جو جا کے نہ آئے، اُس دورِ جوانی کا ذکر ہے (جوانی کا نہیں، دور کا ذکر ہے :D) ہم نے تازہ تازہ ملازمت کا آغاز کیا تھا اور کمپنی کی کالونی کے بیچلز ایریا میں رہائش پذیر تھے۔ ہماری رہائش کے سامنے ہی ایک لان سا تھا جو پردہ کی غرض سے باڑھ سے گھرا ہوا تھا اور عموما" اس کے سامنے سے ہم بیچلر ہی گزرا کرتے...