نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

    ہمارا انٹرنیٹ مرزا صاحب کی باتوں میں یوں مگن ہے کہ ہماری کیا اور کسی کی بھی نہیں سنتا۔
  2. محمد یعقوب آسی

    رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

    ایک یہ رائے صاحب کیا کم تھے بھلا؟ ازلی ابدی دشمنِ عشاق! کہ اوپر سے بجلی بیگم بھی شامل ہو گئیں۔ جب کمپیوٹر پہ بیٹھو، دھمکی کہ’’میں چلی‘‘ ۔ آہ میاں! عشق ہوتا ہی صبر آزما ہے چاہے لفظ سے ہی کیوں نہ ہو!
  3. محمد یعقوب آسی

    نایاب بھیڑ - شوق دا مُل کوئی نا

    easy come, easy go کلوا واشربوا ولاتسرفوا ۔۔۔۔۔۔۔۔
  4. محمد یعقوب آسی

    خود کلامی - من کی باتیں

    بات پوری ہو گئی، مادام! دعاؤں کا طالب رہا کرتا ہوں۔ پھر کبھی کوئی بات ہوئی تو ۔۔ ۔۔۔ بات سے بات تو نکل ہی آتی ہے۔
  5. محمد یعقوب آسی

    خود کلامی - من کی باتیں

    آپ کا سوال اتنا سادہ بھی نہیں۔ تازہ ترین صورت جو بنی ہے میں اس کو بت پرستی کہا کرتا ہوں۔ جتنے بڑے بڑے نام سیاست میں ہیں، سب کسی نہ کسی انداز میں بُت ہیں اور ان کے پجاری ’’سچے‘‘ عابدوں کی طرح سب کچھ بھول بھال کر اپنے اپنے بتوں کی ’’عظمت‘‘ پر مر رہے ہیں۔ ملک تو خیر چھوٹی سی چیز ہو گی، یہاں ملت کی...
  6. محمد یعقوب آسی

    سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

    یہ ایک اور موضوع بنتا ہے اور اہم موضوع ہے۔ تاہم شاید اس لڑی میں اس موضوع کو چھیڑنا چنداں سود مند نہ ہو۔
  7. محمد یعقوب آسی

    سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

    جی ہاں، یہ محاورہ ’’دل اوب جانا‘‘ اب ہمارے ہاں مستعمل نہیں رہا، قریب قریب ختم ہو گیا کہہ لیجئے۔ ہمارے بڑے بوڑھے اب بھی ایسا کہتے ہیں۔ اردو والے بھی اور پنجابی والے بھی (اوبھ جانا)۔ ادھر ہندوستان میں یہ خاصا مانوس محاورہ ہے، معانی اوپر بیان ہو چکے۔
  8. محمد یعقوب آسی

    سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

    برایِ این کارہا فکرِ بسیار باید نیز فکرِ تازہ! :airplane:
  9. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    (سنسکرت، پراکرت) ابھارنا (اچھائی کے لیے آمادہ کرنا) حَث آمادن To Stimulate یہاں ایک اور لفظ بھی ذہن میں آ رہا ہے۔ to motivate دیکھ لیجئے گا۔ آمادن میرے لئے نیا لفظ ہے۔ آمادگی: تیار ہونا ہے یا تیار کرنا ۔۔۔؟ توجہ فرمائیے گا۔ اگر آمادن مصدر ہے تو اس کا مضارع کیا ہے، اور آمادہ کردن، آمادہ شدن میں...
  10. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    (فارسی) آیندہ/اگلی بار قِابِل/ فِی الْمُسْتَقْبَل آیندہ/بعدازاں Next/Future/Later آیندہ اصولی طور پر درست ہے۔ تاہم ایسے الفاظ اردو میں آتے ہیں تو یائے کی جگہ ہمزہ لے لیتا ہے: آئندہ، پائندہ، نمائندہ وغیرہ۔ ایسا نہ ہو کہ آپ غیرمانوس کی طرف اتنے چلے جائیں کہ آپ کی اردو بھی غیر اردو لگنے لگے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    (فارسی) آہستہ بِرِفْقٍ آہستہ/بآرام Slow اس امر کا بھی یقین کر لیجئے گا کہ لفظ ’’آہستہ‘‘ کو اہلِ لغت فارسی مانتے ہیں؟
  12. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    (ہندی،اردو) آنچ حَرَارَۃ گرمائش Heat یہ دیکھ لیجئے گا کہ ’’گرمائش‘‘ فارسی میں مستعمل ہے بھی یا نہیں۔ ’’گرمی‘‘ تو مستعمل ہے اور موسم کے علاوہ بھی معانی دیتا ہے۔
  13. محمد یعقوب آسی

