مطلب
اس سارے قضئے کا مطلب جو میرے پلے پڑا ہو کہ اب ادھر بھی جاسوسیاں ہونگی، کہ کون کب، کہاں سے اور کونسی سواری پر یہاں کر چکر لگا گیا ہے، اور یہ کہ آپ کا اردہ ادھر کوئی کیمرے شیمرے فٹ کرنے کا ہے۔ :?:
پسندیدگی
شارق بھائی پوسٹ کو پسندکرنے کا بہت شکریہ، آج کل حوصلہ افزائی کا ایک کلمہ پاؤ بھر دیسی گھی کے برابر ہے، اور یہ تو آپکو معلوم ہی ہے کہ دیسی گھی بھی عنقا وہ چکا ہے۔
شارق بھائی، اگر حجم نہیں بڑھا تو اچھی بات ہے آج کل ویسے بھی حجم کو کم اور قابو میں رکھنا فیشن میں شمار ہے اور خواتین جانے کیا کیا ٹونے ٹوٹکے اسکےلئے استعمال کر رہی ہیں۔ ادھر آپ ہیں کہ حجم کے نہ بڑھنے پر پریشان ہو رہے ہیں
خیر یہ تو ایک عالمی مسئلہ لگتا ہے، میں تو سمجھتا تھا کہ صرف میں اسکا شکار ہوں۔ ویسے پطرس بخاری نے نصف صدی قبل اسکی نشاندہی اپنی کتاب پطرس کے مضامین کے دیباچہ میں کردی تھی۔ کہ “ اگر یہ کتاب آپ نے کہیں سے چوری کی ہے تو میں آپ کے ذوق کی داد دیتا ہوں“۔
:roll: