نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: وہاں اک موجِ بے حس ہے کہ آنکھیں نم نہیں کرتی

    آداب ! نوازش ! بہت شکریہ تابش بھائی ! بہت شکریہ احمد بھائی ! اچھا اچھا لگ رہا ہے آپ کو محفل میں دوبارہ سرگرم دیکھ کر ۔ نوزش! بہت شکریہ اکمل بھائی ۔ بہت شکریہ ہادیہ! بہت ممنون ہوں ۔ خوشی ہے کہ آپ کو قطعہ اتنا پسند آیا ۔ :):):) اللہ تعالیٰ آپ کو شاد و آباد رکھے ! خوش رکھے ! آمین ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    ہاں ہاں ، آپ بس ٹسوے ہی بہاتے رہیں ۔ یہ نہیں ہوتا کہ اردو کے لئے ذرا سی قربانی ہی دے دیں اور دو چار سال اندر کی ہوا کھا آئیں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    صد فیصد متفق ۔ بس وہ چنے اور دانت والی مثل سچی ہے ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    مسئلۂ مذکور کو سمجھانے کے لئے ایسا لکھا ہے ۔ ظاہر ہے کہ مرکب میں سین کا پورا دائرہ تو نہیں آئے گا ۔ مرکبات میں حروف کے درمیان جو پیوند اور جوڑ لگتے ہیں ان کے الگ الگ سرے سے کوئی نام ہی نہیں ہیں ۔ آپ چاہیں تو اسے سین کے جسم کی باقیات کہیں یا ’’ر‘‘ کا سر کہیں ۔ عملی طور پر کوئی فرق نہیں پڑتا...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    جو قاضی نے پوچھا کہ ’’ دلہن قبولن؟‘‘ تو فوراً سے گفتن ’’ قبولن قبولن‘‘ کئی سال بعداً جو پوچھے خیالن تو گردن جھکا کر یہ بولے حضوراً ’’میں صبراً جمیلاً ، وہ شکراً قبولن‘‘ (نامعلوم) :):):)
  6. ظہیراحمدظہیر

    کیا آپ شاعری میں بہتری لانے کے قائل ہیں؟

    ان نکات پر تو بلامبالغہ درجنوں مضامین اور کتابیں لکھی جاچکی ہیں ۔ تنقیدی ادب ان مباحث سے بھرا پڑا ہے ۔ وہ جو کسی نے کہا تھا نا کہ : بات یہ ہے کہ آدمی شاعر یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا میری ناقص رائے میں یہ بات خاصی حد تک درست ہے ۔ شعر کے دو بڑے پہلو ہیں ۔ خیال اور لفظی جامہ یا بالفاظِ دیگر...
  7. ظہیراحمدظہیر

    قطعہ: وہاں اک موجِ بے حس ہے کہ آنکھیں نم نہیں کرتی

    قطعہ وہاں اک موجِ بے حس ہے کہ آنکھیں نم نہیں کرتی یہاں آبِ ندامت میں جبینیں ڈوب جاتی ہیں یہ موجِ بے حسی بن کر سُونامی جان لے لے گی سفینے برطرف اِس میں زمینیں ڈوب جاتی ہیں ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۸
  8. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ اپنے لڑکپن میں میں نے بھی...

    اردو محفل میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ اپنے لڑکپن میں میں نے بھی کچھ عرصے تک بنوٹ سیکھی تھی ۔ آپ کی اس تحریر نے ماضی کے کئی دروازے کھول دیئے :-)
  9. ظہیراحمدظہیر

