نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    تیرگی جال ہے اور بھالا ہے نور اک شکاری ہے دن، اک شکاری ہے رات جگ سمندر ہے جس میں کنارے سے دور مچھلیوں کی طرح ابنِ آدم کی ذات جگ سمندر ہے ساحل پہ ہیں ماہی گیر جال تھامے کوئی، کوئی بھالا لیے میری باری کب آئے گی کیا جانیے دن کے بھالے سے مجھ کو کریں گے شکار رات کے جال میں یا کریں گے اسیر؟
  2. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    ایک چٹان کے لئے کتبہ جواں مردی اسی رفعت پہ پہنچی جہاں سے بزدلی نے جست کی تھی
  3. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    سالگرہ شاعر کا جشنِ سالگرہ ہے شراب لا منصب، خطاب، رُتبہ انہیں کیا نہیں ملا بس نقص ہے تو اتنا کہ ممدوح نے کوئی مصرع کسی کتاب کے شایاں نہیں لکھا
  4. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    آرزو مجھے معجزوں پہ یقیں نہیں مگر آرزو ہے کہ جب قضا مجھے بزمِ دہر سے لے چلے تو پھر ایک بار یہ اذن دے کہ لحد سے لوٹ کے آسکوں ترے در پہ آ کے صدا کروں تجھے غمگسار کی ہو طلب تو ترے حضور میں آ رہوں یہ نہ ہو تو سوئے رہ عدم میں پھر ایک بار روانہ ہوں
  5. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    بہ نوکِ شمشیر میرے آبا کہ تھے نا محرمِ طوق و زنجیر وہ مضامیں جو ادا کرتا ہے اب میرا قلم نوکِ شمشیر پہ لکھتے تھے بہ نوکِ شمشیر روشنائی سے جو میں کرتا ہوں کاغذ پہ رقم سنگ و صحرا پہ وہ کرتے تھے لہو سے تحریر
  6. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    داغستانی خاتون اور شاعر بیٹا اس نے جب بولنا نہ سیکھا تھا اس کی ہر بات میں سمجھتی تھی اب وہ شاعر بنا ہے نامِ خدا لیکن افسوس کوئی بات اس کی میرے پلے ذرا نہیں پڑتی
  7. فرخ منظور

    ٹائپنگ مکمل سرِ وادیِ سینا از فیض احمد فیض

    بھائی آج سے بارہ برس پہلے بڑا بھائی مِرا اسٹالن گراڈ کی جنگاہ میں کام آیا تھا میری ماں اب بھی لیے پھرتی ہے پہلو میں یہ غم جب سے اب تک ہے وہی تن پہ ردائے ماتم اور اس دُکھ سے مِری آنکھ کا گوشہ تر ہے اب مِری عمر بڑے بھائی سے کچھ بڑھ کر ہے
  8. فرخ منظور

    تعارف پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے

    خوش آمدید سعدی غالب صاحبہ!
  9. فرخ منظور

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    اس گفتگو کا مقصد ہی یہ تھا کہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری نہیں ہے۔
  10. فرخ منظور

    درد مدرسہ یا دیر تھا یا کعبہ یا بُت خانہ تھا ۔ میر درد

    پسند فرمانے کے لئے آپ کا بھی شکریہ!
  11. فرخ منظور

    درد مدرسہ یا دیر تھا یا کعبہ یا بُت خانہ تھا ۔ میر درد

    مدرسہ یا دیر تھا یا کعبہ یا بُت خانہ تھا ہم سبھی مہماں تھے یاں، اِک تُو ہی صاحب خانہ تھا وائے نادانی کہ وقتِ مرگ یہ ثابت ہوا خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا، جو سُنا افسانہ تھا حیف! کہتے ہیں ہوا گلزار تاراجِ خزاں آشنا اپنا بھی واں اک سبزۂ بے گانہ تھا ہوگیا مہماں سرائے کثرتِ موہوم آہ! وہ دلِ خالی...
  12. فرخ منظور

    دیوانِ غالب ( نسخہ حمیدیہ)

    بیاضِ غالب متنازعہ ہو یا جعلی بہرحال اشعار غالب کے ہی ہیں۔
  13. فرخ منظور

    کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے ۔ ثاقب لکھنوی

    اس نے تو کچھ اشعار غلط بھی گائے ہیں۔
  14. فرخ منظور

    کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے ۔ ثاقب لکھنوی

    فاتح صاحب، معذرت چاہتا ہوں کہ میرے پاس دیوانِ ثاقب لکھنوی ہے نہ یہ غزل میں نے ٹائپ کی ہے۔ اس لئے اسے کتاب سے سے دیکھ کر درست نہیں کر سکتا۔ حرفِ کار فورم پر یہ غزل میری گزارش پر سہیلہ حسن صاحبہ نے ارسال فرمائی تھی۔ بہرحال آپ کے کہنے کے مطابق میں نے تصحیح کر دی ہے۔
  15. فرخ منظور

    کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے ۔ ثاقب لکھنوی

    مل گئی یہ غزل اعجاز صاحب لیکن یہ غزل تو مکیش نے گائی ہے۔
  16. فرخ منظور

    کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے ۔ ثاقب لکھنوی

    اعجاز صاحب، افسوس سہگل کی آواز میں یہ غزل میں نے نہیں سنی۔ کوشش کرتا ہوں ڈھونڈنے کی۔
  17. فرخ منظور

    کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے ۔ ثاقب لکھنوی

    بہت شکریہ اعجاز صاحب، فرحت اور امید اور محبت!
  18. فرخ منظور

    کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے ۔ ثاقب لکھنوی

    کہاں تک جفا حسن والوں کی سہتے جوانی نہ رہتی تو پھر ہم نہ رہتے نشیمن نہ جلتا نشانی تو رہتی ہمارا تھا کیا ٹھیک رہتے نہ رہتے زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا ہمی سو گئے داستان کہتے کہتے کوئی نقش اور کوئی دیوار سمجھا زمانہ ہوا مجھ کو چپ رہتے رہتے مری ناؤاس غم کے دریا میں ثاقب کنارے پہ آ ہی لگی...
Top