نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    سلیس اردو میں اس کا ترجمہ شاید یوں ہوگا: ولی را ولی می شناسد
  2. ظہیراحمدظہیر

    ہم ترا ذکرِ طرحدار لکھا کرتے تھے

    آداب خلیل بھائی ! نوازش!! آپ کی محبت ہے کہ ان کاوشوں کو پسند کرتے ہیں ۔ اور اس بات پر بھی آپ کا بہت شکریہ کہ ہماری شوخی اور شرارت کا برا نہیں مانتے ۔ اللہ آپ کا سایہ سلامت رکھے ! ترقی و کمال میں اضافہ فرمائے ! آمین ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ یہ میں کیسے نگر میں آ گیا ہوں۔ محمد یعقوب آسیؔ

    بہت اچھا انتخاب احمد بھائی ! یہ میں کیسے نگر میں آ گیا ہوں کہ خود کو اجنبی سا لگ رہا ہوں سرِ دشتِ تخیل یہ خموشی میں اپنی ہی صدا سے ڈر گیا ہوں تمہاری ذات سے نسبت جو ٹھہری سو خود کو معتبر لگنے لگا ہوں کیا اچھے اشعار ہیں !! ہماری طرف سے آسی صاحب کو بہت بہت داد و تحسین پہنچے!
  4. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    میں جب لکھ رہا ہوں تو اس طرح کا نظر آتا ہے۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    ابو ہاشم بھائی ، دیگر فنونِ لطیفہ کی طرح علمِ خطاطی میں بھی معیاری Nomenclature کا مسئلہ ہے ۔ مختلف علما اور اساتذہ نے ایک ہی چیز کے لئے ایک سے زیادہ لفظ استعمال کئے ہیں ۔ مختلف کتب میں مختلف نام ملتے ہیں ۔ چونکہ خطاطی ایک بصری فن ہے اس لئے Nomenclature سے زیادہ لکھائی کے اصولوں پر زور دیا گیا...
  6. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    اسے نوک یا سرا کہتے ہیں ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    خند و ملاحت

    شاباش ! بہت خوب میاں ! بہت اچھے! میں سمجھ رہا تھا کہ آپ شاعروں اور دہلی والوں کے ساتھ اس قدر اور اس قسم کےمذاق کررہے ہیں تو مذاق برداشت کرنے کا حوصلہ بھی ہوگا ۔ خیر ۔ اگر میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی تو میں بیحد معذرت خواہ ہوں اور آپ سے معافی کا خواستگار ہوں ۔ امید ہے کہ میری ناسمجھی پر...
  8. ظہیراحمدظہیر

    خند و ملاحت

    اتنے کہاں ۔ بس ایک ہی تھا ۔ وہ بھی کراچی چلا گیا اور وہاں بھی اکیلا ہے ۔ :D:D:D
  9. ظہیراحمدظہیر

    خند و ملاحت

    :good1::good1::good1::good1::good1::good1::good1::good1::good1:
  10. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    فاتح بھائی ، ویسے اردو محفل پر جو نستعلیق فونٹ استعمال ہو رہا ہے اس میں بھی کئی لفظ ٹھیک سے نہیں لکھے جاتے ۔ کل لکھتے وقت غور کیا تو معلوم ہوا کہ اس میں ’’صیر‘‘ درست نہیں لکھا جاتاہے ۔ یعنی صر اور صیر میں کوئی فرق نہیں ۔ جبکہ ضیر اور ضر درست لکھے جاتے ہیں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    فاتح بھائی ، عین ممکن ہے کہ یہ اپنے بھائی ممدو نادرا میں کسی اعلیٰ عہدے پر فائز ہوں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    نوازش ! بہت شکریہ فرقان بھائی ! افتخار عارف میرے بھی پسندیدہ ترین شاعروں میں سے ہیں ۔ بچپن ہی سے انہیں اور فیض صاحب کو پڑھتا آیا ہوں ۔ افتخار عارف نے کم لکھا ہے لیکن بہت جاندار اور شاندار لکھا ہے ۔ سچی بات یہ ہے میر و غالب اور دیگر قدما ء کا کلام زبان کا مزا لینے کی خاطر پڑھ تو لیتا ہوں لیکن...
  13. ظہیراحمدظہیر

    راہبر دیکھ لئے ، راہ گزر دیکھ آئے ۔ ۔ ۔ بیچ رستے سے ہم انجامِ سفر دیکھ آئے

    راہبر دیکھ لئے ، راہ گزر دیکھ آئے ۔ ۔ ۔ بیچ رستے سے ہم انجامِ سفر دیکھ آئے
  14. ظہیراحمدظہیر

    گنتی میں بے شمار تھے ، کم کر دیے گئے ( عالم تاب تشنہ)

    گنتی میں بے شمار تھے ، کم کر دیے گئے ہم ساتھ کے قبیلوں میں ضم کر دیے گئے پہلے نصابِ عدل ہُوا ہم سے انتساب پھر یوں ہُوا کہ قتل بھی ہم کر دیے گئے پہلے لہو لہان کیا ہم کو شہر نے پھر پیرہن ہمارے علَم کر دیے گئے پہلے ہی کم تھی قریۂ جاناں میں روشنی اور اس پہ کچھ چراغ بھی کم کر دیے گئے اِس شہرِ...
  15. ظہیراحمدظہیر

    ریڑھ کی ہڈی کا خم۔ ایکسر سائز کی جائے یا بیلٹ کا استعمال، یا پھر سرجری؟

    اس مرض میں تیل کی مالش بے فائدہ لیکن بے ضرر ہے ۔ ویسے سر میں تیل کی مالش کرانے سےمزا بڑا آتا ہے ۔ :D:D:D خوارک کے بارے میں کوئی خاص اصول نہیں ۔ ہر چیز کھائیں ۔ بس صاف ستھری اور متوازن خوارک ہو ۔ بچے کو وہ تمام مسنون دعائیں ترجمے کے ساتھ یاد کرادیں جو مریض اور مرض سے متعلق ہیں اور اسے کہیں...
  16. ظہیراحمدظہیر

    خواہرم جاسمن ، میں ایسی ہرکوشش کا بھرپور ساتھ دوں گا ۔ میرا خیال ہے کہ اس کے لئے اجتماعی کوشش...

    خواہرم جاسمن ، میں ایسی ہرکوشش کا بھرپور ساتھ دوں گا ۔ میرا خیال ہے کہ اس کے لئے اجتماعی کوشش ہونی چاہئے ۔ آسی صاحب سے رابطہ کا کوئی ذریعہ ہو تو مجھے مطلع کیجئے ۔ میں تو فیس بک پر نہیں ہوں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    آداب ! نوازش سعید سعدی صاحب ! ممنون ہوں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

    بہت بہت شکریہ ! بہت خوشی ہے کہ آپ کو اشعار پسند آئے ! اللہ ذوق سلامت رکھے!
  19. ظہیراحمدظہیر

    ہم ترا ذکرِ طرحدار لکھا کرتے تھے

    بہت شکریہ جناب ! کرم نوازی! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ بزمِ شعر میں خوش آمدید !
  20. ظہیراحمدظہیر

    ہم ترا ذکرِ طرحدار لکھا کرتے تھے

    بہت بہت شکریہ جاسمن ! بہت نوازش! قدر افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ۔
Top