نتائج تلاش

  1. نبیل

    غزل - ہے ابر کتنی دور، ہوا کتنی دور ہے - اسرار زیدی

    برادرم محمد وارث، میرے والد صاحب نے اسرار زیدی صاحب کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب کے سلسلے میں ایک مضمون لکھا تھا۔ یہ مضمون مجھے اگر ملا تو میں اسے یہاں ضرور شئیر کروں گا۔ اسرار زیدی صاحب تقسیم ہند سے قبل ہی صحافت سے وابستہ تھے۔ وہ کئی دہائیوں تک اخبار جہاں کے لیے حلقہ ارباب ذوق کی سرگرمیوں پر...
  2. نبیل

    زید حامد اور یوسف کذاب۔۔۔۔بھئی حقیقت کیا ہے؟

    میرا خیال ہے کہ اس موضوع پر اب کافی بات ہو چکی ہے۔ اور یہ تھریڈ بھی مقفل۔
  3. نبیل

    تعارف محمد یعقوب آسی صاحب کو اردو محفل پر صمیمِ قلب سے خوش آمدید

    السلام علیکم یعقوب آسی صاحب۔ میں بھی آپ کو صمیم قلب سے محفل فورم پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ یقیناً یہ ہماری بہت خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسی صاحب علم شخصیت یہاں تشریف لائی ہیں۔ اور محمد وارث کا بھی بہت شکریہ جنہوں آپ کو اس فورم سے متعارف کروایا۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا اور ہمیں...
  4. نبیل

    عربی خطاطی کی ورکشاپ

    شکریہ فہد۔ مجھے اس پروگرام کے بارے میں یاد نہیں ہے۔ اگر رشید بٹ صاحب سے رابطہ ہو سکے تو انہیں ضرور اپنے علم کو عام کرنے پر آمادہ کرنا چاہیے۔ اگر ان کے پروگرامز کی ڈی وی ڈی کا اجراء‌ ہو سکے تو بہت اچھی بات ہے۔ وہ اگر یوٹیوب یا اپنی ویب سائٹ پر ہی یہ ویڈیو لیکچر فراہم کر دیں تو اس سے بھی عوام...
  5. نبیل

    فارسی شاعری ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

    شکریہ برادرم۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ تذکرہ غوثیہ میں بھی ایک جگہ مذکور ہے کہ کسی جگہ یہ غزل گائی جا رہی تھی کہ وہاں ایک مجذوب نے آکر اسی غزل کی تضمین میں ایک شعر پڑھ دیا۔ اس کا اثر ایسا ہوا کہ تمام حاضرین محفل حالت جذب میں آ گئے۔ اگر یہ شعر ملا تو اسے بھی یہاں لکھ دوں گا۔
  6. نبیل

    نئے آنے والے فونٹس

    جاوید خان، جناب آپ پہلے ابھی تک تیار کردہ فونٹس تو استعمال کرکے دیکھیں۔ یہ بھی نہایت خوبصورت فونٹ ہیں۔ آپ اگر ڈیزائننگ کے شعبے سے وابستہ ہیں تو اپنے کام کے کچھ نمونے پیش کریں۔
  7. نبیل

    مدد کی اشد ضرورت ہے

    جاوید خان، محفل فورم پر خوش آمدید۔ آپ مزید ماہرین کی آراء کا انتظار کر لیں۔میری معلومات کے مطابق انپیج 3 میں یونیکوڈ فونٹس استعمال کرنا ممکن ہے۔ اور ایڈوبی پراڈکٹس کے مڈل ایسٹرن ایڈیشن میں بھی کم از کم نسخ طرز کے یونیکوڈ فونٹس استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ البتہ ایڈوبی پراڈکٹس میں ابھی تک نستعلیق...
  8. نبیل

    فارسی شاعری ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

    یو ٹیوب پر یہی غزل اقبال بانو کی آواز میں بھی موجود ہے لیکن مجھے کے ایل سہگل کی آواز میں ہی یہ زیادہ پسند آئی ہے۔
  9. نبیل

    فارسی شاعری ما را با غمزہ کشت و قضا را بہانہ ساخت (مرزا قتیل)

    مجھے یہ فارسی غزل بہت پسند ہے جسے کے ایل سہگل نے گایا ہوا ہے۔ میں نے کسی زمانے میں یہی غزل ناشناس کی آواز میں بھی سنی تھی لیکن نیٹ پر اس کا ربط نہیں مل پایا ہے۔ محفل فورم پر اس کے بارے میں کئی مرتبہ پہلے بھی بات ہو چکی ہے۔ (ربط) میں ذیل میں اسی غزل کے اشعار کو دوبارہ محمد وارث کے کیے گئے ترجمے...
  10. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    مجھے ابھی خیال آیا ہے کہ ترسیمہ جات کی اشکال حاصل کرنے کا جمیل نستعلیق کا بیان کردہ طریقہ کارآمد ضرور ہو سکتا ہے لیکن اس سے ترسیمہ جات کی اشکال کی کوالٹی واقعی متاثر ہوگی کیونکہ اس طریقے میں پہلے بٹ میپ جنریٹ کیے جا رہے ہیں اور بعد میں ان سے آؤٹ لائن حاصل کی جا رہی ہے۔ اگر براہ راست ویکٹر ڈیٹا...
  11. نبیل

