نتائج تلاش

  1. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    محمد سعد، آپ کی فراہم کردہ مثال اس لیے درست نہیں ہے کیونکہ یہ ترسیمہ نہیں، مکمل لفظ ہے جس میں ایک سے زائد ترسیمہ جات استعمال ہو رہے ہیں۔ ذاتی طور پر میں ان تجربات کے لیے ٹول چین ونڈوز پر ہی سیٹ اپ کرنا چاہوں گا۔ اگر مختلف آپریٹنگ سسٹمز میں کام کرنا پڑا تو بار بار ڈیٹا ایک آپریٹنگ سسٹم سے دوسرے...
  2. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    شکریہ محمد سعد۔ شاکر القادری صاحب پہلے ہی اس آئیڈیا پر عمل کر رہے ہیں اور ایک نیا نستعلیق فونٹ تیار کر رہے ہیں۔ ان کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہے کہ وہ کیریکٹر بیسڈ فونٹ کے ذریعے ترسیمہ جات کو کورل میں لے جا کر ان کی درستگی کرتے ہیں اور پھر اس گلف کو فونٹ میں شامل کرتے ہیں۔ کیریکٹر بیسڈ فونٹ کی...
  3. نبیل

    ونڈوز7 میں EasyPhp کا مسئلہ؟

    بعض اوقات انٹرنیٹ ایکسپلورر میں Bypass proxy server for local addresses کو چیک کرنے سے بھی یہ مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔
  4. نبیل

    غزل - ہے ابر کتنی دور، ہوا کتنی دور ہے - اسرار زیدی

    اسرار زیدی صاحب کا کلام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ وہ مجھے بہت عزیز رکھتے ہیں۔
  5. نبیل

    تعارف یونس عارف

    شکریہ یونس عارف۔ یہاں پاکستانی ہی نہیں، ہندوستانی بہن بھائی بھی موجود ہیں۔
  6. نبیل

    پاکستان کے تمام مسائل کا حل.... مغربی جمہوریت سے نجات، سید سردار علی

    کچھ لوگ لاہور اپڈیٹس سے پورا مراسلہ یہاں کاپی پیسٹ کر رہے ہیں۔ کیا یہ کوئی بلاگ ہے یا کوئی باقاعدہ نیوز سائٹ ہے؟
  7. نبیل

    تعارف یونس عارف

    السلام علیکم یونس عارف، اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ اردو پر اتنی اچھی دسترس رکھتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کا وقت اس فورم پر اچھا گزرے گا اور ہمیں ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔
  8. نبیل

    ایم کیو ایم ۔ منافقت اور سیاست

    اور یہ تھریڈ‌ بھی مقفل کیا جاتا ہے۔ اس طرح کا کوئی اور تھریڈ‌ شروع کیا گیا تو اسے بھی مقفل یا حذف کر دیا جائے گا۔
  9. نبیل

    متحدہ قومی موومنٹ اور بلیک واٹر کی کراچی کی تباہی میں کردار لندن پوسٹ

    میں اس تھریڈ‌ کو مقفل کر رہا ہوں۔
  10. نبیل

    ویل کم بیک مشرف

    آپ سب دوستوں کا شکریہ، اور اس کے ساتھ ہی یہ تھریڈ مقفل۔
  11. نبیل

    بچوں کو سلانا

    ہا ہا ہا ۔۔۔ بلکہ بعض اوقات تو یہ بھی ہوتا ہے کہ بےبی کو ڈکار دلانے کی کوشش میں اپنی ڈکار نکل جاتی ہے۔ :)
  12. نبیل

    بچوں کو سلانا

    کچھ چھوٹے بچے نیند کی وجہ سے بے چین ہو جاتے ہیں اور انہیں سلانا کافی مشکل کام بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر بچے گود میں ٹہلاتے ہوئے سو بھی جائیں تو اس سے بھی زیادہ مشکل انہیں بستر پر لٹانا ہوتا ہے۔ بچے خواہ کس قدر گہری نیند میں ہوں، وہ فوراً بھانپ لیتے ہیں کہ انہیں گود سے علیحدہ کیا جا رہا ہے اور وہ...
  13. نبیل

    مبارکباد ساجد اقبال کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    ساجد کو میری جانب سے بھی بیٹے کی بہت بہت مبارک قبول ہو۔ اللہ تعالی ان کے بیٹے کو نیک اور قابل بنائیں اور انہیں ان کے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائیں، آمین۔
  14. نبیل

    آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹرفارمیٹ میں تبدیلی

    شکریہ ذیشان۔ اگر آپ اپنے تجربات کے بارے میں مزید تفصیل فراہم کریں تو اس سے باقیوں کی معلومات میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ کیا آپ آڈیو کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے جیٹ آڈیو میں کوئی سیٹنگز کرتے ہیں؟
  15. نبیل

    مدد۔۔۔۔۔۔۔۔

    ملائکہ بیٹی، ویژوئل سٹوڈیو کی انسٹالیشن کے بعد کمپائلنگ اور لنکنگ کی ایسی کسی پرابلم کا تو مجھے علم نہیں ہے۔ آپ اگر ایرر میسج یا سکرین شاٹ‌ وغیرہ فراہم کریں تو اس کے بارے میں کچھ بہتر پتا چل سکتا ہے۔
  16. نبیل

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    آپ درست فرما رہے ہیں۔ میں نے بھی نوٹ ‌کیا ہے کہ قوال اس پوری غزل کو گانے کی بجائے دوسری غزلوں میں اس غزل کے اشعار کا لقمہ دینا پسند کرتے ہیں۔
  17. نبیل

    فارسی شاعری می رقصم - شیخ عثمان مروَندی معروف بہ لال شہباز قلندر کی غزل

    برادرم محمد وارث، کیا اس غزل کی گائیکی کی ویڈیو کا ربط مل سکے گا؟
  18. نبیل

    تاسف وقار مہر کے لئے دعائے مغفرت

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی مرحومین کے درجات کو بلند کرے اور ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔ اللہ تعالی ہم سب کو ناگہانی آفات سے محفوظ رکھے اور ہم سب کی جان و مال اور عزت کی حفاظت فرمائے، آمین۔
  19. نبیل

    آڈیو کیسٹ سے کمپیوٹرفارمیٹ میں تبدیلی

    آپ گوگل پر digitizing audio cassettes پر سرچ کرکے دیکھیں۔ یہ صبر آزما اور محنت طلب کام ہوگا۔ ہر آڈیو کیسٹ کی کوالٹی الگ ہوگی اور کنورٹڈ کردہ آڈیو فائل کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لیے بھی سیٹنگز تبدیل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
  20. نبیل

    تمہید، انتباہ ، ترغیب ، استدعا

    اگر سارے اتنے ہی عاقل و بالغ ہوتے تو کسی کو بین کرنے یا انتباہ کرنے کی ضرورت بھی پیش نہ آتی۔ یہاں کچھ لوگ آتے ہی کسی مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر ہیں اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ یہاں سوائے ان کے مجہول فلسفے کے اور کوئی بات نہیں کی جانی چاہیے۔
Top