نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    میرا کیفیت نامہ

    تابش بھائی اللہ کریم آپ کی تکلیف رفع فرمائیں اور جلد ازجلد صحت یاب فرمائیں ۔ آپ کو اس ابتلاء اور آزمائش میں صابر و شاکر رکھیں ۔ آمین ۔ دایاں ہاتھ متاثرہ جگہ پر رکھ کر تین بار سورۃالفاتحہ پڑھیں اور بار بار پڑھیں ۔ اس نیت اور یقین کے ساتھ کہ اللہ رحیم اس تکلیف میں شفا عطا فرمائیں گے ۔ یقیناً آپ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    دال مونگ کے حلوے کی کیا بات ہے ۔ بچپن میں شبرات پر آیا کرتا تھا پڑوس سے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد تحفہ کیا دوں تمہیں دعاؤں کے سوا۔۔۔:):):)

    بہت شکریہ اعجاز بھائی! اللہ آپ کا سایا سلامت رکھے سفر کیوں تیز نہیں ہوگا ۔ بقول شاعر: ہزار ہا شجرِ سایا دار راہ میں ہے
  4. ظہیراحمدظہیر

    نظم: تیز گرمی میں ٹھنڈا مٹکا : از: محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی چھوٹی بحر چست مصرعوں کی متقاضی ہوتی ہے ۔ حشو و زائد جتنےکم ہوں بہتر ہے ۔ کچھ مصرعوں میں الفاظ کی نشست بدلنے سے روانی بہتر ہوسکتی ہے ۔ میری ناقص رائے کچھ یوں ہے: پیڑ کے پاس جونہی وہ پہنچا یہاں کسی لفظ کی کمی ہے ۔ شاید ٹائپو ہو ۔ ورنہ یوں کردیکھیں : اک گھنے سبز پیڑ کا سایا یہاں...
  5. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد تحفہ کیا دوں تمہیں دعاؤں کے سوا۔۔۔:):):)

    نہیں نہیں عبید بھائی ۔ بالکل نظر آگیا آپ کے خلوص کا پھول ! بلکہ ا س کی مہک تو ہزاروں میل دور تک چلی آرہی ہے ۔ بہت شکریہ ! اللہ کریم آپ کو ترقی و کمال عطا فرمائے ، شاد رکھے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد تحفہ کیا دوں تمہیں دعاؤں کے سوا۔۔۔:):):)

    تمام احباب کا بیحد مشکور ہوں ۔ بیشک اردو محفل ایک بڑے خاندان کی طرح ہے ۔ مبارکباد دینے والے تمام دوستوں کا بیحد شکریہ ! اللہ آپ کی محبتیں قائم و دائم رکھے ۔ اللہ تمام دوستوں کواپنی امان میں رکھے اور بے حساب رحمتوں سے نوازے ۔ آمین ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد تحفہ کیا دوں تمہیں دعاؤں کے سوا۔۔۔:):):)

    بہت بہت شکریہ ہادیہ! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے! کیا آن بان ہے ماشاء اللہ ! لگتا ہے کہ آپ نے تو ایک نیا شعبہ ایجاد کردیا ہے یعنی جیسے انٹیریئر ڈیکوریٹر ہوتے ہیں اسی طرز پر آپ مراسلہ ڈیکوریٹر بن گئی ہیں ۔ :) اور دوسری بات یہ کہ آپ نے اس حقیر پرتقصیر کی شان میں جو اس قدر غلو سے کام لیا ہے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    نظم: تیز گرمی میں ٹھنڈا مٹکا : از: محمد خلیل الرحمٰن

    بہت ہی اعلیٰ خلیل بھائی ! بہت ہی خوب!!! بہت اچھا خیال ہے اور نظم کی بنت بھی اچھی ہے ۔ بہت مزا آیا پڑھ کر ۔ ایسی نظمیں آپ ہی کا حصہ ہیں ۔ بس ایک دو مقامات توجہ کے متقاضی ہیں ۔ تفصیل کے ساتھ پھر حاضر ہوتا ہوں ۔ ریحان بھائی کی باتیں توجہ طلب ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ زخم کا اندِمال ہوتے ہوئے ۔ محمد احمد

