نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں(بیدار کرنےکی تجاویز)

    میں سمجھتا ہوں کہ ’’تخلیقی عمل‘‘ کا پہلا مرحلہ مشاہدہے بسا اوقات یہ بھی ہوتا ہے کہ کسی موضوع پر جمع کردہ مواد یا تو ہماری توجہ کو تقسیم کر دیتا ہے، یا پھر ہم جزوی طور پر اس کے زیرِ اثر آ جاتے ہیں اور ہمارا اپنا نکتہء نظر بھی اگر کوئی ہو تو تشکیک کا شکار ہو جاتا ہے۔ انسان اتنی سادہ چیز بھی...
  2. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    خان صاحب بلاشبہ ایک بہت عظیم انسان تھے، ایسے لوگ کم کم پائے جاتے ہیں۔ مجھے سات برس تک ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کی رہائش کیمپس سے باہر تھی مگر دور نہیں۔ ٹیکسلا شہر ہے ہی کتنا! ایک بڑا قصبہ کہہ لیجئے۔ وہ گھر سے کالج آتے تو پہلے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں جاتے جس کے وہ چیئرمین بھی تھے۔ پھر دفتر...
  3. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    ایک عجیب سا خیال آیا ہے محترمہ! سادہ شعر بھی کیا سادہ زندگی جیسا نہیں ہوتا؟ !!!!
  4. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    ساقی جی، خود ہی مست ہو گئے! رندوں کی خبر لیجئے!! (ر پر زیر پڑھئے گا، زبر نہیں) :lol:
  5. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    آمین، ثم آمین! کرم اللہ کا ہوتا ہے، انسان کا کام کوشش کرنا ہے بس، ملتا اسی کے خزانوں سے ہے۔ میری ماں شاید عام ماؤں سے مختلف تھی، سراپا تسلیم، شاکرہ صابرہ۔ اللہ کریم ہر ماں کو ویسا کر دے، آمین۔
  6. محمد یعقوب آسی

    بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں(بیدار کرنےکی تجاویز)

