نتائج تلاش

  1. محمد یعقوب آسی

    وہ سانحہ جو گیا گزر ، میری جاں پہ سخت ترین تھا .... رہنمائی فرمائیں

    پہلے اس آہنگ کا تعین کیوں نہ کر لیا جائے، جس میں آپ کا قاری اس کاوش کو پڑھنے کی کوشش کرے گا۔ قریب ترین شعر یہ نکلتا ہے: خد و خال سے جو ہوا عیاں ، میری تشنگی کا وہ تھا بیاں وہی ابھرا چہرہ پہ درد جو ،کہیں دل میں گوشہ نشین تھا اس کے دوسرے مصرعے میں ذرا سی لفظی تبدیلی کر کے دیکھے خد و خال سے جو ہوا...
  2. محمد یعقوب آسی

    وہ سانحہ جو گیا گزر ، میری جاں پہ سخت ترین تھا .... رہنمائی فرمائیں

    پوسٹ مارٹم کے لئے پہلے مرنا لازم ٹھہرتا ہے۔ اور اس کے بعد؟ پوسٹ مارٹم میں جراحی کا تو کوئی ذکر نہیں!۔ :p
  3. محمد یعقوب آسی

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    ’’میں اکثر کہا کرتا ہوں‘‘ ۔۔۔۔۔۔ اور واقعی یہ جملہ میں اکثر کہا کرتا ہوں! تو کیا ہر جگہ اس کو واوین میں لکھوں گا؟ نہ جی نہ! ہم سے یہ نہیں ہونے کا۔
  4. محمد یعقوب آسی

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    اس بات کا مجھے علم نہیں تھا۔ اگر مذکورہ نظم بھی آپ کی ہے تو پھر واوین کی ضرورت نہیں۔
  5. محمد یعقوب آسی

    This should be posted in every school or kid's bedroom.

    بے چارہ ۔۔ کام یاب! کیا کرے گا ڈالروں کی گنتی کر کر کے؟ دن بھر میں دو توس سے زیادہ کھانے کی اجازت نہیں، گولی کے بغیر سو نہیں سکتا، ہفتے میں دو بار نہیں تو ایک بار ڈاکٹروں کے سامنے برہنہ ہونا مجبوری، چھ چھ محافظ لازمی۔ کامیابی کا اگر یہی معیار ہے تو یار ناکام ہی بھلے!
  6. محمد یعقوب آسی

    This should be posted in every school or kid's bedroom.

    اس شخص نے کوئی نئی یا انوکھی بات تو نہیں کر دی! ہمارے گھروں میں نسلوں سے ایسی باتیں بتائی جاتی ہیں، کہی جاتی ہیں، سنی جاتی ہیں۔ ایک بچہ زندگی کا وہ تجربہ کہاں سے لائے گا جو اس کے اماں ابا اور نانا دادا نے عمروں میں حاصل کیا ہوتا ہے۔ اہم تر بات یہ ہے کہ بچے کی شخصیت میں کوئی گرہ نہ پڑنے دی جائے،...
  7. محمد یعقوب آسی

    رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

    اپنی اب تک کی آخری غزل کا شعر پیش کروں؟ کم مائیگیء حرفِ تشکر! مجھے بتلا یہ قرض محبت کے ادا ہو بھی سکیں گے؟ ۔۔۔
  8. محمد یعقوب آسی

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    بلاتکلف، میرا خیال ہے کہ ۔۔ دوسرے مصرعے کا ’’ہاتھ بھر‘‘ فاصلے کی مقدار ہے اور وہ بھی تھوڑی سی۔ پہلے مصرعے میں میرا ہاتھ اور تیرا ہاتھ ملن کی شدید خواہش ہے (شاعر کے ذہن میں اللہ جانے کیا ہے)۔اس لفظی مماثلت میں معنوی تنوع ہے۔
  9. محمد یعقوب آسی

    رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

    اتنی ڈھیر ساری محبتیں!! ۔۔ قرضے پر قرضہ!
  10. محمد یعقوب آسی

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    مری آنکھ سے ہے ٹپک پڑا ہے مرے گلے میں ہی رِندھ گیا ان دونوں میں سے کسی ایک میں جو، وہ؛ جیسا کوئی ضمیر لا کر دیکھئے۔
  11. محمد یعقوب آسی

    نغمہءِ بے صدا-ملک عدنان احمد

    بہت عمدہ ۔۔۔۔۔۔۔ نہیں آیا لب پہ مرے گِلہ میں تو چاہ کر بھی نہ کہہ سکا مری آنکھ سے ہے ٹپک پڑا ہے مرے گلے میں ہی رِندھ گیا اس ایک مصرعے کو مزید نکھار لیجئے تو سونے پر سہاگا۔
  12. محمد یعقوب آسی

    اک نئی غزل ''جاناں''۔۔''

    بکل وچ لکوئی بیٹھا ہر کوئی اپنی اپنی چپ
  13. محمد یعقوب آسی

    اک نئی غزل ''جاناں''۔۔''

    یہ کیا کم ہے؟ کہ میں تنہا نہیں ہوں یہاں کوئی تو مجھ سا بولتا ہے
  14. محمد یعقوب آسی

    اک نئی غزل ''جاناں''۔۔''

    اس فقیر کو اپنے علمی دوستوں کا قد و قامت تسلیم کرنے میں کبھی عار نہیں رہا، یہ آپ بھی جانتے ہیں۔
  15. محمد یعقوب آسی

    اک نئی غزل ''جاناں''۔۔''

    جائے استاذ خالی ست
  16. محمد یعقوب آسی

    تعارف اب ہم آ ہی گئے ہیں ، ، ، تو خوش آمدید کہہ ہی دیں

    آپ نے کہا ’’جھوٹ کوئی جرم نہیں‘‘ تو ایک ’’بے جرم‘‘ خوش آمدید۔
  17. محمد یعقوب آسی

    اک نئی غزل ''جاناں''۔۔''

    جی، وہ ذہن گیا تو تھا اُس طرف، پھر بات کسی اور رُخ پہ چل نکلی۔ آپ کا تعجب بالکل بجا ہے۔
  18. محمد یعقوب آسی

    اک نئی غزل ''جاناں''۔۔''

    اصل مسئلہ پتہ ہے کیا ہے؟ کوئی بھی شخص اپنے خیالات آپ کے ذہن میں نہیں ڈال سکتا اور نہ کسی کو ایسی کوشش کرنی چاہئے۔ خاص طور پر وہاں جہاں مجھے معلوم ہے کہ میں ایک ذہین اور باصلاحیت شخص سے مخاطب ہوں، ایک نکتہ سجھا دیا کہ لیجئے صاحب اب خود سوچئے ۔۔۔ یا پھر اس نکتے کو بھول جائیے! ہاہاہا ۔۔۔۔۔ اصلاح...
  19. محمد یعقوب آسی

    رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

    گھر کا بھیدی ’’گھُرکی‘‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  20. محمد یعقوب آسی

    رائے صاحب اور مرزا از قلم نیرنگ خیال

    عنوان کوئی اور سوچئے، شوخ سا ہو ۔۔۔ اس میں رائے صاحب کی اہمیت ثانوی رہ جاتی ہے، مرزا اور نیا مجنوں اول ہیں۔
Top