نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    اساں پیڑاں پیڑ کے پیتیاں اساں رنھ کے کھادی اگ از انجم رانا

    سواد آ گیا یار، سچی! واہ واہ واہ واہ واہ۔
  2. محمد یعقوب آسی

    محفل کی سالگرہ کے موقعے پر مشاعرے کے انعقاد کی تجویز

    جتنے الف نون یے آتے ہیں، لگا دیجئے۔ گیٹ ٹو گیدڑ تو مشکل ہے، شاید تحریری ہو۔ ہے نا @محمداحمد صاحب؟
  3. محمد یعقوب آسی

    محفل کی سالگرہ کے موقعے پر مشاعرے کے انعقاد کی تجویز

    مطالبے ہی تو ہمار قومی مزاج ہیں حضرت! ۔۔۔ اک ’’طلب‘‘ اور مری جاں، ابھی جاں باقی ہے۔ موجودہ زرخیزی اگر ’’یوریا‘‘ کا اثر ثابہت ہوئی تو؟ الف کی جگہ نون ۔۔۔ ارے نہیں، پڑھنے والے کی توبہ!
  4. محمد یعقوب آسی

    محفل کی سالگرہ کے موقعے پر مشاعرے کے انعقاد کی تجویز

    سر زد ہونے والی بات ٹھیک ہے جناب اعجاز عبید صاحب کی۔ کارپردازانِ محفل جیسے مناسب سمجھیں۔ اگر کچھ سرزد ہو گیا تو پیش کردوں گا، نہیں تو سرزنش نہ کیجئے گا۔
  5. محمد یعقوب آسی

    محمد بلال اعظم کے لئے تخلص تجویز کیجے

    تخلص بھی تو ایک رشتہ ہی ہوتا ہے نا! :star: قاری اور شاعر کے بیچ!
  6. محمد یعقوب آسی

    میرا کام !! ( 3Ds Max , AutoCAD , Corel Draw , Adobe Photoshop & Vray) کا ستعمال کیا گیا !

    اپنے لئے تو یہ سارا عجائب خانہ ہے۔ گویا فوٹوگراف ہیں!! پرفیکشن!!!
  7. محمد یعقوب آسی

    موسیقی پلس شرک والی موسیقی سے پرہیز کریں

    کچھ عرض کرنے کی اجازت ہے؟ صاحبو! ۔۔۔ موسیقی، گانا بجانا، ناچنا، تھرکنا؛ جب حرام ہے تو حرا م ہے! اس حرام شے کی ’’وجودی تفصیلات‘‘ مجھے معلوم ہی نہیں ہونی چاہئیں کہ میں تو اِس کے قریب کبھی نہیں پھٹکا۔ اور اگر مجھے ایسی تفصیلات سے علاقہ ہے تو ظاہر ہے میں اس میں شامل ہوں! ہے نا سوچنے کی بات؟ ۔۔۔ جانے...
  8. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    شعبہ امتحانات میں میرے انچارج کیمسٹری کے ایک استاد محمود اختر صاحب ہوا کرتے تھے جن کو افسر انچارج امتحانات کی اضافی ذمہ داری دی گئی تھی۔ یوں کالج کے اس شعبے غریبڑے شعبے میں ریگولر افسر میں ہی تھا، باقی جونیئر سٹاف تھا۔ (محمود اختر صاحب دمِ تحریر کنٹرولر امتحانات کے فرائض انجام دے رہے ہیں، ان کا...
  9. محمد یعقوب آسی

    لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے

    ایک ضمنی سوال ۔ وہ جو کہا گیا کہ زمین کبھی سورج کا حصہ تھی، کسی دھماکے وغیرہ نے سورج کا کچھ حصہ دور پھینک دیا، جو ٹھنڈا ہوا تو زمین کے خصائص پا گیا؟ کیا لوہا سورج میں بھی نہیں؟
  10. محمد یعقوب آسی

