نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جدید اے ٹی ایم مشین، خصوصی ہدایات برائے خواتین

    نہیں عبید بھائی ، ایسا بالکل بھی نہیں ۔ اردو کا جو فکاہیہ ادب میں نے پڑھا ہے (اور میں نے اچھا خاصا پڑھا ہے ۔ مشاہیر میں سےشاید ہی کسی کو چھوڑا ہو) اس میں دوچار مضامین اس حوالے سے ہوں تو ہوں اور وہ بھی بہت ادب کے پیرائے میں ۔ پھکڑ بازی تو کہیں نظر نہیں آتی ۔ اب سنا ہے کہ کوئی یونس بٹ صاحب اور...
  2. ظہیراحمدظہیر

    کلام زویا

    بہت خوب! بزمِ سخن میں خوش آمدید زویا شیخ صاحبہ! امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے کلام سے نوازتی رہیں گی ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    جدید اے ٹی ایم مشین، خصوصی ہدایات برائے خواتین

    نمرہ صاحبہ آپ نے وہی بات کہہ دی کی میں جس کے بارے میں کئی دنوں سے لکھنے کا سوچ رہا تھا ۔ بخدا دنیا میں ہر موضوع پر ایک سے ایک بڑھ کر لطیفے اور چٹکلے موجود ہیں ۔ لیکن اردو محفل پر تو جیسے بیوی اورازدواجی زندگی کا مذاق اڑانا ہی مزاح کا دوسرا نام رہ گیا ہے ۔ بعض اوقات تو ایسی ایسی باتیں نظر پڑتی...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اقتباسات اکتساب

    موصوف آپ کے پڑوسی تھے کیا ، نین بھائی ؟!
  5. ظہیراحمدظہیر

    اقتباسات اکتساب

    میری رائے میں کتاب کا نام ’’ نیرنگیاں‘‘ رکھئے گا ۔ حماقتوں کا رس خود بخود اس میں آجائے گا ۔ :D:D:D
  6. ظہیراحمدظہیر

    اقتباسات اکتساب

    ذوا لقرنین ، اگر شفیق الرحمٰن پر یہ مضمون اگلے ایک سال تک آپ کے قلم سے سرزد نہ ہوا تو میں رنگ کا ڈبہ اور برش لے کر شہر کی دیواروں پر کچھ نعرے لکھنے کے نکل کھڑا ہوں گا ۔ مجھے امید ہے کہ احمد بھائی بھی اپنی کُوچی لے کر میرا ساتھ دے رہے ہوں گے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    اقتباسات اکتساب

    خلیل بھائی ، اگر عشقیہ افسانوں کے بجائے رومانوی افسانے کہیں تو زیادہ بہتر درجہ بندی ہوگی ۔ ویسے تو شفیق صاحب کی تقریباً ہر تحریر کے پس منظر میں ایک رومانوی لہر غیر محسوس طور پر رواں دواں رہتی ہے ( بشمول سفرنامے)۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    محرومِ تماشا ۔ از ۔ محمد احمد

    آنے لگے نظر غم و آلامِ دو جہاں بالغ نظر ہوئے تو اِن آنکھوں کو کیا ملا
  9. ظہیراحمدظہیر

    پلاسٹک چہرے

    بھائی میں کبھی بھی کسی سے ناراض نہیں ہوتا ۔ بس اپنے آپ ہی سے خفا ہوتا ہوں کہ کیوں خود کو ایسی صورتحال میں ڈالا کہ تلخی تک نوبت آگئی ۔ میں نے تو بات کو اسی وقت درگزر کردیا تھا اور اب یاد بھی نہیں رہی تھی ۔ سو ایسی کوئی بات نہیں ۔ میرا دل صاف ہے ۔ اللہ رحمٰن و رحیم کا بہت بہت شکر ہے کہ اُس نے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    پلاسٹک چہرے

    پلاسٹک کی سخت قسم کے لئے اردو میں کچ کڑا کا لفظ ہے ۔ لیکن یہ لفظ کریہہ الصوت ہے اور شاعری کے لئے سنجیدہ شاعری کے لئے غیر مناسب ! :):):) میری مراد یہ تھی کہ پلاسٹک کے بجائے اگر کوئی اور استعارہ استعمال کرنا ممکن ہو تو آپ کی نظم وزن میں آسکتی ہے۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    کیا آپ شاعری میں بہتری لانے کے قائل ہیں؟

    بھئی یہ وان گو اور موتسارت کی بھی خوب کہی آپ نے۔ میرے مندرجہ بالا مراسلوں مین شاید آپ کی اس بات کا جواب ہو ۔ کسی فن کا ذوق و شوق ہونا اور بات ہے اور اسے سیکھ کر مصقل کرنا اور بات ہے ۔ بے شک دینا کی ہر چیز ہر آدمی کے لئے نہیں ۔ جمالیاتی ذوق کی تسکین پیٹ بھرے لوگوں کی ضرورت ہے ۔ ایک بھوکے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    کیا آپ شاعری میں بہتری لانے کے قائل ہیں؟