    لکھی لکھائی باتوں کی اہمیت، افادیت اپنی جگہ ۔۔۔ دیکھنا یہ ہے کہ تخلیقی صلاحیت ہے کیا چیز یا عمل یا رویہ؟ خاص طور پر چھوٹے بچوں کی عادات اور رویوں کا مطالعہ خود کیجئے اور اپنے مشاہدات کو ذہن نشین کرتے جائیے یا لکھتے بھی جائیے تو کوئی قباحت نہیں۔ میرا خیال ہے کہ تین ماہ کی عمر کو پہنچ کر بچہ...
  7. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    رسمی مراحل طے کرنے کے بعد میں نے کالج میں حاضری رپورٹ پیش کر دی۔ اور کام سنبھال لیا، جو میرے لئے نیا نہیں تھا۔ فرق صرف یہ تھا کہ کالج میں خالص سرکاری دفتروں جیسی گھٹی گھٹی نہیں بلکہ کھلی فضا تھی جس میں کام کرنے والے شخص کی صلاحیتوں کو نکھار ملتا ہے۔ ایک دن میں نے انور وٹو سے پوچھا: یار، ایک بات...
  8. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    یہاں ایک اور شخصیت پروفیسر عبدالوہاب خان کا خاص طور پر ذکر کرنا چاہوں گا۔ خان صاحب انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں پروفیسر تھے۔ یونیورسٹی کے توسیعی ترقیاتی پروگرام کے مطابق ٹیکسلا (ضلع رالپنڈی) میں ایک ذیلی انجینئرنگ کالج کا منصوبہ منطور ہوا۔ زمین وغیرہ خرید لی گئی...
  9. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    شناختی کارڈ کے محکمے میں ایک سال پانچویں سکیل میں کلرک رہا، پھر وہیں آٹھویں سکیل میں سٹینو بن گیا۔ تقریباََ دو سال بعد یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ ٹیکسلا میں جس کا کیمپ آفس ساہی وال میں تھا، دسویں سکیل میں جونئر سٹینوگرافر ملازمت اختیار کر لی۔ یہ اپریل 1977 کی بات ہے۔ تب ٹیکسلا میں کالج کی تعمیر...
  10. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    لال ککڑ کو آپ ریڈی میڈ سالن بھی کہہ سکتے ہیں۔ اُس دَور کے غریبوں کے دسترخوان پر ہوتی تو ایک ہی ڈش ہوا کرتی۔ کچھ ڈشوں کے بارے میں بتاتا چلوں۔ گھونگنیاں: گندم یا مکئی کے دانے اچھی طرح دو کر ان کو پانی میں اتنا ابالتے کہ کھانے کے قابل ہو جاتے۔ ان کو پانی سے نکال کر کچھ دیر کسی سوراخ دار برتن میں...
  11. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    بے روزگاری کے دنوں میں بھی میرا اور کتاب کا ساتھ نہیں چھوٹا تھا۔ مزدوریاں اور دیہاڑیاں کرتے میں ساتھ ساتھ پڑھنا بھی جاری رہا۔ ایف اے کی تیاری کی اور میٹرک کے پانچ سال بعد 1973 میں ایف اے پاس کر لیا۔ انہی کڑے دنوں میں کبھی ٹائپنگ بھی سیکھی تھی اور انگریزی کے علاوہ اردو شارٹ ہینڈ بھی۔ ان کوششوں کا...
  12. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    میں تو نوکری پر ہوتا تھا، بیوی کو گاؤں میں اماں کے پاس چھوڑا تھا کہ انہیں ہمہ وقت توجہ کی ضرورت تھی۔ ادھر بیوی کو بھی اطمینان تھا کہ بزرگوں کے دامانِ شفقت میں ہے۔ اماں فوت ہو گئیں تو وہ خود کو اور بچیوں کو غیرمحفوظ محسوس کرنے لگی۔ ساہی وال میں مناسب کرائے کا مکان تلاش کر کے میں نے گھر کا بھاری...
  13. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    اماں کو غیر معمولی محنت اور غموں نے توڑ پھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ میرے برسرِ روزگار ہونے سے ان کے بہت سارے تفکرات ختم ہو گئے تاہم وہ صرف میری والدہ ہی تو نہیں تھیں، میرے پانچ بہن بھائی اور تھے، میرے ایک ماموں تھے (محمد ابراہیم) جو اماں سے چھوٹے تھے۔ ان کے حالات پر بھی اماں کا دل جلا کرتا، ہزار روگ...
  14. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ہائی سکول کے پانچ سالوں کے دوران ایک ہی اہم واقعہ پیش آیا جو میری زندگی کی راہ ہی بدل گیا اور نئی راہوں پر ڈال گیا؛ یعنی ابا کی رحلت، جس کا ذکر پہلے کر چکا ہوں۔ میٹرک کا امتحان دے چکنے سے پہلی باضابطہ سرکاری ملازمت تک کے واقعات بھی بیان ہو چکے۔
  15. محمد یعقوب آسی

    غزل - رُخسار ترا مشعلِ سوزاں نظر آئے - منیب احمد فاتحؔ

    غزل میں کوئی قابلِ ذکر خامی نہ ہونے کے باوجود چاشنی نہیں آئی، جیسے بہ تکلف کہی گئی ہو۔ کچھ دِن اس غزل کے ساتھ گزارئیے اور اس کو نکھاریئے۔ آپ کا یا کسی بھی دوسرے دوست کا میری رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ غزل آپ کی ہے، اختیار آپ کا ہے۔ بہت شکریہ۔
  16. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    میں نے پانچویں کا امتحان پاس کیا تو ہائی سکول میں داخلے کا مرحلہ آیا۔ ان دنوں داخلے ایسے مشکل نہیں ہوتے تھے، جیسے اب ہیں۔ شہر (رینالہ خورد) میں دو ہائی سکول تھے، ایک گورنمنٹ ہائی سکول جسے عوامی زبان میں ’’وڈا سکول‘‘ کہا جاتا تھا، ایک ملت ہائی سکول (پرائیویٹ) تھا جسے ’’چھوٹا سکول‘‘ کہتے تھے۔...
  17. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ماسٹر فتح محمد بہت پیارے استاد، بہت شفیق بزرگ اور بہت ذمہ دار استاد تھے۔ ان کا تفصیلی ذکر ابھی مؤخر کرتا ہوں۔
  18. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    اللہ خوش رکھے۔ بچوں کی محبت زیادہ خالص ہوتی ہے۔ وہ تو میں نے جیہ کے لفظ سے لفظ نکالا ہے، حسبِ شوخی۔
  19. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    آ سے اگلا درجہ بے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آزار سے بیزار؟ ہاہاہاہا۔ ویسے میں نے مَردم لکھا ہے مُردم نہیں لکھا۔
  20. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

    ٹھیک کہہ رہے او، لاہور تے آل دوالے کچی لسی نوں دُدھ کہندے نیں۔
Top