نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    ابو ہاشم بھائی ، ویسے تو فاتح بھائی بڑی وضاحت سے بات بیان کرچکے ہیں ۔ لیکن لگتا ہے کہ آپ کے ذہن میں اب بھی سوالات باقی ہیں ۔ مجھے لگ رہا ہے کہ اس معاملے کو سمجھنے میں آپ کسی بنیادی جگہ پر کچھ غلطی کررہے ہیں ۔ بہتر ہے کہ میں کچھ بنیادی باتیں لکھ دوں ۔ ۔ علم خوشنویسی میں شوشہ یا...
  2. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    خلیل بھائی یہ شاہکار کہاں کہاں سے نکال کر لاتے ہیں آپ !! بہت مزا آیا پڑھ کر ۔ اپنی نظر میں سارے مسلمان بھائی ہیں ان کی نظر میں خیر سے ہم سب بہائی ہیں ہاہاہاہاہاہاہاہاہا !! یہ تو کمال کا شعر ہے خلیل بہائی ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    لگ رہا ہے کہ آپ سب لوگ اب عبید انصاری کو شاعر بنا کر ہی دم لیں گے ۔ :):):) ہر کہ در کانِ نمک رفت ۔۔۔۔۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    بہت نوازش ! شکریہ فرحان ۔ :):):)
  5. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    نہیں تابش بھائی ۔ یہ بات نہیں ۔ سارا کام انہی نے کیا ہے ۔ ایک دن اچانک احمد بھائی کی ایمیل آئی کہ جس میں ایک اٹیچی کیس اٹیچ تھا ۔ معلوم ہوا کہ انہوں نے بڑی محنت سے اردو محفل پر شائع میرےتمام کلام کو چن چن کر ایک فائل میں جمع کرکے بھجوایا ہے ۔ یہ ان کی محبت ہے ۔ اللہ ان کو سلامت رکھے ۔ وہ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    بے شک اس شک میں کوئی شبہ نہیں ۔ ویسے یہ ہزار پوستیوں کا استعارہ کمال ہے ۔ واقعی نیرنگ خیال ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    سوری ۔ آپ کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ٹینڈر آپ کو نہیں دیا جاسکتا ۔ رقم اور پروجیکٹ دونوں کے ڈوبنے کا شدید خطر ہ ہے ۔ ادارہ فی الحال اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتا ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    مکان اور مکین

    مکان اور مکین سہما ہوا ہے کمرے میں برسوں کا انتظار جالے ہیں فرقتوں کے کواڑوں کے بیچ میں اک شخص ٹوٹ کر ہوا کچھ اور پُر بہار اُگتے ہوں جیسے پھول دراڑوں کے بیچ میں ظہیراحمد ۔۔۔۔۔۔ مئی ۲۰۰۳
  9. ظہیراحمدظہیر

    رنگ شفق سے لے کرجیسے رُخ پہ مَلی ہے شام

    صاحبو! جب زندگی کا دن ڈھلنے پر آجائے اور شام کے رنگ ہر طرف پھیلنے لگیں تو یکایک ہر احساسِ زیاں کچھ اور شدت سے چبھنے لگتا ہے ۔ ایسے میں اگر انسان پلٹ کر دیکھنے کے بجائے آگے دیکھے اور اپنے ہمسفر اور ہمقدم کی نعمت کا اعتراف کرے تو ڈھارس بندھتی ہے ۔ دل کچھ سنبھلنے لگتا ہے ۔ میں بھی اب شام کی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    اک بات کہہ رہا ہوں لہجے بدل بدل کے

    احبابِ کرام ! ایک اور پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔ اک بات کہہ رہا ہوں لہجے بدل بدل کے اک شعر ہو رہا ہے مصرعے بدل بدل کے پُرپیچ راستہ ہے ، سامان ہلکا رکھنا تھک جاؤ گے وگرنہ کاندھے بدل بدل کے تاریکیوں سے گذرا میں روشنی کی خاطر پہنچا تری ڈگر پر رستے بدل بدل کے تعبیر کیا ملے گی اُن کو بھلا...
  11. ظہیراحمدظہیر

    نہ ملے تم ، تو ملا کوئی تمہارے جیسا

    ایک بہت ہی پرانی غزل سرکلر فائل سے براہِ راست آپ احباب کی خدمت میں پیش ہے ۔ شاید آپ کو پسند آئے ۔ نہ ملے تم ، تو ملا کوئی تمہارے جیسا فائدہ عشق میں دیکھا ہے خسارے جیسا موج اڑاتی ہوئی مخمور سمندر آنکھیں ڈھونڈتی رہ گئیں اک شخص کنارے جیسا عشق حیراں ہے ابھی پہلی نظر کے مانند حسن ابھی تک...
  12. ظہیراحمدظہیر

    روشنی ہی روشنی ہیں جس طرف سے دیکھئے ۔ ۔ ۔ ۔ جل رہے ہیں جو چراغ اُن کو شرف سے دیکھئے

    روشنی ہی روشنی ہیں جس طرف سے دیکھئے ۔ ۔ ۔ ۔ جل رہے ہیں جو چراغ اُن کو شرف سے دیکھئے
  13. ظہیراحمدظہیر

    فیض :::::تیری صُورت جو، دِل نشیں کی ہے! ::::: Faiz Ahmad Faiz

    حیدرآباد سنٹرل جیل میں قید کے دنوں کی غزل ہے ۔ اور اسی کا حوالہ مقطع میں دیا ہے فیض صاحب نے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: خبر کس کو محبت کیا ہے پر اتنی حقیقت ہے ٭ نظرؔ لکھنوی

    فسانہ پھر فسانہ ہے، حقیقت پھر حقیقت ہے واہ! کیا بات ہے!
  15. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    نوازش ، بہت شکریہ ! ممنون ہوں بھائی !
  16. ظہیراحمدظہیر

    ہم ترا ذکرِ طرحدار لکھا کرتے تھے

    بہت شکریہ معان بھائی ! نوازش ! بہت بہت شکریہ عبداللہ ! بہت شکریہ فہد ! بہت خوشی ہوتی ہے آپ کی داد سے ! میں اکثر دور ہی دور سے دیکھتا رہتا ہوں کہ آپ کو مطالعہ کا بہت ذوق و شوق ہے اور اس کم عمری میں بھی آپ کا مطالعہ وسیع ہے ۔ اللہ کریم کے فضل سے امید ہے کہ ایک دن آپ ضرور کامیاب اور...
  17. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: حوصلہ قافلے والوں کا بڑھاتے رہنا

    بہت شکریہ ہادیہ! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے ! یہ تو بڑی اچھی اور خوش آئند بات ہے کہ آپ جاب ہونے کے بعد بھی محفل میں باقاعدہ نظر آرہی ہیں ۔ اللہ مزید آسانیاں فرمائے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    بہت بہت شکریہ فرقان! ویسے یہ شعر تھا ہی ایک مصرع کا ۔ دوسرا مصرع تو مقطع سے ادھار لے کر یہاں لگانا پڑا ۔ :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    یعنی تابش بھائی نےبالکل صحیح کہا تھا!
Top