نتائج تلاش

  1. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    جی ابن سعید، میں نے نوری نستعلیق پراجیکٹ کے سلسلے میں پائتھون میں اس سے ملتے جلتے طریقے سے ہی فائلوں سے لگیچر پڑھے تھے۔ لگیچرز کے ناموں میں سپیس نہیں آئے گی اس لیے اسے رپلیس کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ البتہ ویکٹر اشکال جنریٹ کرنے سے پہلے فونٹ سازوں سے مشورہ کرنا بہتر رہے گا کہ ان اشکال کو کس سکیل...
  2. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    ابھی مجھے کہیں جانا پڑ گیا ہے۔ اس کام میں اچھی پیشرفت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ واپس آ کر اسے دیکھتا ہوں۔
  3. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    محمد سعد اور ابن سعید، اگر آپ سکرپٹ میں الفاظ کو فائل سے پڑھیں تو بہتر رہے گا۔ اس طرح اس سکرپٹ کو لگیچرز کی سوفٹ کاپی ان پٹ کی جا سکے گی۔ دوسرے ایس وی جی کی بجائے اگر براہ راست ای پی ایس فارمیٹ میں آؤٹ پٹ کریں تو یہ بھی اس لیے بہتر رہے گا کیونکہ فونٹ لیب میں گلفس ای پی ایس فارمیٹ میں امپورٹ کیے...
  4. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    محمد سعد کی فراہم کردہ ویکٹر اشکال ذیل میں پیش کی جا رہی ہیں۔ انک سکیپ میں سکیلنگ کے دوران کھینچا تانی سے اشکال میں کچھ فرق پڑنے کا امکان ہو سکتا ہے۔
  5. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    اس ربط پر ذیل کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ لینکس میں پینگو پر نستعلیق فونٹ ٹھیک کام کرتے ہیں۔ یہ gedit کے سکرین شاٹ ہیں۔ پاک نستعلیق کا نمونہ نفیس نستعلیق کا نمونہ ایران نستعلیق کا نمونہ اس کے مقابلے میں میں نے ونڈوز پر انک سکیپ میں من درد مشترکم لکھنے کی کوشش کی تو...
  6. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    محمد سعد، آپ ذرا یہ ویکٹر فائلیں فراہم کریں تاکہ یہ اندازہ لگایا جا سکے کہ یہ طریقہ کس حد تک کارآمد ہے۔
  7. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    میں نے آج انک سکیپ کے ونڈوز ورشن میں نفیس نستعلیق استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن اس میں الفاظ ٹوٹ رہے تھے، جبکہ جمیل نوری نستعلیق درست کام کرتا ہوا معلوم ہو رہا تھا۔ اب یہ معلوم نہیں کہ لینکس پر بھی یہی نتائج برآمد ہوتے یا اس سے بہتر نتائج ملتے ہیں۔
  8. نبیل

    ایک مشترکہ پلیٹ فارم

    انیس، محفل فورم پر سیاست اور مذہب سے متعلق زمرہ جات مثبت انداز میں رائے عامہ کے اظہار کے لیے موجود ہیں۔ جہاں تک کسی نیوز پورٹل کا تعلق ہے تو کم از کم فورم کے سرورق کو سیاسی یا مذہبی رنگ دینا مناسب نہیں ہوگا۔ اس کے لیے کوئی الگ سائٹ بنائی جا سکتی ہے۔ ویسے موجودہ دین اور مذہب کے نام پر بنی ہوئی...
  9. نبیل

    ایک مشترکہ پلیٹ فارم

    آپ دوست یہ بھول جاتے ہیں کہ محفل فورم پر ہندوستانی بھی ہوتے ہیں۔ ہمارا اصل مقصد اردو کی ترویج کرنا ہے ناکہ کسی سیاسی یا مذہبی ایجنڈے کے لیے کام کرنا۔
  10. نبیل

    تعارف رفیع الدین عامر صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

    خوش آمدید رفیع الدین عامر صاحب۔ شکریہ فرخ کہ آپ رفیع صاحب کو یہاں لے کر آئے۔ ان کے تفصیلی تعارف کا انتظار رہے گا۔
  11. نبیل

    سٹوڈیو ڈھائی، ادب کے موضوع پر

    ماضی میں انور مقصود نے پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے کئی بہترین پروگرام پیش کیے جن میں پیش کیا جانے والا مزاح بھی لاجواب ہوتا تھا۔ سٹوڈیو ڈھائی بھی ایسا ہی ایک نہایت مقبول پروگرام تھا۔ مجھے یوٹیوب پر سٹوڈیو ڈھائی کا ادب کے موضوع پر پروگرام ملا تو میں نے اسے یہاں پر پیش کرنے کا سوچا۔ پہلے میں اسے ادبی...
  12. نبیل

    پاکستان میں ملازمت تلاش کرنے کے لیے جاب پورٹلز کے روابط فراہم کریں!

