نتائج تلاش

  1. نبیل

    پاک ورڈ فائنڈر

    ابرار، اس ٹول کی بہتر انداز میں تشہیر کی جانی چاہیے۔ بہتر تو یہ ہے کہ آپ یا شاکرالقادری صاحب اس کی ہر اپڈیٹ کے بارے میں جہان قلم بلاگ پر پوسٹ کریں۔ علاوہ ازیں میں نے آپ کو ایک مرتبہ کوڈ پلیکس پر بھی اپنے پراجیکٹس کو پبلش کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
  2. نبیل

    یہ کون سا فونٹ ہے؟

    سعادت، یہ بھی تو ممکن ہے کہ یہ محض بٹ میپ فونٹ ہو۔
  3. نبیل

    پاکستان میں لینکس کے تدریسی ادارے

    ویسے ورچوئل مشین میں‌بھی فیڈورا کے اندر فائرفاکس میں‌جمیل نوری نستعلیق انٹرنیٹ‌ایکسپلورر سے بہتر رینڈر ہو رہا ہے۔ :)
  4. نبیل

    پاکستان میں لینکس کے تدریسی ادارے

    کمپیوٹنگ کی بھی کئی جہات ہیں۔ آپ پہلے یہ طے کر لیں‌کہ آپ لینکس کو بطور ویب ڈیویلپمنٹ پلیٹ‌فارم کے استعمال کرنا چاہتے ہیں‌یا اس کوبطور سرور سیٹ‌اپ کرنے کی مشق کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگ لینکس کو ایمبیڈڈ‌سسٹمز میں‌استعمال کرتے ہیں‌جو کہ بذآت خود ایک وسیع میدان ہے۔ میرے لیے یہ پوسٹ‌ایک سنگ میل اس لیے...
  5. نبیل

    میں اپنےاردوبلاگ کاتھیم تبدیل کرناچاہتاہوں۔

    جناب یہ نئے انداز سے ازسرنو کس طرح ہوتا ہے؟ ورڈپریس کا تھیم بدلنے کے لیے پروگرامنگ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو صرف نئی تھیم اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کے wp-content/themes فولڈر میں اپلوڈ کرکے اسے ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن میں انیبل کرنے کی ضرورت پیش‌ آئے گی۔ ورڈپریس کے لیے اردو کی لاتعداد تھیمز...
  6. نبیل

    پاکستان میں لینکس کے تدریسی ادارے

    آپ جس شہر میں رہتے ہیں، وہاں اپنے ہم شوق چند افراد کو اکٹھا کرکے گروپ سٹڈی کی طرز پر سیکھنے اور سکھانے کا آغاز کر دیں۔ انٹرنیٹ پر ان گنت ٹیوٹوریل اور کتابیں موجود ہیں۔ محفل فورم اور اردو کوڈر لینکس فورم پر بھی آپ کو کافی رہنمائی دستیاب ہو جائے گی۔ لیکن اس سے پہلے اس بات کا تعین کر لیں کہ آپ کا...
  7. نبیل

    ڈاونلوڈ سیکشن میں فاونٹ

    اردو فونٹس کی کٹیلاگنگ ایک اہم کام ہے۔ محفل فورم کے ایک رکن سلیم احمد نے ایک مرتبہ ایک پی ڈی ایف فائل میں کافی سارے اردو فونٹس کے سکرین شاٹ اکٹھے کیے تھے، لیکن اس کے بعد بھی لا تعداد اردو فونٹس ریلیز ہو چکے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اس ربط کی طرز پر تمام اردو فونٹس کی معلومات ایک ہی صفحے پر اکٹھی کر...
  8. نبیل

    یہ کون سا فونٹ ہے؟

    consistency کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ کمپیوٹر کمپوزنگ ہے، لیکن غالباً یہ ٹروٹائپ یا اوپن ٹائپ فونٹ ٹیکنالوجی سے علیحدہ کوئی چیز ہے۔ اردو کمپوزنگ کے لیے کئی پروگرام جیسے کہ سرخاب، ہمالہ، شاہکار وغیرہ تیار کیے گئے تھے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ کتابت کا طرز ان میں سے کسی ایک پروگرام کا تیار...
  9. نبیل

    پاکستان میں بلاگنگ

    یہ عجیب سی بات لگتی ہے۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ بی بی سی کے انگریزی والے حصے میں تو معاصر خبر رساں اداروں کی اسی موضوع پر خبروں تک کے روابط شامل کر دیے جاتے تھے۔ اردو میں وہ عجیب 'پاکستانی' ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ :( اگر براہ راست ربط فراہم کر دیے جائیں تو اس سے نہ صرف مضمون کی افادیت میں اضافہ...
  10. نبیل

