نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    دماغوں کا دہی بن بن کے بھیا ۔ ۔ ۔ مسلسل بہہ گیا ہے محفلوں میں

    دماغوں کا دہی بن بن کے بھیا ۔ ۔ ۔ مسلسل بہہ گیا ہے محفلوں میں
  2. ظہیراحمدظہیر

    شعر میرا نکھر گیا ہوگا

    یہ واضح نہیں ہوا کہ آپ ہمارے نام پر دو قتل کرنا چاہتے ہیں یا آپ خود دو دفعہ قتل ہونا مانگتا ۔ :):):) اسی بات پر یہ قدیم لطیفہ بطور تبرک ایک دفعہ پھر پڑھ لیجئے ۔ دوشخص آپس میں لڑرہے تھے ۔ ایک بولا: میں مار مار کر تمہارے چونتیس دانت توڑ دوں گا ۔ قریب ہی ایک تیسرا شخص بیٹھا یہ سب کچھ دیکھ رہا...
  3. ظہیراحمدظہیر

    چین کس کو ہے, یہاں پر شاد کون !

    واہ واہ واہ ! بہت خوب المٰی صاحبہ! بہت عرصے بعد آپ کے کلام سے فیضیاب ہوئے ۔ کیا اچھے اشعار ہیں ! کیجئے کیا شکوہ ِ جورو جفا اُس ستمگر کو کرے اب یاد کون دشمنوں کا ذکر جانے دیجئے عشق سےبہترکرے بربادکون خالص غزل کے شعر ہیں ! بہت اعلیٰ !
  4. ظہیراحمدظہیر

    یہ شعر پڑھ کر پیرزادہ قاسم کی ایک غزل کا مطلع یاد آنے کی کوشش کررہا ہے لیکن یاد آکر نہیں دیتا ۔...

    یہ شعر پڑھ کر پیرزادہ قاسم کی ایک غزل کا مطلع یاد آنے کی کوشش کررہا ہے لیکن یاد آکر نہیں دیتا ۔ اس کی زمین بھی کچھ ایسی ہی تھی کہ: ہارا ہوادن ، ہمارا ہوا دن ۔ کسی کو یاد ہو تو ہمیں بھی یاد کرائے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    واہ سئیں واہ!

    واہ سئیں واہ!
  6. ظہیراحمدظہیر

    یا تو آپ کی بس باذوق ہے یاپھر اس کی نیت میں فتور ہے ۔ موسم اور جگہ دیکھ کر خراب ہوتی ہے ۔

    یا تو آپ کی بس باذوق ہے یاپھر اس کی نیت میں فتور ہے ۔ موسم اور جگہ دیکھ کر خراب ہوتی ہے ۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    تو اب احمد بھائی آنکھوں کی زبان میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں ۔ ٹھیک !

    تو اب احمد بھائی آنکھوں کی زبان میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں ۔ ٹھیک !
  8. ظہیراحمدظہیر

    اقتباسات اکتساب

    یعنی تین ڈیش بمقابلہ تین ڈیش؟!! نین بھائی یہ تو مجھے جیومیٹری کا کوئی مسئلۂ غیثا فورث لگ رہا ہے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    جدید اے ٹی ایم مشین، خصوصی ہدایات برائے خواتین

    خدا کا شکرہے میں نے موسیقی کے معیار پر تبصرہ نہیں کیا ڈاک صاحب ! ورنہ آپ کہتے کہ آپ معیاری گانا گائیں ۔ قدم بڑھائیں ظہیر بھائی ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ :):):) فاخر بھائی آپ کا مشورہ اپنی جگہ لیکن جب میں مزاح نگار ہوں ہی نہیں تو کیسے معیاری مزاح لکھوں ۔ جہاں تک بات شیئر کرنے کی ہے تو میں کتاب سے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    "خودی" اور "میں" کا فرق ۔۔۔

    ! Good luck ابو ہاشم بھائی ! جب آپ سمجھ لیں تو مجھے بھی بتادیجئے گا علامہ اقبال کے اس ’’ پراسرار راز‘‘ کے بارے میں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    کلام زویا

    چوہدری صاحب ، کبھی کبھی یہ انگلیاں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے انکار کردیتی ہیں اور کلام کا کالم بنادیتی ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ میری دونوں ’’انگشتِ شہادت‘‘ سیاسی ہوتی جارہی ہیں ۔ :):):)
  12. ظہیراحمدظہیر