    لوگ جیتے ہیں جینا چاہتے ہیں زندگانی وبال ہوتے ہوئے کیا خوبصورت بات ہے !!!! سادہ مگر بہت گہری ! شاد و آباد رہیں احمد بھائی !!! آج آپ کی پرانی شاعری دیکھ رہا ہوں ۔ قندِ مکرر !!!
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔ کچھ نہیں آفتاب، روزن ہے ۔ محمد احمدؔ

    کمال ! کمال!!! احمد بھائی کس کس شعر پر داد دوں !!! کیا غضب کی تازگی ہے !! دیکھتا ہوں بچھڑنے والوں کو خواب گویا کہ دور درشن ہے یاد تارِ نفس پہ چڑیا ہے وحشتوں کا شمار دھڑکن ہے چاندنی ہے سفیر سورج کی چاند تو ظلمتوں کا مدفن ہے آگ ہے کوہسار کے نیچے برف تو پیرہن ہے، اچکن ہے واہ واہ واہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    میرا خیال ہے کہ چین کے باشندوں کو چینی کہتے ہیں ۔ چینا شاید تضحیک آمیز لفظ ہو۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    یہ چینا بھی کیا چینا ہے !
  13. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    عربی میں بھی امریکا ہی لکھتے ہیں۔ کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اردو میں جن الفاظ کے آخر میں ’’ہ‘‘ ہوتی ہے وہ اصلاً عربی یا فارسی ہوتے ہیں ۔ ہندی الفاظ کے آخر میں الف لگاتے ہیں ۔ سو کسی بیرونی لفظ کی ٹرانسلٹریشن کرتے وقت لوگ دونوں ہی طریقے استعمال کرلیتے ہیں ۔ اب تو بعض ویب سائٹس پر ’’چائنہ‘‘ بھی...
  14. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    دونوں مستعمل ہیں ۔ میری رائے میں امریکا زیادہ ٹھیک ہے ۔ لفظ امریکہ عربی اور فارسی کی طرز پر ’’ہ‘‘ کے ساتھ بنایا گیا ہے جبکہ امریکا ہندی طرز پر ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    عزیزم فرقان احمد بھائی نام کی تدوین کی کوشش کا شکریہ ۔ بات یہ ہے کہ میں عدنان کومعان بھائی کہتا ہوں ۔ یہ ان کے طویل نام کا ایکرونم ہے جو ان کی اجازت سے بنایا تھا ۔ :):):)
  16. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    پکانے کی ترکیب ؟! وہ کیا ہوتی ہے معان بھائی ؟! ہمیں تو صرف کھانے کی ترکیب پتہ ہے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    قریب ترین جگہ جہاں ڈھنگ کے ریسٹورنٹ ہوں شکاگو ہے ۔ تقریباً تین سوا تین گھنٹے کی ڈرائیو ۔ پلان کرکے جانا پڑتا ہے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    اتفاق سے ہمارا پردیس صرف شرابی ہے کبابی نہیں ۔ :):):) ایسی چیزیں کھانے کے لئے گھنٹوںسفر کرنا پڑتا ہے ۔ مزا تو تبھی ہے کہ جب جی چاہا اٹھے اور پہنچ گئے کھانے کے لئے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    کباب ہو اور گرم گرم ہو !

    معان بھائی آپ ایسی تصویریں پوسٹ کرنے سے پہلے کچھ تو سوچا کریں ۔ محفل پر کچھ مجبور پردیسی بھی موجود ہیں ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    حاصل نہیں ’’ محصول‘‘ لکھئے ۔ ویسے ان پاپڑوں کے لئے کتنے پاپر بیلنے پڑے آپ کو ۔

    حاصل نہیں ’’ محصول‘‘ لکھئے ۔ ویسے ان پاپڑوں کے لئے کتنے پاپر بیلنے پڑے آپ کو ۔
Top