نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ہم کیوں کریں دراز کہیں دستِ آرزو اپنی بلا سے کوئی مسیحا ہُوا کرے ماجد صدیقی

    ہم کیوں کریں دراز کہیں دستِ آرزو اپنی بلا سے کوئی مسیحا ہُوا کرے ماجد صدیقی
  2. فرخ منظور

    نصیر ترابی وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی ۔ نصیر ترابی

    وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی نہ اپنا رنج نہ اپنا دکھ نہ اوروں کا ملال شبِ فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی محبتوں کا سفر کچھ اس طرح بھی گزرا تھا شکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت بچھڑنے والے میں...
  3. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    ایک دکؐنی غزل کچھ پہلے اِن آنکھوں آگے کیا کیا نہ نظارا گزرے تھا کیا روشن ہو جاتی تھی گلی جب یار ہمارا گزرے تھا تھے کتنے اچھے لوگ کہ جن کو اپنے غم سے فرصت تھی سب پو چھیں تھے احوال جو کوئی درد کا مارا گزرے تھا اب کے خزاں ایسی ٹھہری وہ سارے زمانے بھول گئے جب موسمِ گُل ہر پھیرے میں آ آ کے دوبارا...
  4. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    (2) "اسی انداز سے چل بادِ صبا آخرِ شب" یاد کا پھر کوئی دروازہ کھُلا آخرِ شب دل میں بکھری کوئی خوشبوئے قبا آخرِ شب صبح پھوٹی تو وہ پہلو سے اُٹھا آخرِ شب وہ جو اِک عمر سے آیا نہ گیا آخرِ شب چاند سے ماند ستاروں نے کہا آخرِ شب کون کرتا ہے وفا، عہدِ وفا آخرِ شب لمسِ جانانہ لیے، مستیِ پیمانہ...
  5. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    دو غزلیں مخدوم کی یاد میں (1) "آپ کی یاد آتی رہی رات بھر" چاندنی دل دکھاتی رہی رات بھر گاہ جلتی ہوئی، گاہ بجھتی ہوئی شمعِ غم جھلملاتی رہی رات بھر کوئی خوشبو بدلتی رہی پیرہن کوئی تصویر گاتی رہی رات بھر پھر صبا سایہء شاخِ گُل کے تلے کوئی قِصہ سناتی رہی رات بھر جو نہ آیا اسے کوئی زنجیرِ...
  6. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    کوئ عاشق کسی محبوبہ سے! گلشنِ یاد میں گر آج دمِ بادِ صبا پھر سے چاہے کہ گل افشاں ہو، تو ہو جانے دو عمرِ رفتہ کے کسی طاق پہ بسرا ہوا درد پھر سے چاہے کہ فروزاں ہو، تو ہو جانے دو جیسے بیگانے سے اب ملتے ہو، ویسے ہی سہی آؤ دو چار گھڑی میرے مقابل بیٹھو گر چہ مل بیٹھیں گے ہم تم، تو ملاقات کے بعد اپنا...
  7. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    پھول مرجھا گئے سارے پھول مرجھا گئے ہیں سارے تھمتے نہیں ہیں آسماں کے آنسو شمعیں بے نور ہو گئی ہیں آئینے چور ہو گئے ہیں ساز سب بج کے کھو گئے ہیں پایلیں بُجھ کے سو گئی ہیں اور اُن بادلوں کے پیچھے دور اِس رات کا دلارا درد کا ستارا ٹمٹما رہا ہے جھنجھنا رہا ہے مسکرا رہا ہے لندن 1978ء
  8. فرخ منظور

    مرے دل مرے مسافر (کتاب) از فیض احمد فیض

    دلِ من مسافرِ من مرے دل، مرے مسافر ہوا پھر سے حکم صادر کہ وطن بدر ہوں ہم تم دیں گلی گلی صدائیں کریں رُخ نگر نگر کا کہ سراغ کوئی پائیں کسی یارِ نامہ بر کا ہر اک اجنبی سے پوچھیں جو پتا تھا اپنے گھر کا سرِ کوئے ناشنایاں ہمیں دن سے رات کرنا کبھی اِس سے بات کرنا کبھی اُس سے بات کرنا تمھیں کیا کہوں کہ...
  9. فرخ منظور

    میر بارہا گور دل جھکا لایا ۔ میر تقی میر

    بارہا گور دل جھکا لایا اب کے شرطِ وفا بجا لایا قدر رکھتی نہ تھی متاعِ دل سارے عالم میں مَیں دکھا لایا دل کہ اک قطرہ خوں نہیں ہے بیش ایک عالم کے سر بَلا لایا سب پہ جس بار نے گرانی کی اُس کو یہ ناتواں اُٹھا لایا دل مجھے اُس گلی میں لے جا کر اور بھی خاک میں ملا لایا ابتدا ہی میں مرگئے سب...
  10. فرخ منظور

