نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    رہی بات ادب کی، یہ تو بقول پروفیسر احسان اکبر ’’گھر پھونک تماشا‘‘ ہے۔ 1972-1973 کے بعد بارہ سال کی خاموشی اور پھر حلقہ تخلیقِ ادب ٹیکسلا میں شمولیت 1985۔ تیس برس ہو گئے حرف سے تعلق بنے، سو چل رہا ہے۔ یہ شعبہ ہی الگ ہے۔
  2. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    واللہ خیر الرازقین ! اس ارشادِ باری تعالیٰ کی ایک عملی تفسیر مجھ پر بیتی ہے۔ اس کو میں نے جس طرح دیکھا ہے، ہو سکتا ہے آپ کو بہت عجیب بات لگے مگر عملاََ ایسا ہوا ہے۔ جب سے روٹی کے چکر میں گھر سے نکلا ہوں ظاہر ہے کمانے والا تو ایک میں ہی تھا۔ شادی ہوئی بچے ہوئے، گھر بڑا ہوتا گیا، افراد کی تعداد...
  3. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    خود دار شخص میں ایک خوبی لازماََ ہوتی ہے کہ وہ دوسرے کی خود داری کا بھی خیال کرتا ہے۔ ایسے شخص کے ساتھ متواتر سات آٹھ برس تک کام کرنے کے بعد میری سرکاری عادات کس حد تک ’’بگڑ‘‘ چکی تھیں، آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔ بہت بعد میں جب کالج کو یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہو گیا، خان صاحب الیکٹریکل...
  4. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    خوبیاں تو گویا خان صاحب میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھیں۔ مشتے از خروارے کےطور پر دو واقعات کا ذکر کر کے آگے چلتے ہیں۔ ۔1۔ بارے مجھے اپنے گھر پر طلب کیا کہ ’’شام کو دھوپ نرم ہو جائے تو آ جائیے، کچھ اہم کاغذات ہیں، ہم لانا بھول جاتے ہیں! وہ لے آئیے گا‘‘۔ میں نے اپنے ایک دوست کو جو ملازمت میں بھی...
  5. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    خان صاحب کی عادت تھی کہ روٹین کی ڈاک روزانہ نکال دیتے، کوئی اہم خطوط جن کا جواب لکھانا وہ وہ الگ رکھتے جاتے۔ ہفتے میں کبھی دو دن اور کبھی تین دن، حسبِ سہولت ایسے سب معاملات میں مجھے ڈکٹیشن دے دیا کرتے۔ اس دن مجھے کہا کرتے: ’’کچھ کھا پی آئیے، آج بیٹھیں گے‘‘ پھر میں چاہے ایک گھنٹے میں واپس آ جاؤں...
  6. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    عید قربان کا ایک موقع تھا۔ میں نے اپنا جانور ذبح کیا، بچے چھوٹے تھے، تاہم ان کو ساتھ لگایا، مل ملا کے سارا کام کیا۔ میں اور بیوی مل کر گوشت کی بوٹیاں بنا رہے تھے، دروازے کی گھنٹی بجی۔ میں اس حالت میں باہر نکلا کہ بنیان اور دھوتی کے علاوہ میرے ہاتھوں اور چہرے پر بھی کہیں خون کے چھینٹے ہیں تو کہیں...
  7. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ان کی دور اندیشی، معاملہ فہمی، خود داری اور تحمل مزاجی ایک درخشاں مثال پیش کرتا ہوں۔ جنزل ضیاء الحق کا دور تھا، ایک موقع آیا، کہ طلباء کے ایک گروہ نے کالج کے گراؤنڈ میں اجتماع کیا، کچھ بڑوں کی تصویریں جلائیں، پر جوش تقریریں کیں اور ایک جلوس کی شکل اختیار کر لی۔ میں ڈکٹیشن لے رہا تھا کہ ڈائریکٹر...
  8. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    خان صاحب کی شخصیت بہت باوقار اور کسی حد تک بارعب تھی۔ کوئی شخص ان کے سامنے یوں ہی منہ نہیں کھولتا تھا، بولتا تو سوچ کر بولتا۔ کوئی غلط بھی بول جاتا تو اسے یا تو نظر انداز کر دیتے یا پھر مسکت جواب سے نواز دیتے اور بس۔ ۔4۔ بارے ایک طالب علم ’’لیڈر‘‘ نے گستاخانہ لہجے میں بات کی۔ خان صاحب نے...
  9. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    پروفیسر عبدالوہاب خان کے معمولات سے کچھ مچالیں پیش کرتا ہوں۔ ۔1۔ صاحب نے بیل دی، نائب قاصد حاضر ہو گیا، کہا: ’’پانی پلائیے صاحب! ٹھنڈا، یخ!‘‘ ۔ وہ پانی لے آیا، اور رکھ کر چلا گیا، ایک پلیٹ گلاس کے نیچے ہے، ایک اوپر ہے۔ صاحب کام میں مصروف رہے، پندرہ بیس منٹ بعد خیال آیا کہ ہم نے پانی منگوایا...
  10. محمد یعقوب آسی