    السلام علیکم عبداللہ بھائی ! کیا حال ہیں آپ کے۔ بہت دنوں بعد آنا ہوا ۔

    السلام علیکم عبداللہ بھائی ! کیا حال ہیں آپ کے۔ بہت دنوں بعد آنا ہوا ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    فاتح بھائی اس بات سے تو آپ کی کتاب دوستی ظا ہر ہوتی ہے ۔ ہم سب کا تقریبًا یہی حال ہے ۔ کتاب دیکھی اور دل مچل اٹھا ۔ نجانے کتنی ہی کتابیں ہیں کہ خرید کر یا ڈاؤنلوڈ کرکے رکھ تو لی ہیں لیکن پڑھنے کی نوبت ابھی تک نہیں آئی ۔ ویسے اس طرح کی کتابیں بوقتِ ضرورت حوالے یا ریفرنس کے طور پر ہی کام میں آتی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    بھائی ممدو کا املا از شان الحق حقی

    ناقدری کی بھی خوب کہی آپ نے خلیل بھائی ۔ یہ تو پرانا کاروباری حربہ ہے ۔ پہلے پہل مفت میں بانٹتے ہیں اور جب لوگ اپنااچھا خاصا ڈیٹا ان کے حوالے کردیتے ہیں تو پھر کہتے ہیں کہ اب لائیے پیسے ۔ وہ لطیفہ تو سنا ہی ہوگا آپ نے کہ شہر میں ایک سرکس کمپنی نے آکر اپنا سرکس لگایا اور خوب اشتہارات بانٹے کہ...
  12. ظہیراحمدظہیر

    خند و ملاحت

    آپ کی اس بات پر ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا ۔ ایک صاحب ریستوران میں کھانا کھا رہے تھے ۔ انہوں نے بیرے کو بلایا اور شکایت کی کہ سالن میں سے بٹن نکلا ہے ۔ بیرا پڑھا لکھا آدمی تھا ۔ پلیٹ کی طرف دیکھ کر بولا : جناب کتابت کی غلطی معلوم ہوتی ہے ۔ یہ بٹن نہیں مٹن ہوگا ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    خند و ملاحت

    کچھ اسی طرح کا واقعہ کسی مشہور فارسی شاعر کے بارے میں پڑھا تھا کہ ایک مبتدی سے شاعر نے آکر انہیں اپنا کلام سنایا اور کہنے لگا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ اس کلام کو جلی خط میں لکھوا کر شہر دروازے پر لٹکوادوں تاکہ ہر خاص و عام اس سے مستفیض ہوسکے ۔ انہوں نے جواب دیا : اگر کلام کے ساتھ ساتھ شاعر کو...
  14. ظہیراحمدظہیر

    خند و ملاحت

    ہا ہا ہا ہا ! اس پر تو بے ساختہ قہقہہ نکلا ہے !! :D:D:D:D:D:D:D
  15. ظہیراحمدظہیر

    دل تھا پہلو میں تو کہتے تھے تمنا کیا ہے ::: توصیف تبسم

    واہ ! خوبصورت اشعار ! فرحان بھائی ، یہ مصرع کے درمیان میں اتنے ختمے کیوں لگاتے ہیں ؟! کیا مصرعوں کی لمبائی برابر کرنے کے لئے ؟!
  16. ظہیراحمدظہیر

    نظر لکھنوی غزل: زندگی پائی ہے ان سے لو لگانے کے لیے ٭ نظرؔ لکھنوی

    واہ واہ! بہت خوب! اک چراغِ آرزو دل میں کہ ہے روشن ہنوز آندھیاں درپے ہیں اس کو بھی بجھانے کے لیے کیا بات ہے !
  17. ظہیراحمدظہیر

    خند و ملاحت

    جناب ، بعض کاتب حضرات کے بارے میں تو سنا ہے کہ کتابت کی آڑ میں اپنے تئیں ’’اصلاح‘‘ دیا کرتے تھے ۔ :):):)
  18. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

    ایک سو ایک فیصد متفق! میری تو نین بھائی سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ زبانِ اردو کی خدمت اور اردو دنیا کو ایک بڑا قلمکار دینے کی خاطر اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچیں ۔ جیل کیسے اور کیونکر ہوگی اس بارے میں آپ بالکل فکر نہ کریں ۔ اسے ہم پر چھوڑ دیں ۔ اس کا ذمہ ہم لیتے ہیں ۔ چونکہ مجھے اردو سے ازحد محبت...
Top