    السلام علیکم، میں اس تھریڈ میں پاکستان کے جاب سرچ پورٹلز کے روابط اکٹھے کرنا چاہ رہا ہوں۔ مجھے صرف ایک روزی ڈاٹ پی کے کا پتا ہے۔ آپ دوستوں کو اگر ایسے مزید مفید روابط کا علم ہو تو ان کے بارے میں یہاں معلومات فراہم کریں۔
  13. نبیل

    فلیش فلیش کی کتابیں، ٹیوٹوریلز اور دیگر معلومات

    بہت شکریہ شوبی۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح ان ٹیوٹوریلز کو فورم پر میڈیا ایمبیڈنگ کے ذریعے پیش کرنے کا بندوبست ہو سکے۔
  14. نبیل

    رکشے میں‌ جنم لینے والے بچے کے ساتھ حکومت کا فراڈ

    فرحان، جنگ کی خبریں تحریری شکل میں بھی ہوتی ہیں۔ میری گزارش ہے کہ آئندہ تحریری مواد کا ربط ہی پیش کیا کریں۔ شکریہ۔
  15. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    اگر فونٹ کی تیاری کے مرحلے پر خاطر خواہ فنڈ ریزنگ ممکن ہو تو یقیناً شاکرالقادری صاحب اس فونٹ‌ کو فری اور اوپن سورس رکھیں گے۔ بصورت دیگر ان کی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اس فونٹ کی کتنی قیمت رکھتے ہیں۔
  16. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    شاکرالقادری صاحب کی نظر سے یہ پوسٹ گزرے گی تو وہ ضرور اس کا جواب دیں گے۔ وہ کئی مرتبہ پہلے بھی اپنے طریقہ کار کے بارے میں بتا چکے ہیں۔ شاکرالقادری صاحب نئے سرے سے نستعلیق قواعد کے تحت خطاطی کر رہے ہیں اور ایک کیریکٹر بیسڈ فونٹ تیار کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ اسی کیریکٹر بیسڈ فونٹ کے ذریعے لگیچر...
  17. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    ابرار، آپ نے یہ لگیچر فائل کن ذرائع سے حاصل کی ہے؟ کیا آپ نے خود ٹیکسٹ پروسیسنگ کے ذریعے یہ لگیچر حاصل کیے ہیں؟ آپ نے جو آئیڈیا پیش کیا ہے، کیا شاکرالقادری صاحب اسی سمت میں کام نہیں کر رہے ہیں؟
  18. نبیل

    تبدیلی نام کے لیے رجوع کریں!

    یہ دھاگہ ساڑھے چار سال پرانا ہے۔ اس وقت فورم پی ایچ پی بی بی پر چل رہی تھی جس میں صارفین کو نک تبدیل کرنے کی آپشن فراہم کی جا سکتی تھی۔ اب وی بلیٹن استعمال ہو رہا ہے جس میں ایسی کوئی آپشن نہیں ہے۔
  19. نبیل

    مدد کی اشد ضرورت ہے

    انپیج سے فوٹوشاپ تک، آسان طریقہ ! انپیج سے فوٹوشاپ تک ! ویڈیو ٹوٹوریل! کسی بھی ورڈ پروسسنگ پروگرام سے متن کو ویکٹر گرافکس پروگرام میں لے جانا جمیل نوری نستعلیق، کورل ڈرا میں! آخری ٹیوٹوریل میں جمیل نوری نستعلیق کو کورل ڈرا میں لیجانے کا جو طریقہ بیان کیا گیا ہے، وہ طریقہ کسی بھی اردو فونٹ...
  20. نبیل

    مدد کی اشد ضرورت ہے

    جاوید خان، آپ اگر درست سٹیپس کا استعمال کریں تو فونٹس بھی ٹھیک کام کریں گے۔ ورڈ سے فوٹو شاپ میں براہ راست کاپی پیسٹ کام نہیں کرے گا۔ آپ پہلے تحریری متن اور تصویری متن کے فرق کو سمجھ لیں تاکہ کام کرنے میں آسانی رہے۔ فورم پر کچھ ٹیوٹوریل موجود ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ انپیج یا ورڈ سے مواد کو...
Top