    مٹر مذکر ہے یا مؤنث؟

    مٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ (چچا حضور کے فارمولے کے مطابق):۔ گل جائے تو مذکر، نہیں تو مؤنث ۔ پک جائے تو مذکر، نہیں تو مؤنث ۔
  11. محمد یعقوب آسی

    آپ کے بہترین دوست( بیسٹ فرینڈ) کا تعارف

    آہا ۔ چوہدری صاحب، جب ہم آپ کہتے ہیں ’’شریکِ حیات‘‘ ۔۔۔ تو یہ بات تو سب دوستیوں کو پیچھے چھوڑ گئی! ’’ان کے بعد‘‘ ؟ ویسے میرا اندازہ ہے کہ ’’وہ والی دوست‘‘ کی بات بھی نہیں ہو رہی۔ ہے نا لئیق احمد صاحب!!
  12. محمد یعقوب آسی

    تعارف شبیر حسین بھٹی

    جی آیاں نوں، بھٹی صاحب۔ اللہ خوش رکھے۔ کوئی اپنا رنگ شنگ وکھاؤ، خیر نال۔
  13. محمد یعقوب آسی

    ۔۔۔۔ کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ ۔۔ پبلشنگ کے چکر میں دَم نکلے نہ نکلے دُم نکلنے کا امکان ضرور ہوتا ہے۔

    ۔۔۔۔ کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ ۔۔ پبلشنگ کے چکر میں دَم نکلے نہ نکلے دُم نکلنے کا امکان ضرور ہوتا ہے۔
  14. محمد یعقوب آسی

    تھا جو ناخوب، بتدریج وہی خوب ہوا

    تھا جو ناخوب، بتدریج وہی خوب ہوا
  15. محمد یعقوب آسی

    بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں(بیدار کرنےکی تجاویز)

    دیکھئے، دیکھئے، دیکھئے! کیا ہم موضوع کو پھیلا نہیں رہے؟ بات چلی تھی تخلیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے سے! کہ وہاں کون کون سے عوامل کس کس سطح پر کیا کردار ادا کرتے ہیں۔ میں نے ابھی تک صرف یہ عرض کیا ہے کہ فطرت نے انسان کے اندر یہ صلاحیت رکھ دی ہے جس کا اظہار بہت بچپنے سے شروع ہو جاتا ہے۔ اگلی بات ہم...
  16. محمد یعقوب آسی

    ××× تقدیس رِدائے بانو ×××

    مادر پدر آزادی
  17. محمد یعقوب آسی

    الوداع اے اردو محفل

    آپ نے اگر ایسا انتہائی فیصلہ کیا ہے تو یقیناََ اس کی کوئی بہت بڑی وجہ رہی ہو گی۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ رہئے یا نہ جائیے بلکہ یہ کہوں گا کہ مجھ جیسے کچھ سرپھرے اور بھی ہیں یہاں جن کو آپ کے خیالات اور تبصروں سے حوصلہ ملتا ہے، ان کی تقویت کا یہ ذریعہ تو نہ چھینئے! اور وہ جو چند ایک دوسری قسم...
  18. محمد یعقوب آسی

    بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں(بیدار کرنےکی تجاویز)

    آپ نے تو اپنے سوال کا آدھا جواب خود ہی دے دیا۔ باقی آدھا میں پہلے عرض کر چکا: ’’۔۔۔ ۔۔۔ مگر میں والدین کے مالی، معاشی، معاشرتی، علمی، تہذیبی، تعلیمی، ذہنی حالات و مقام کو بھی نظر انداز نہیں کر سکتا،‘‘
  19. محمد یعقوب آسی

    بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں(بیدار کرنےکی تجاویز)

    ایک اور بات واضح طور پر سمجھنے کی ہے کہ تخلیق کا مادہ ہر انسان میں ہوتا ہے، اور اس کا اظہار ہر فرد اپنے اپنے میدانِ عمل میں کرتا بھی ہے، سطح اس کی جو بھی ہو۔ چلئے صاحب! موجد ہونا تخلیقی صلاحیت کا بین ثبوت مان لیجئے، اس کے علاوہ بھی تو بہت کچھ ہے، جیسے ادب ہے، دیگر فنونِ لطیفہ ہیں، لوگوں سے ملنے...
  20. محمد یعقوب آسی

    بچوں کی تخلیقی صلاحیتیں(بیدار کرنےکی تجاویز)

    شعور کیا ہے اور اس کے پیمانے کیا ہیں؛ یہ بجائے خود ایک بہت بڑا موضوع ہے۔ اس سے اگلا سوال یہ بنتا ہے کہ بچے کی عمر اور ماحول اور شعور کا آپس میں کیا تال میل ہے۔ یہاں ان مباحث کا موقع نہیں ہے۔ بچہ اپنی عمر اور ماحول کے مطابق جوں جوں شعور حاصل کرتا جاتا ہے وہ فطرت کی نقالی کرتا ہے، اپنے ماں باپ...
Top