بچپن سے پڑھتے آئے تھے کہ سکہ بند ادیب و شاعرکو پہننے اوڑھنے کی کوئی خاص تمیز نہیں ہوتی۔ چنانچہ ہم نے بھی اس کوچہ میں داخل ہونے کے لئے جو ملا، جیسا ملا، پہن لینے کی عادت ڈال لی تاکہ ہماری تحریروں سے نہ سہی، کم از کم لباس دیکھ کر ہی لوگ ہمیں ادیب ’’ماننے‘‘ لگ جائیں۔ چنانچہ بارہا یہ ہوا کہ جس لباس...