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    فرمودۂ عاطف کو سند جانئے اِس میں ہیں طبلہ نواز اور طبلچی ہی مناسب
  13. ظہیراحمدظہیر

    جاں نثار اختر موجِ گل ، موجِ صبا ، موجِ سحر لگتی ہے - جاں نثار اختر

    واہ واہ واہ!! کیا بات ہے جان نثار اختر کی !! کیا تغزل ہے ! موجِ گل ، موجِ صبا ، موجِ سحر لگتی ہے سر سے پا تک وہ سماں ہے کہ نظر لگتی ہے ہم نے ہر گام پہ سجدوں کے جلائے ہیں چراغ اب تری راہ گزر راہ گزر لگتی ہے کوئی آسودہ نہیں اہلِ سیاست کے سوا یہ صدی دشمنِ اربابِ نظر لگتی ہے بہت اعلیٰ ، خوبصورت!
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہجراں میں دربدر ہوئے ہم قربتوں کے بعد

    آپ تمام محبتی لوگوں کا بہت بہت شکریہ ! اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ! آپ کی توجہ اور تحسین کے لئے بہت ممنون ہوں!
  15. ظہیراحمدظہیر

    ہجراں میں دربدر ہوئے ہم قربتوں کے بعد

    خلیل بھائی ، یہ تو سراسر محبت ہے آپ کی ! اللہ آپ کی محبت اور عنایات جاری و ساری رکھے! تازہ کلام تو پچھلے دو تین سالوں میں کم ہی لکھا گیا ہے ۔ اور جو لکھا وہ پیشِ خدمت رکھ بھی چکا ۔ دو تین غزلیں نئی ہیں لیکن ابھی تک مکمل نہیں ہوسکیں ۔ جب کبھی مکمل ہوجائیں گی تو اس محفل کے علاوہ اور کہاں جانا ہے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    جاں نثار اختر تمہارے جشن کو جشنِ فروزاں ہم نہیں کہتے - جاں نثار اختر

    بہت خوب ! اچھا انتخاب ہے فرحان بھائی ! آخری شعر میں ہمیں وہی ایک پرانا ٹائپو نظر آرہا ہے لیکن وجہ اس کی آپ کا ٹائپو نہیں بلکہ ہمارا فرسودہ فونٹ ہے کہ بیِتے کو بیٹے دیکھتا ہے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    جدید اے ٹی ایم مشین، خصوصی ہدایات برائے خواتین

    لطیفوں کی حد تک تو شاید سبھی زبانوں میں ایسا کچھ خاصی حد تک ہے ۔ کیونکہ انٹرنیٹ پر اکثر چیزیں ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ ہوتی رہتی ہیں اور پھیلتی رہتی ہیں ۔ میرا مطالعہ اردو اور انگریزی فکاہیہ ادب تک محدود ہے ۔ بخدا ان میں بے انتہا تنوع ہے ۔ ایسے ایسے موضوعات پر اتنا معیاری مزاح لکھا گیا ہے کہ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    جدید اے ٹی ایم مشین، خصوصی ہدایات برائے خواتین

    عبید بھائی آپ آخری دفعہ کب سوئے تھے ؟ :D:D:D یار بات صنفِ نازک کی نہیں ہورہی تھی ۔ خواتین اور وہ بھی بیویوں کا مذاق اڑانے کی بات ہورہی تھی ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    خود پہ تھوڑی سی مشقت کر لیں، غزل، احمد وصال

    خود پہ تھوڑی سی مشقت کرلیں ۔ محاورے کی رو سے خود پر یا کسی چیز پر محنت کی جاتی ہے ۔ لیکن مشقت کا اس طرح استعمال ٹھیک نہیں ۔ کسی چیز کے لئے مشقت اٹھانا یا کرنا ٹھیک ہے ۔ کس نے ہے ساتھ ہمارا دینا؟ یہ فصیح اردو نہیں ۔ پنجاب کے زیرِ اثر اب اردو میں اس طرح کے جملے عام نظر آنے لگے ہیں ۔ لگ تو...
  20. ظہیراحمدظہیر

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    غضب ہوا کہ بھلا بیٹھے غین ہی کو ظہیر انہیں حروفِ تہجی پڑھائے پھر سے کوئی :):):)
Top