    شراب، بادہ ، ساقی، میخانہ، مینا، پر اشعار

    مغزل صاحب، اس شعر کا پہلا مصرع میرے تو سر کے اوپر سے گزر گیا۔ ہو سکے تو کچھ تشریح فرما دیجیے کہ شرابِ لذتِ عمر وصال سے آپ کی کیا مراد ہے قبلہ؟
  11. فرخ منظور

    دیکھیو!!!! غالبؔ سے گر الجھا کوئی

    سعود عثمانی صاحب کا نعت میں سے ایک شعر ۔ میں نعت کہتا ہوں اور دل میں ڈرتا رہتا ہوں کہیں گرفت کسی بات پر نہ ہوجائے
  12. فرخ منظور

    دیکھیو!!!! غالبؔ سے گر الجھا کوئی

    یعنی جسے آپ ولی سمجھیں اسی سے غلو والی محبت کی جائے؟ محترمہ سعدی غالب تو غالب کو ولی ہی سمجھتی ہیں۔ آپ کے سمجھنے اور ارشاد کرنے سے کیا ہو گا؟
  13. فرخ منظور

    دیکھیو!!!! غالبؔ سے گر الجھا کوئی

    غلو ہماری تہذیبی ثقافت کا حصہ ہے۔ ہم جس سے بھی محبت کرتے ہیں اسے خدا سے کم درجے پر فائز نہیں کرتے۔ اس سے بھی بڑھ کر غلو آپ کو برصغیر کی نعتوں میں مل جائے گا۔
  14. فرخ منظور

    دیکھیو!!!! غالبؔ سے گر الجھا کوئی

    گلزار اور کیفی اعظمی نے ڈرامے کی مجبوریوں کی وجہ سے سکرپٹ میں تبدیلی کی ہو گی اور یہ کوئی بھی ذی ہوش جانتا ہے کہ ڈرامہ بہرحال ایک کہانی ہوتی ہے جس میں حقیقت کا کچھ رنگ تو ہو سکتا ہے لیکن مکمل حقیقت نہیں۔ مغلِ اعظم فلم کی مثال سب کے سامنے ہے کہ اس فلم میں ایک بھی تاریخی حقیقت نہیں بلکہ وہ تمام تر...
  15. فرخ منظور

    دیکھیو!!!! غالبؔ سے گر الجھا کوئی

    مزید ایک اور بات کہ یادگار غالب میں حالی نے جیسے واقعہ بیان کیا ہے وہ آپ کی تحریر سے کافی مختلف ہے۔ یادگارِ غالب کا بھی لنک دے رہا ہوں اس کے صفحہ نمبر 29 پر یہ واقعہ درج ہے۔ کوئی بھی یہ تمیز کر سکتا ہے کہ آپ نے حالی کی تحریر بعینہ پیش نہیں کی۔ یادگارِ غالب کا لنک۔...
  16. فرخ منظور

    دیکھیو!!!! غالبؔ سے گر الجھا کوئی

    سعدی غالب صاحبہ میں آپ کی یا کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہ رہا تھا۔ میں غالب کا کتنا بڑا پرستار ہوں یہ سبھی یہاں جانتے ہیں۔ میں خود مرزا غالب کا ایک پیج فیس بک پر چلا رہا ہوں جس کا لنک یہ رہا۔ https://www.facebook.com/MirzaGhaalib میرا مقصد صرف یہ تھا کہ آپ خواہ مخواہ ان برائیوں کو نہ دبائیں جو...
  17. فرخ منظور

    کلامِ راجہ مہدی علی خاں

    ادیب کی محبوبہ تمہاری الفت میں ’’ ہارمونیم ‘‘ پہ میر کی غزلیں گا رہا ہوں بہتر ان میں چھپے ہیں نشتر جو سب کے سب آزما رہا ہوں بہت دنوں سے تمھارے جلوے خدیجہ مستور ہو گئے ہیں ہے شکر باری کہ سامنے اپنے آج پھر تم کو پا رہا ہوں لحاف عصمت کا اوڑھ کر تم فسانے منٹو کے پڑھ رہی ہو پہن کے بیدی کا ’’...
  18. فرخ منظور

    اُردو شاعری: تکمیل شدہ عنوانات

    دستِ تہِ سنگ از فیض احمد فیض سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض
  19. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اختتام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  20. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    نسخہء الفت میرا گر کسی طور ہر اک الفتِ جاناں کا خیال شعر میں ڈھل کے ثنائے رُخِ جانانہ بنے پھر تو یوں ہو کہ مِرے شعر و سخن کا دفتر طول میں طولِ شبِ ہجر کا افسانہ بنے ہے بہت تشنہ مگر نسخہء الفت میرا اس سبب سے کہ ہر اک لمحہء فرصت میرا دل یہ کہتا ہے کہ ہو قربتِ جاناں میں بسر
Top