی نہیں خود کو دیکھے اک زمانہ ہوگیا بجھ گیا ہے دل سرائے کا دیا کارواں شاید روانہ ہوگیا راکھ ہوکر ہی نہیں دیتا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    ہجراں میں دربدر ہوئے ہم قربتوں کے بعد

    احبابِ محفل ! اب مرے توشۂ سخن میں چند آخری غزلیں ہی رہ گئی ہیں ۔ انہیں بھی جلد ی سے آپ کی بصارتوں کی نذر کرکے اس کام سے فارغ ہوا چاہتا ہوں جو تقریباً دو سال قبل شروع کیا تھا ۔ ایک بہت ہی پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔ ہجراں میں دربدر ہوئے ہم قربتوں کے بعد دیدی گئی زمین ہمیں جنّتوں کے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہم قافیہ الفاظ لکھیں

    اردو کے ایسے پانچ الفاظ گنوائیے کہ جن کا کوئی قافیہ نہ ہو۔ :):):)
  5. ظہیراحمدظہیر

    رنگ شفق سے لے کرجیسے رُخ پہ مَلی ہے شام

    بہت بہت شکریہ سائرہ بہن ! پذیرائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش و خرم رکھے ، شاد و آباد رکھے !
  6. ظہیراحمدظہیر

    رنگ شفق سے لے کرجیسے رُخ پہ مَلی ہے شام

    بہت شکریہ فرحان بھائی ! نوازش! آداب! اللہ آپ کو خوش رکھے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    رنگ شفق سے لے کرجیسے رُخ پہ مَلی ہے شام

    بہت بہت شکریہ جاسمن ! آپ نے بالکل ٹھیک کہا ۔ شام کے استعارے کی مدد سے کچھ انہی کیفیات کا اظہار مقصود تھا ۔ دعاؤں کے لئے انتہائی شکر گزار ہوں ۔ دعاؤں میں یاد رکھا کیجئے ۔ اللہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ دونوں جہان کی بہترین نعمتیں عطا فرمائے اور ایمان و یقین کے سائے میں سلامت رکھے ۔ آمین ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    رنگ شفق سے لے کرجیسے رُخ پہ مَلی ہے شام

    نوازش عمران بھائی ! آپ نے ٹھیک محسوس کیا ! کچھ اسی طرح کی کیفیت ہے اس میں ۔ اللہ ذوق سلامت رکھے ! بہت ممنون ہوں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    رنگ شفق سے لے کرجیسے رُخ پہ مَلی ہے شام

    شکریہ فہد! آپ جیسے صاحبِ ذوق کی طرف سے پذیرائی ہو تو خوشی ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے !
  10. ظہیراحمدظہیر

    رنگ شفق سے لے کرجیسے رُخ پہ مَلی ہے شام

    شکریہ تابش بھائی ! اللہ خوش رکھے آپ کو !
  11. ظہیراحمدظہیر

    رنگ شفق سے لے کرجیسے رُخ پہ مَلی ہے شام

    آداب خلیل بھائی ! آپ کو پسند آئی تو جانئے کچھ دم ہے ان لفظوں میں ۔ بہت شکریہ !
  12. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    عبید بھائی ، یہ ٹیلیگرام مرحوم کا کوڈ ہے ۔ یعنی جو پرانے زمانے میں ٹیلیگرام بھیجنے کی مشین پر ڈاٹ ڈیش ڈاٹ وغیرہ دبا کر لکھے جاتے تھے ۔ اسے اردو میں بے تاربرقی کہتے ہیں شاید۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    کیوں بھئی ، کیا پیر گوگل علیہ ما علیہ نکل لئے کیا؟!
  14. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    ہا ہا ہا ہا !! واقعی یہ سطر تو جیٹ لائن کی طرح ہی لگ رہی ہے۔ یہ AOA لکھا تھا کہ آجکل Assalm O Alekum کے بجائے یہی لکھنے کی بدعت چل پڑی ہے ۔ پورے الفاظ مورس کوڈ میں لکھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔ :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    فاتح بھائی آپ نے بالکل درست تشخیص فرمائی ہے۔ تقریباً ساری ہی وجوہات لکھ دی ہیں ۔ سو بات کی ایک بات وہی ہے جو آپ نے کہی کہ گزرتے وقت کے ساتھ ترجیحات بدلتی جاتی ہیں ۔ اب تو یہ صورتحال ہے کہ اگر کبھی پڑھنے بیٹھ بھی جائیں تو ایک طرح کا احساسِ جرم سا ہوتا ہے کہ اس کے بدلے کئی اور زیادہ اہم کام کئے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    بہت ہی خوب ہے ! کیا بات ہے ! جواب نہیں !

    بہت ہی خوب ہے ! کیا بات ہے ! جواب نہیں !
  17. ظہیراحمدظہیر

    والد پہ اشعار

    میرے باپ نے ہجرت کی تھی ، میں نے نقل مکانی انہوں نے تاریخ لکھی تھی ، میں نے ایک کہانی ( نامعلوم از نیویارک )
  18. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: صبا ہے، گل ہیں، سبزہ زار بھی ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    محبت کرنے والے جانتے ہیں کہ یہ ساحل بھی ہے، منجدھار بھی ہے واہ ! کیا بات ہے !! کیا اچھا کہا ہے !!!
  19. ظہیراحمدظہیر

    درد ہے کہ نغمہ ہے فیصلہ کیا جائے

    تحت اللفظ اچھا پڑھا ہے خلیل بھائی ! بہت خوب!!
  20. ظہیراحمدظہیر

    پیرزادہ قاسم درد ہے کہ نغمہ ہے فیصلہ کیا جائے - پیرزادہ قاسم

    کیا بات ہے ڈاکٹر صاحب کی ! ان کا لب و لہجہ ہی الگ ہے ! پیرزادہ قاسم میرے بھی پسندیدہ شاعروں میں سے ہیں ۔ پڑھوانے اور سنوانے کا بہت بہت شکریہ خلیل بھائی !
Top