نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    بجلی نہیں ہوتی صاحب، اور ہوتی ہے تو بھی گرمی اتنی ہے کہ بس ۔۔ ۔۔ ۔۔ جم کر بیٹھا بھی نہیں جاتا۔ سوچتا رہتا ہوں، اور آپ کو پتہ ہے کہ ’’سوچیں پیا، تے بندہ گیا‘‘ ۔ بہر حال ۔۔۔ جلد ہی حاضر ہوں گا، ان شاء اللہ۔
  2. محمد یعقوب آسی

    حسنِ مہ گرچہ بہ ہنگامِ کمال اچّھا ہے ۔۔ (غالب کی غزل سے چند اشعار سُر کے ساتھ)

    عمدہ انتخاب! بلکہ میں یہ مووی بھی دیکھ چکا ہوں، گلوکاری اور اداکاری بھی عمدہ ہیں۔ سہ آتشہ بن گیا!
  3. محمد یعقوب آسی

    سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

    یہ جملہ بھی ذو معنی ہے۔ :bee:
  4. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    آہا، ہاہا ۔۔ یعنی؟ ۔۔۔ برپا!؟
  5. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    مزید بھی بہت کچھ ہے ۔ سپید، سپیدہ، سفید؛ پولاد، فولاد؛ سپند، سفند، اسفند؛ پادشاہ، بادشاہ؛ وغیرہ وغیرہ۔ باقی علامہ صاحب جانیں، ان کا کام جانے۔
  6. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    اردو والوں نے ایسے ہی نہیں بڑھا دی۔ فارسی میں بھی مثالیں ملیں گی، فوری طور پر ذہن میں نہیں ہے۔ دوسری بات یہ کہ آپ کی اس مختصر لغت کی ترتیب میں ترجیح کسے حاصل ہے؛ اردو کو فارسی کو یا عربی کو یا انگریزی کو؛ یہ فیصلہ تو آپ کو کرنا ہے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    اس کے بہت قریب کی مثال طوطی، طوطا، توتا آپ کے آئندہ اندراجات میں آئے گی۔
  8. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    بہتر ہے نوٹ دے دیجئے کہ فارسی میں ’’توفان‘‘ اور ’’طوفان‘‘ دونوں مروج ہیں۔
  9. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    اسی لئے عرض کیا ہے کہ ’’یک لفظی‘‘ معانی سے تشفی نہیں ہوتی۔
  10. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    آہٹ قدم کے ساتھ مشروط نہیں ہے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    بانگ اور صدا میں تھوڑا سا فرق ہے شاید ۔۔۔۔۔۔ بانگ میں پکار کا عنصر شامل ہوتا ہے، صدا پکار سے مشروط نہیں ۔ انگریزی میں بھی فرق آئے گا۔ بانگ ۔۔۔۔۔۔۔۔ the call صدا ۔۔۔۔۔۔۔۔ sound, voice مزید ۔۔۔ sound کوئی سی آواز ہو سکتی ہے، جب کہ voice وہ آواز ہے جس میں معانی بھی ہوں۔ مثلاً کسی انسان کا بات کرنا۔...
  12. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    یہی ہے ذہن میں نہیں آ رہا تھا۔
  13. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    طوفان ۔۔ عربی ۔۔ فُعلان کے وزن پر ہے۔ مادہ ۔۔ ط و ف ۔۔۔ پھرنا، گھومنا، چکر لگانا؛ مشتقات : طواف، طائفہ، مطاف، طیف وغیرہ توفان (ت کے ساتھ) پہلی بار دیکھا ہے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    بعض الفاظ میں تہہ داری ہوتی ہے۔ ان کے مفرد معانی غلط یا درست سے قطع نظر ناکافی ہو سکتے ہیں۔ برائی پر ابھارنا ۔۔۔۔۔۔۔ to instigate نیکی یا مثبت کام بات پر ابھارنا ۔۔۔۔۔ فوری طور پر لفظ ذہن میں نہیں آ رہا۔ ۔۔۔۔۔۔
  15. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    آنا ۔۔ فعل تام ۔۔ مناسب ہو گا کہ فعل تام کے انگریزی ترجمے میں رسمی طریقہ اپنایا جائے۔ to come ....... آنا come ........ آؤ
  16. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    آمدنی کی اصل فارسی ہے جناب۔ آمد، آمدن، آمدنی مزید یہ کہ آمدنی اور درآمد کے معروف معانی مختلف ہیں۔ آمدنی (اِنکم) اور درآمد (اِمپورٹ)۔
  17. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    آلت ایک ’’خاص‘‘ آلے کے لئے مخصوص نہیں کیا؟
  18. محمد یعقوب آسی

    سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

    معروضات ۔۔۔ صنفِ نثر کوئی بھی ہو، موضوع کے حوالے سے دیکھ لیجئے کہ موجودہ خلفشار کے پیشِ نظر سیاسی منظرنامے سے گریز بہتر ہے۔ کوئی افسانہ ہو، کہانی ہو، انشائیہ ہو، فکاہیہ ہو، خط ہو، سرگزشت ہو، کچھ بھی ہو، مصنف جس میں سہولت سے لکھ سکے (کالم ؟؟)۔ بنیادی بات یہ رکھئے کہ تحریر بجائے خود ’’ادب پارہ‘‘...
  19. محمد یعقوب آسی

    محفل کی سالگرہ کے موقعے پر مشاعرے کے انعقاد کی تجویز

    ’’محترم محمد اظہر نزیر‘‘ ’’محترم محمد اظہر نذیر‘‘ جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔
Top