دانا کہتے ہیں کہ وقت پر لگایا گیا ایک ٹانکا، بے وقت کے سو ٹانکوں سے بہتر ہوتا ہے۔۔۔کسی درخت پر پھل بھی کچھ گرم سرد موسموں کی مخصوص مدت جھیل لینے کے بعد ہی آتا ہے۔۔۔شائد اس وقت عوام کو ان باتوں کا اتنا گہرا احساس اور ادراک نہیں تھا جتنا اب آمریت اور جعلی جمہوریت کو اچھی طرح بھگت لینے اور نکّو نک...