    ریحان بھائی ، اوپر نمرہ صاحبہ کے جواب میں میرا مراسلہ ایک نظر دیکھ لیجئے ۔ آپ کے کئی نکات کا جواب اس میں موجود ہے ۔ دیگر اور ہنروں کی طرح شاعری کا مادہ بھی انسان کی فطرت میں ہوتا ہے ۔ ( یہ فطرت کیا ہوتی ہے اور کیسے بنتی ہے ایک طویل بحث ہے ۔ انسان کی زندگی کے ابتدائی تجربات اور...
  13. ظہیراحمدظہیر

    کیا آپ شاعری میں بہتری لانے کے قائل ہیں؟

    میرے مراسلےکو ان دو سوالات کا جواب سمجھ کر پڑھئے کہ جن کا اقتباس میں نے اپنے مراسلے کے شروع میں لیاتھا ۔ جیسا کہ عرض کیا کہ تخیل اور وہ بھی شاعرانہ تخیل کوئی اکتسابی چیز نہیں ۔ یہ طبیعت میں ہوتی ہے۔ یعنی یہ فطری چیز ہے ۔ یہ جو آپ نے کہا کہ اول اول انسان شعر سنتا رہتا ہے اور پھر...
  14. ظہیراحمدظہیر

    شعر میرا نکھر گیا ہوگا

    تابش بھائی ’’ ہَرنا‘‘ کا مطلب ہےکوئی بازی ہار جانا ۔ یہ مستند لفظ ہے اور ہر دستیاب لغت میں مندرج ہے ۔ تحریر میں اب اسے لوگ زیادہ استعمال نہیں کرتے اور اس کے بدلے عام طور پر ہارنا ہی استعمال کرتے ہیں ۔لیکن یہ لفظ بول چال میں عام ہے ۔ ( کم ازکم میرے جاننے والوں میں )۔ یہ شعر ی حوالے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    شعر میرا نکھر گیا ہوگا

    ایک اور پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔ اُن لبوں تک اگر گیا ہوگا شعر میرا نکھر گیا ہوگا ترکِ الفت نہیں تھی خو اُس کی میری حالت سے ڈر گیا ہوگا اعتباراُس کے دل سے دنیا کا جانے کس بات پر گیا ہوگا؟ زہر پینے سے کون مرتا ہے کوئی غم کام کرگیا ہوگا پاؤں اٹھتے نہیں دوانے کے کوئی زنجیر کر گیا ہوگا برگ...
  16. ظہیراحمدظہیر

    ازراہِ دلبری ہمیں آنے دو اپنے پاس

    احبابِ کرام ، اب کھُرچن کی باری آگئی ہے ۔ امید ہے کہ جہاں آپ نے اتنا کچھ برداشت کیا وہاں یہ تلچھٹ بھی گوارا ہوگی ۔ ازراہِ دلبری ہمیں آنے دو اپنے پاس کچھ دیر کو سہی ہمیں آنے دو اپنے پاس رسموں کے زَر محل میں مقید ہو دیر سے در کھولو اب کوئی ہمیں آنے دواپنے پاس احساس کے ڈگر سے اُتارو خیال...
  17. ظہیراحمدظہیر

    تاسف میرے ابو جی انتقال کر گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ اللہ کریم آپ کے والد کے ساتھ رحم کا معاملہ فرمائیں اور ان کی مغفرت فرمائیں ۔ اللہ رحیم آپ کو صبر عطا فرمائیں ۔ آمین
  18. ظہیراحمدظہیر

    پلاسٹک چہرے

    بہت خوب لئیق بھائی ! اچھا خیال ہے !! لیکن اس آزاد نظم کو آپ نے نثری نظم کے زمرے میں کیوں ڈالا؟! صرف یہ تین مصرعے ہی تو وزن میں نہیں ۔ ان میں بھی ایک دو الفاظ آگے پیچھے کرنے سے وزن درست ہوجاتا ہے ۔ مثلاً۔ نہ کسی یار کو کوئی دکھڑا سناتے پایا -------------------> نہ کسی یار کو دکھڑا...
  19. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو آپ کو ۔ اللہ کریم بھابھی کو سدا سہاگن رکھے :-)

    احمد بھائی ، شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو آپ کو ۔ اللہ کریم بھابھی کو سدا سہاگن رکھے :-)
  20. ظہیراحمدظہیر

    ضربِ تیشہ سے اک اعجاز کی صورت جاگے

    ضربِ تیشہ سے اک اعجاز کی صورت جاگے سینۂ سنگ سے اک موم کی مورت جاگے ٹوٹ جائے مرے مولا یہ جمودِ شب تار تارۂ بخت چمک جائے مہورت جاگے کاش پڑ جائے مرےغم پہ ہُما کا سایا شعلۂ درد سےعنقا کسی صورت جاگے خواہش ِ حرف ِ ستائش کو تھپک دو ورنہ بن کے اکثر یہ نمائش کی ضرورت جاگے...
Top