    عربی خطاطی کی ورکشاپ

    جی مکی بھائی۔ مذکورہ بالا خطاطی کی ورکشاپ کے موقعے پر زہیر ایلیا نے اپنی خطاطی کے نمونے نمائش کے لیے پیش کیے ہوئے تھے اور خطاطی سیکھنے سے متعلق کچھ کتب بھی تھیں جو کہ عربی میں تھیں۔ یہ کتابیں صرف دیکھنے کے لیے تھیں اور یہ بھی جرمنی میں دستیاب نہیں تھیں۔ :(
  12. نبیل

    عربی خطاطی کی ورکشاپ

    کچھ روز قبل مجھے خبر ہوئی کہ ایک صاحب عربی خطاطی سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ میں نے بھی اس ورکشاپ کے لیے رجسٹر کر لیا۔ یہ ورکشاپ گزشتہ ہفتے کو منعقد ہوئی تھی۔ یہ ورکشاپ پیش کرنے والے صاحب زہیر ایلیا صاحب تھے جو کہ ملک شام سے تعلق رہتے ہیں اور بیس سال...
  13. نبیل

    پی ایس پی گیمز

    موڈیفیکیشن سے متعلقہ ہر معلومات کا تعلق پائریسی سے ہونا ضروری نہیں ہے۔ مجھے پی ایس پی کے متعلق زیادہ پتا نہیں ہے، البتہ Nintendo DS کے لیے ایک میموری کارڈ‌ R4 Revolution کے نام سے ملتا ہے جس پر انٹرنیٹ سے گیم کی roms ڈاؤنلوڈ کرکے چلائی جا سکتی ہیں۔ پی ایس پی کے لیے بھی اس طرح کے کوئی نہ کوئی...
  14. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    شکریہ جمیل نستعلیق۔ یہ طریقہ کارآمد معلوم ہوتا ہے۔ اگر آپ اس پراسیس کی مزید تفصیل فراہم کر دیں تو دوسرے فونٹ ساز بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
  15. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    جمیل نستعلیق، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے فیض نستعلیق کے ترسیمہ جات براہ راست فونٹ فائلز سے نہیں بلکہ مذکورہ بالا طریقے سے حاصل کیے ہیں؟ آپ نے پہلے سے موجود ترسیمہ جات کو حاصل کرنے کا طریقہ بیان کیا ہے جبکہ اس تھریڈ میں کیریکٹر بیسڈ فونٹ کے ذریعے ترسیمہ جات تشکیل دینے اور ان سے گلفس بنانے کے...
  16. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    ابن سعید، کیا امیج میجک لائبریری سے ویکٹر گرافک جنریٹ ہو سکتے ہیں؟ اوپن ٹائپ فونٹس کے لیے ویکٹر ڈیٹا درکار ہوگا۔ اگر ترسیمہ جات کی svg یا eps جنریٹ کرنے کا طریقہ معلوم ہو جائے تو اس سے کافی مدد مل سکتی ہے۔ میرے ذہن میں ایک آئیڈیا ہے کہ کس طرح پائتھون کی ttx لائبریری کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا...
  17. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    عارف، یہاں کچھ اور آئیڈیا ڈسکس ہو رہا ہے۔ فاروق بھائی نفیس نستعلیق میں انپیج کے لگیچر ڈلوا رہے تھے۔ ظاہر ہے کہ اب وہ کام اتنا ضروری نہیں رہا ہے۔ محمد سعد نے نفیس نستعلیق یا کسی اور کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ ہی سے لگیچر تیار کرنے اور انہیں استعمال کرنے کا آئیڈیا پیش کیا ہے۔ محمد سعد نے انک سکیپ...
  18. نبیل

    فارسی شاعری بیا و جوش تمنای دیدنم بنگر - فارسی غزل (غالب)

    جزاک اللہ خیر برادرم۔ بہت شکریہ۔ خواجہ حمید یزدانی گورنمنٹ‌ کالج میں فارسی پڑھاتے رہے ہیں اور میرے والد صاحب کے بہت اچھے دوست ہیں۔ اگر آپ کا توصیف صاحب سے رابطہ ہوتا ہے تو انہیں یہاں آنے کی بھی دعوت دیں۔ وہ کافی اچھے ذوق والے آدمی معلوم ہوتے ہیں۔ انہوں نے یوٹیوب پر بہت اچھی کلیکشن اکٹھی کی ہوئی ہے۔
  19. نبیل

    فارسی شاعری بیا و جوش تمنای دیدنم بنگر - فارسی غزل (غالب)

    مجھے یو ٹیوب پر غالب کی یہ فارسی غزل فریدہ خانم کی آواز میں ملی جو مجھے اچھی لگی۔ مجھے اس غزل کے اشعار اسی طرح کہیں اور نہیں ملے، اس لیے میں انہیں خود سے نوٹ کرکے یہاں پیش کر رہا ہوں اور اپنی سمجھ کے مطابق ان کا اردو ترجمہ بھی لکھ رہا ہوں۔ آپ کو کوئی غلطی نظر آئے تو تصحیح فرما دیں...
  20. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    محمد سعد، اگر ونڈوز میں لینکس فائل سسٹم کے ڈرائیور موجود ہوں بھی تو بار بار بوٹ تو کرنا ہی پڑے گا۔ بہرحال میں نے صرف اپنی ترجیح کا ذکر کیا تھا۔ آپ چاہیں تو شوق سے لینکس میں ہی اپنی تحقیق جاری رکھیں۔ اگر کچھ لوگ مل کر اس پر کام کریں تو یہ کافی کارآمد آئیڈیا ثابت ہو سکتا ہے۔
Top