نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    محفل کی سالگرہ کے موقعے پر مشاعرے کے انعقاد کی تجویز

    اللہ کرے آپ حاضر ہوں اور ’’حاضرات‘‘ کے ساتھ ہوں۔
  2. محمد یعقوب آسی

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں (غزل)

    شعر میں ناصحانہ پن کو کچھ لوگ اچھا نہیں سمجھتے، وہ اُن کا مسئلہ ہے، میرا نہیں۔ میرا مسئلہ صرف یہ ہے کہ ’’خشک ناصحانہ پن‘‘ نہ ہو۔ اقبال کو دیکھئے، ہر شعر میں نصیحت ہے مگر خشکی کہیں نہیں، تر و تازہ شعر ہیں سارے۔ وغیرہ وغیرہ
  3. محمد یعقوب آسی

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں (غزل)

    جاؤ گے حوضِ کوثر پہ کس منہ سے تم لب پہ نعتیں نہیں ، رخ پہ ڈاڑھی نہیں یہ شعر اظہار میں اس شوکت کو نہیں پا سکا جس کا مستحق اس کا مضمون ہے۔
  4. محمد یعقوب آسی

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں (غزل)

    ایسے مضامین جو بہت بار بیان ہو چکے ہوں، ان کو بیان کرنا کوئی عیب نہیں، تاہم ایسا نہ لگے کہ صاحبِ شعر دوسرے کی بات دہرا گئے اپنی طرف سے نہ کچھ لیا نہ دیا۔ ایسے مضامین کو کوئی نیا یا کم از کم اپنا اندازِ احساس دیجئے۔ داغ کا ایک شعر ہے ۔۔۔۔۔۔ نا امیدی بڑھ گئی ہے اس قدر آرزو کی آرزو ہونے لگی متشاعر...
  5. محمد یعقوب آسی

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں (غزل)

    ایک اور بات جو میں کہیں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ شعر اور بیانِ محض میں فرق ہوتا ہے۔ حرصِ دنیا نے اک حشر برپا کیا کوئی بھائی نہیں ، کوئی ساتھی نہیں بات اپنی جگہ درست ہے مگر اس شعر میں شاعر محسوساتی سطح پر قاری سے کچھ بھی سانجھا نہیں کر رہا۔
  6. محمد یعقوب آسی

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں (غزل)

    غزل میں ریزہ خیالی کے باوجود ایک غیر محسوس سی وحدت ہوتی ہے، جیسے شعر موتی ہوں اور کسی غیر مرئی دھاگے میں پروئے ہوئے ہوں۔ اس کو تاثر کہہ لیجئے، فضا کہہ لیجئے۔
  7. محمد یعقوب آسی

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں (غزل)

    محفل کے شاعر سے مکالمہ ۔۔۔ آپ کو یاد ہو گا، بہت کچھ تو میں وہاں عرض کر چکا۔
  8. محمد یعقوب آسی

    کوئی امید اب دل میں آتی نہیں (غزل)

    فرداً فرداً سارے شعر قابلِ قبول ہیں، تاہم غزل نہیں بن پائی۔ ’’کاتا اور لے دوڑی‘‘ جیسی کیفیت ہے۔ محنت کی کمی لگ رہی ہے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    اوور کوٹ ---- (غلام عبّاس)

    یعنی اردو نہیں رہی؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  10. محمد یعقوب آسی

    اوور کوٹ ---- (غلام عبّاس)

    چڑیاں دی مَوت تے گواراں دا ہاسا ۔۔۔۔۔۔
  11. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    فرعون کی لاش سے بات چلی، مجھی سے پوچھنے لگے: ’’فرعون بڑا تھا کہ ابوجہل‘‘۔ میں نے کہا: ’’ابوجہل‘‘ بولے: ’’کچھ خدا کا خوف کرو یار، وہ خدائی کا دعویٰ کرتا تھا، ابوجہل نے تو نہیں کیا‘‘۔ عرض کیا: دو باتیں ہیں، سر! ۔ ۔۔ پہلی یہ کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدالانبیاء ہیں؛ ابوجہل کو سیدالکفار...
  12. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    باری صاحب بہت دل چسپ شخصیت کے حامل تھے۔ ایک دن مجھے دفتر پہنچنے میں کچھ دیر ہو گئی۔ میں نے سلام کہا تو بڑی گرم جوشی سے بولے: ’’آؤ جی، آؤ جی، آسی صاحب۔ خیر نال‘‘۔ میں سمجھا آج میٹھے میٹھے لفظوں میں کچھ کھٹی میٹھی سننی پڑیں گی، وہ بھی ان کے دیرینہ دوست ہمدانی صاحب کے سامنے۔ بیٹھنا تو تھا ہی، میں...
  13. محمد یعقوب آسی

    خوشہ چینی :۔ روزمرہ زندگی سے دل چسپ باتیں اور واقعات۔

    بر سبیلِ تذکرہ ایک واقعہ سن لیجئے۔ سن ۲۰۰۰ کے لگ بھگ کی بات ہے، میں تب شاید ۴۷ یا ۴۸ سال کا تھا۔ میرے ایک باس تھے ڈاکٹر عبدالباری صاحب (باس کم اور بزرگ زیادہ)، ایک دن کہنے لگے: ’’تیری ڈیٹ آف برتھ کیہ اے، آسی؟‘‘ ۔ کہا: ۱۹۵۳ ۔ انہوں نے میرے سر کے سفید بالوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: ’’تے ایہ؟ ۔۔...
  14. محمد یعقوب آسی

    اوور کوٹ ---- (غلام عبّاس)

    ہون ہار بروا کے چکنے چکنے پات ۔۔۔۔۔۔۔
  15. محمد یعقوب آسی

    اوور کوٹ ---- (غلام عبّاس)

    ہم خود سراپا ثبوت ہیں! ’’نواں نو دِن، پرانا سَو دِن‘‘۔ بر سبیلِ تذکرہ ایک واقعہ سن لیجئے۔ سن ۲۰۰۰ کے لگ بھگ کی بات ہے، میں تب شاید ۴۷ یا ۴۸ سال کا تھا۔ میرے ایک باس تھے ڈاکٹر عبدالباری صاحب (باس کم اور بزرگ زیادہ)، ایک دن کہنے لگے: ’’تیری ڈیٹ آف برتھ کیہ اے، آسی؟‘‘ ۔ کہا: ۱۹۵۳ ۔ انہوں نے میرے...
  16. محمد یعقوب آسی

    اوور کوٹ ---- (غلام عبّاس)

    کہنے میں کیا ہرج ہے۔ کہ ہم اتنے پرانے نہیں ہیں۔ ہاہاہاہا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    اوور کوٹ ---- (غلام عبّاس)

    بلا شبہ یہ ’’ماسٹرپیس‘‘ ہے۔ ایسی ہی تحریروں کو زندہ تحریریں کہا جاتا ہے۔ یہ ہمارے نصاب میں بھی شامل تھا، بعد میں اس پر مبنی تین چار مختلف ویڈیو کلپ دیکھے، سب میں بہت محنت اور ہنرمندی سے کام لیا گیا ہے۔
Top