    انسانی خود مختاری اور خدا

    انسان اگر اللہ کا بندہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کی آزادی (فکری علمی عملی، سب) اللہ کے احکام کے تابع ہے۔ اور اگر وہ اللہ کا بندہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جملہ مباحث بے کار ہیں!
  11. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    یہیں یونیورسٹی کے ایک ساتھی ہیں: اے ڈی خان۔ یہ ان کا نِک نیم ہے، وہ بھی معدودے چند دوستوں کے درمیان۔ موصوف سے اپنی گپ شپ خاصی فری سٹائل ہے، جیسے اپنے ’’مرزا جٹ‘‘ صاحب سے ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد کی بات ہے، ایک دن میں دفتر گیا، وہاں کسی نے بات کی کہ اے ڈی خان کی پیشاب کی نالی کی سرجری ہوئی ہے اور وہ...
  12. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ایک دل گداز واقعہ بھی سُن لیجئے۔ اختر اور اس کی بیگم کہیں جا رہے تھے مال روڈ پر کوئی کار والا ان سے ٹکرا گیا۔ اختر کو اچھی خاصی چوٹیں آ گئیں، ہسپتال میں داخل ہوئے تین دن بعد چھٹی ملی تو چہرے کے پٹھے ایک طرف سے کھنچ چکے تھے، اور کھچاؤ نمایاں نظر آتا تھا۔ مجھے پتہ چلا، میں نے فون کیا۔ پتہ چلا...
  13. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    اختر سے کبھی کینٹین پر ملاقات ہو جاتی، کبھی ڈیپارٹمنٹ میں اور کبھی کبھار وہ میرے پاس بھی آ جاتا۔ اس کی باتیں اچھی لگتیں، ان میں عصری شعور بھی ہوتا اور دکھ بھی، امیدیں بھی اور خدشات بھی۔ اور اس کا لہجہ خاصا نپا تلا تھا، اس میں لڑکپن نہیں تھا۔ پھر یوں ہوا کہ میں کوئی چھ ماہ کے لئے اس منظر سے ہٹ...
  14. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ایک نوجوان اور ایسا ہے جس کا ذکر نہ کرنا انسانی عزم و ہمت کی نفی کرنے کے مترادف ہو گا۔ اپنی سہولت کے لئے اس کا نام اختر رکھ لیتے ہیں۔ یہ 1979 کی بات ہے۔ کالج نے اکیڈیمک شعبوں میں لیبارٹری اٹنڈنٹ کی بھرتی کا نوٹس جاری کیا۔ جملہ کاروائیوں سے گزر کر دوسرے کچھ امید واروں کے ساتھ اختر بھی بھرتی...
  15. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    اور وہ جو انور وٹو صاحب تھے، جنہوں نے کہا تھا ’’میں نے کون سا یہاں رہنا ہے‘‘ وہ واقعی نہیں رہے۔ انہوں نے، جب مجھ سے ملے تھے، میٹرک اور ڈی کام کیا ہوا تھا۔ بعد میں بی اے کا امتحان دیا، اچھے نمبروں سے کامیاب ہوئے اور پھر بنجاب پبلک سروس کا امتحان بھی پاس کر لیا اور ساہی والے کے قریب ایک سرکاری...
  16. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    یہ دوسرا موقع تھا جب میرے لئے نئی سیٹ مہیا کی گئی ہو۔ اس سے پہلے محکمہ شناختی کارڈ میں میرے لئے سٹینوگرافر کی نئی سیٹ پیدا کی گئی تھی۔ اس کی تفصیلات بیان نہیں ہو سکیں کہ بات کسی اور طرف نکل گئی تھی۔ اب اس کی تفصیل میں جانے کا موقع بھی نہیں رہا۔
  17. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    ادھر اکاؤئنٹس میں ایڈمن افسر کی نئی پوسٹ آ گئی تو وہ جملے کسنے والے صاحب (اگرچہ گریجوایٹ نہیں تھے) اپنی طوالتِ خدمات کی بنا پر ترقی پا گئے۔ مجھے ان کی ترقی نے خاصا پرسکون کر دیا تھا۔ کچھ عرصے بعد ہمارے سادہ دل ایڈمن افسر صاحب 60 سال کی عمر کو پہنچ کر ریٹائر ہو گئے تو انہی جملہ خان صاحب کو اِس...
  18. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    پروفیسر خان صاحب کے بعد پروفیسر ڈاکٹر علوی صاحب پرنسپل بنے تو دفتر میں میرے لئے جیسے کام ہی کوئی نہیں رہا، ہمہ وقت بے کار؟ دس دن بیس دن ایک مہینہ، گویا میرا کام صرف فون ملا کر دینا رہ گیا؟ ڈاکٹر علوی صاحب یہیں ٹیکسلا میں مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے، اور شناسائی بھی عمدہ تھی۔ ایسے میں اُن کا...
  19. محمد یعقوب آسی

    "تھا وہ اک یعقوب آسی "

    زندگی کی رنگا رنگی کے پس منظر اور پیش منظر میں بہت کچھ ہو رہا ہوتا ہے۔ بندہ روتا ہی رہے، یا ہنستا ہی رہے دونوں رویے غیرمتوازن ہیں۔ رونے کی بات پہ رونا بھی آتا ہے، ہنسنے کی بات پہ ہنسی بھی آتی ہے، کبھی وہ زہرخندہ بھی ہوتی ہے اور معصوم بھی۔ یہی معاملہ دیگر کیفیات کا ہے؛ غصہ، جھلاہٹ، مایوسی، مسرت،...
  20. محمد یعقوب آسی

    پی ٹی سی ایل EVO اور فائبر آپٹک فراڈ سے بچیے

    جو کچھ بھی ہے، جیسا بھی ہے، مجبوری یہ ہے کہ ہمارے پاس اور کوئی آپشن بھی نہیں ہے۔ دیگر ذرائع اتنے مہنگے ہیں کہ بس ۔۔۔ کچھ نہ پوچھئے! انٹرنیٹ کا مثبت منفی استعمال اپنی جگہ، فی زمانہ یہ ضرورت بن چکا ہے۔
Top