    سود اور وفاقی وزیر خزانہ

    صفائی کرنی پڑے گی، اور صفائی کا عمل ہر ایک کے لئے تکلیف دِہ ہو گا! پھر بھی صفائی کرنی پڑے گی ’’وہ بات کہتے کیوں ہو جو کرتے نہیں ہو‘‘ یہ حکم میرے لئے بھی ہے آپ (سب) کے لئے بھی!
  14. محمد یعقوب آسی

    سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

    QUOTABLE QUOTE ’’جب لکھنے والوں کا دل لکھنے سے اوب جاتا ہے۔ تو لکھ کر دل بہلا لیتے ہیں۔‘‘ ۔۔۔ نیرنگِ خیال
  15. محمد یعقوب آسی

    تبصرہ: اردو ، عربی ، فارسی ، انگریزی (مختصر لغت)

    Data Parse کی کمانڈ 123 میں تو ہوتی تھی۔ ایکسل میں بھی تو رہی ہو گی۔
  16. محمد یعقوب آسی

    سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

    یہ بھی تو پتہ چلے، بھیا! کہ کمیٹی کو کرنا کیا ہے۔ رہی یہاں کی بات، بجلی ہو گی تو کچھ ہو گا۔ نہیں ہو گی تو پسینہ بہے گا، ہو گی اور کام کرنا پڑ گیا تو پسینے چھوٹ جائیں گے اپنے۔ بوڑھا بندہ ہوں بھیا؛ اتنا ہی بوجھ ڈالئے گا کہ کمر کا کڑاکا نہ نکل جائے۔ مناسب تو یہی ہو گا کہ جو صاحب بھی جس شعبے کے...
  17. محمد یعقوب آسی

    سالگرہ پر نثر کے حوالے سے

    کیا عرض کروں حضرت! مشکل میں ڈال دیا۔ کوشش کرتا ہوں، شاید کوئی کام کی بات کر سکوں۔ یہاں ہم کوئی حدِ فاصل کو نہیں کھینچ سکتے کہ اس لکیر سے دائیں طرف اور اوپر جو کچھ ہے وہ ادب ہے باقی نہیں ہے۔ ہماری معمول کی گفتگو میں جو ہے جیسا ہے، رف ہے صاف ہے، اخلاقی ہے نہیں ہے، بات خوبصورت ہے نہیں ہے؛ بات اپنے...
  18. محمد یعقوب آسی

    خود کلامی - من کی باتیں

    ایک مختصر سا واقعہ سنتے جائیے۔ اپنے پاس یہی چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، کوئی دقیق و عمیق فلسفیانہ مباحث نہیں ہیں۔ ایک دوست میرے پاس آئے: ’’بیٹی کے سکول میں تقریری مقابلہ ہے، تیاری کروا دیجئے۔‘‘ بچی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ وہ ہے جسے ڈیبیٹ کہتے ہیں۔ فوری طور پر اردو کا لفظ نہیں سوجھ رہا (شاید...
  19. محمد یعقوب آسی

    خود کلامی - من کی باتیں

    اتنی سادہ سی تو بات ہے جناب! پتہ ہے ہوتا کیا ہے؟ ہمیشہ نہیں، کہیں تو کبھی کبھار اور کہیں اکثر بھی ہو سکتا ہے۔ ہم سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ ہم جو فلاں کام کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ اصلاََ ٹھیک نہیں ہے، پر ہم وہ کر جاتے ہیں؛ شاید پیسے کے لئے؟ شاید کسی کے ڈر سے؟ شاید کسی مفاد کے لئے؟ شاید شہرت کے لئے؟ وہ...
  20. محمد یعقوب آسی

    خود کلامی - من کی باتیں

    اپنے آپ کو کبھی دھوکا نہ دیجئے۔ نہ اپنے آپ سے کبھی جھوٹ بولئے۔
Top