آج کل ہر آدمی آتے ہی اپنے فتوے بازی کا آغاز کر دیتا ہے۔ یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ کس جگہ کیا پوسٹ کرنا چاہیے۔
محفل ادب کے منتظمین سے گزارش ہے کہ یہاں صورتحال کو کنٹرول میں رکھیں۔
ایک مرتبہ کہیں پڑھا تھا کہ امام صاحب نماز کے لیے صف بنواتے وقت ہدایت فرما رہے تھے کہ بھئی کسی کا پاؤں آگے نہ بڑھے تو ایک مقتدی نے عرض کیا کیوں مولوی صاحب، کیا اس سے نوبال ہو جائے گی۔
نقوی صاحب، آپ کو پہنچنے والی ذہنی کوفت کا مجھے افسوس ہے، لیکن کم از کم مجھے اس تھریڈ میں کوئی قابل اعتراض بات نظر نہیں آ رہی۔ اور جہاں تک علیحدہ تھریڈ پر گفتگو کرنے کا تعلق ہے تو فی الحال میرے پاس اس کے لیے وقت نہیں ہے، اس کے لیے معذرت۔
محترمہ کو یہ باتیں ضرور مہذب انداز میں کرنی چاہییں اور آپ کو بھی بار بار بدگمانی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔ فورم کے قواعد سب کے لیے ایک جیسے ہیں اور کسی کے ساتھ کوئی امتیاز نہیں برتا جا رہا ہے۔
اگر اس تھریڈ کے مندرجات سے کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو ہمیں اس کا افسوس ہے، لیکن فورم کے ہر تھریڈ میں گفتگوکا رخ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے درجات کو بلند فرمائیں۔ آمین۔
اللہ تعالی نوید صادق کو بھی یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔ آمین۔
بہت شکریہ بلال۔ جزاک اللہ خیر۔
کمپیوٹر پر اردو لکھنے اور پڑھنے کے بارے میں معلومات کو مستقل اپڈیٹ کیے جاتے رہنا چاہیے۔ آپریٹنگ سسٹمز اور اپلیکیشن سوفٹویر میں اس حوالے سے کافی تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی ہیں۔ ایک گزارش جو میں کرنا چاہوں گا وہ یہ ہے کہ ضروری ڈاؤنلوڈ کے لیے ڈراپ باکس کی بجائے کوئی...
میں سب سے پہلے ظفری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اس قدر فکر انگیز پوسٹ کی۔ اور امید کرتا ہوں کہ یہ مراسلہ آئندہ کی موڈریشن پالیسی کے رہنما اصول مرتب کرنے میں معاون بھی ثابت ہوگا۔ میں انشاء اللہ جلد ہی ظفری کے تعاون سے سیاست اور مذہب فورمز پر پوسٹ کرنے کے بارے میں قواعد پر نظر ثانی...
ایک مسئلہ جو مجھے ہمیشہ پیش آتا رہتا ہے وہ یہ ہے کہ میں جرمن کی بورڈ استعمال کرتا ہوں اور اس میں y ٹائپ کرنے پر ز لکھا جاتا ہے۔ کیا کسی کو اس کا حل معلوم ہے؟
میں نے اردو کینیڈا اور پاک سائن والا کی بورڈ انسٹال کر لیا ہے، لیکن اردو دوست کی بورڈ میرے پاس وسٹا آپریٹنگ سسٹم پر انسٹال نہیں ہو سکا ہے۔ کیا یہ کی بورڈ وسٹا پر چلتا ہے؟