شاعر کی ترجیحات اور اسلوب بجا، تاہم وقت کے ساتھ ساتھ غزل میں اور اس کے قاری کے مزاج میں بھی تبدیلی آئی ہے۔
غزل کی ریزہ خیالی والی خوبی نے اس کو بے شمار نئے موضوعات دیے ہیں، ادھر حالات کے جبر نے ادیب اور قاری دونوں کو بھی متاثر کیا ہے، غموں اور خوشیوں کی نوعیت میں بہت فرق آ گیا ہے۔ اور ادب کا عام...