    پاکستان میں بلاگنگ

    شکریہ محمد صابر۔ آج فہد کے بلاگ پر بھی اس مضمون کے بارے میں پوسٹ شائع ہوئی ہے۔ نعمان نے بہت اچھا مضمون لکھا ہے، لیکن اگر براہ راست ہائپر لنک بھی دے دیے جاتے تو زیادہ بہتر ہوتا، لیکن شاید بی بی سی والے خود اس کی اجازت نہیں دیتے۔
  11. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    میں کچھ مسائل کے باعث اس گفتگو میں باقاعدگی سے شریک نہیں ہو پا رہا۔ باقی نکات پر بعد میں تبصرہ کروں گا۔ پہلے میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ نعیم سعید اور عارف کریم کی فراہم کردہ ترسیمہ جات کی لسٹ میں کیا فرق ہے؟ میری گزارش ہے کہ ایک مشترکہ ترسیمہ جات کی لسٹ کو علیحدہ سے سوفٹویر ریلیز فورم میں جاری کر...
  12. نبیل

    مبارکباد محمود مغل صاحب کو بیٹی کی پیدائش کی مبارک باد!

    آپ کو بہت مبارک ہو محمود۔ اللہ تعالی آپ کی بیٹیوں کو نیک اور قابل بنائے اور انہیں آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔
  13. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    میرا قیاس یہ ہے کہ نعیم سعید نے الفاظ کی ایک لسٹ اکٹھی کی تھی جس میں ایک لاکھ کے قریب الفاظ سے تھے۔ اور اس کے بعد شاید ابرار کے ڈیویلپ کردہ ٹول کے ذریعے اس میں سے ترسیمہ جات اخذ کیے گئے ہیں۔ اب نعیم یا ابرار ہی اس بات کی تصدیق یا تردید کر سکیں گے۔ میرا بھی کافی دنوں سے ارادہ ہے کہ محفل فورم...
  14. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    لگیچرز تو کسی کی ملکیت نہیں ہوتے۔ البتہ ان کی تیار کردہ لسٹ کے بارے میں شاید کوئی یہ نکتہ اٹھا سکتا ہے۔ اس کے بارے میں نعیم سعید بہتر بتا سکتے ہیں کہ ترسیمہ جات کی اس لسٹ‌ کو ڈسٹریبیوٹ‌ کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔ شاید وہ اس کی اجازت دے دیں گے۔ میں اس معاملے کو اس زاویے سے بھی دیکھتا ہوں کہ اردو...
  15. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    لگتا ہے کہ مجھے اس پر کام کرنے کا وقت مشکل سے ہی مل سکے گا۔ آج ورچوئل باکس پر فیڈورا مشکل سے انسٹال کیا ہے، اور اب اس کی نیٹورک سیٹنگز نہیں ہو پا رہی ہیں۔ :( ابن سعید، فائل نیم کا اصل حل تو یہی ہوگا کہ لگیچر کے یونیکوڈ اردو نام سے ہی فائل کا نام اخذ کر لیا جائے۔ آپ یہ جان ہی گئے ہوں گے کہ اس...
  16. نبیل

    پرنٹ کا مسئلہ

    یہ تو واقعی عجیب مسئلہ ہے۔ آپ ونڈوز اور آفس کے کونسے ورژن استعمال کر رہے ہیں؟ اور کیا یہ پرابلم آفس انسٹال کرنے کے بعد پیش آتی ہے؟ کیا آپ نے کسی اور پرنٹر پر پرنٹ کرکے دیکھا ہے؟
  17. نبیل

    یہ سماں، پیارا پیارا - (مالا بیگم، افشاں احمد)

    یوٹیوب پر پی ٹی وی کے پرانے پروگرام سلور جوبلی کے گانے تلاش کرتے ہوئے یہ گانا ملا جو مجھے پسند آیا۔ یہ گانا مالا بیگم نے گایا تھا جسے سلور جوبلی پروگرام میں افشاں احمد نے دوبارہ گایا اور مجھے افشاں احمد کی آواز میں بھی یہ بہت پسند آیا ہے۔ یہ سماں پیارا پیارا یہ ہوائیں ٹھنڈی ٹھنڈی...
  18. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    میں مصروفیت کے باعث اس دھاگے پر دیر سے آ رہا ہوں اس لیے کئی ضروری باتیں کہنی رہ گئی ہیں۔ فی الحال صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی نستعلیق فونٹ سازی میں کافی کام اور بھی باقی ہے۔ میرے ذہن میں کچھ پراجیکٹس ہیں۔ اگر اس تھریڈ میں تجویز کیا گیا ترسیمہ جات حاصل کرنے کا پراسیس میچیور ہو جاتا ہے تو نئے...
  19. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    ابن سعید اور محمد سعد ذرا یہ بتا دیں کہ آپ کونسی شیل سکرپٹ استعمال کر رہے ہیں؟ کیا یہ bash ہے؟ اور لینکس کی کونسی ڈسٹریبیوشن استعمال کی جانی چاہیے جس میں پینگو، انک سکیپ اور اردو فونٹس سمیت تمام ضروری لوازمات موجود ہوں؟
  20. نبیل

    نفیس نستعلیق کی مدد سے لگیچر بیسڈ فانٹ کی تیاری

    یہاں اور یہاں سے یہی معلوم ہو رہا ہے کہ گلفس ڈرا کرنےکے لیے 1000x1000 سائز کا ڈاکومنٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔
Top