نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت بہت شکریہ! اللہ رحیم آپ کو خوش رکھے عاطف۔ آپ نے بہت عزت افزائی کی ۔ سخنوروں کی داد الگ سے معنی رکھتی ہے ۔ ٹوٹا پھوٹا لکھ لیتا ہوں ۔ آپ لوگ اس فراخدلی سے نوازتے ہیں کہ شرمندگی ہونے لگتی ہے ۔ اللہ کریم خوش رکھے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت بہت نوازش سید شاہ صاحب! ذرہ نوازی ہے ! آپ کو اشعار پسند آئے تو یہ غزل معتبر ہوگئی ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ! بہت ممنون ہوں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    آداب ، آداب! بڑی نوازش جناب ! اس پذیرائی کے لئے بہت شکریہ قبلہ بافقیہ صاحب! بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اشعار پسند آئے ۔ قاری کے الفاظِ تحسین قلمکار کے لئے روشنی اور روشنائی کا کام کرتے ہیں ۔ ویسے تو میں بزعمِ خود جدید غزل ہی کہنے کی کوشش کرتا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ غزل کا کلاسیکی رنگ اور مزاج...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    دو سال پرانی ایک غزل آپ احباب کے حضور پیشِ خدمت ہے ۔ اس میں چند اشعار تازہ اضافہ کئے ہیں ۔ شاید آپ کو پسند آئیں ۔ آپ کی باذوق بصارتوں کی نذر! ٭ اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ آئینہ مت دکھائیے ، جھوٹا کہیں گے لوگ شاخیں گرا رہے ہیں مگر سوچتے نہیں پھر کس شجر کی چھاؤں کو سایہ کہیں گے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ہمارے انوکھے مہمان

    خلیل بھائی ، اس تصویر پر اقبالؔ کی مشہور نظم " نقطوں کی گود میں بلی دیکھ کر" یاد آگئی ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت بہت شکریہ نین بھائی ! سراپا سپاس ہوں ۔ آپ احباب کی حوصلہ افزائی سے دل بڑھ جاتا ہے ۔ مولا کریم خوش رکھے!
  7. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت شکریہ احمد بھائی! آپ ہمیشہ عزت افزائی کرتے ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے!
  8. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت نوازش معان بھائی ! خوشی ہوئی کہ آپ کو یہ شعر پسند آیا۔ اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ ٹانگ کا کیا حال ہے ؟ کب تک چلنا پھرنا شروع کریں گے؟ اللہ کریم آپ کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے اور آپ کی پریشانی کو دور کرے ۔ آمین ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    آداب عبید بھائی ! شکریہ! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت نوازش ہے فاخر بھائی ! اللہ آپ کو فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔ عزت افزائی کے لئے دل سے ممنون ہوں۔ آپ نے تو اپنے تبصرے میں بعینہ میرا فلسفۂ شعر بیان کردیا ۔ میری شعوری کوشش ہوتی ہے کہ غزل کی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے بدلتے حالات ، جدید مسائل اوران سے پیدا ہونے والی جدید حسّیات پر روشنی ڈالی جائے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    آداب ! نوازش ہے وارث صاحب ! سراپا سپاس ہوں اس کلمۂ تحسین کے لئے! اللہ آپ کو سلامت رکھے !
  12. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    نوازش ہے تابش بھائی ! بہت بہت شکریہ ! مجھے معلوم تھا کہ کچھ اشعار آپ کو ضرور پسند آئیں گے ۔ :)
  13. ظہیراحمدظہیر

    قطبی رات ۔ ایک نظم

    بہت شکریہ جناب! نظم پر اظہارِ پسندیدگی کے لئے ممنون ہوں ۔ یہ گڑا مردہ کہاں سے کھودلیا آپ نے۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    میرا بھالو، گول کچالو :نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    زبردست! اچھی نظم ہے خلیل بھائی! مزا آیا پڑھ کر ۔ بہت داد و تحسین! خلیل بھائی ، چند مصرعوں میں روانی کم لگی مجھے اور ذراسی تبدیلی سے بہتری محسوس ہوئی ۔ "نخرے اس کے بہت زیادہ" ۔ اسے اگر "نخرے اس کے حد سے زیادہ" پڑھا جائے تو رواں تر محسوس ہوتا ہے ۔ "دادی کا اِک پان چُرایا ۔ ان سے چھُپ کر اس کو...
  15. ظہیراحمدظہیر

    بچوں کے لئے نظمیں ، کیسے لکھی جائیں؟

    احمد بھائی دعوتِ اظہارِ خیال کا شکریہ ۔ تمام بنیادی اہم نکات وارث صاحب نے اپنے اوپر مراسلے میں لکھ ہی دیئے ہیں ۔ اب اس اجمال کی تفصیل میں تو بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے لیکن آپ کو تفصیل کی ضرورت نہیں ۔ ماشاء اللہ قلم آپ کے پاس ہے بس محرک چاہئے ۔ اور محرک بھی یقیناً کہیں آس پاس ہی کھیل رہی ہوگی ۔...
  16. ظہیراحمدظہیر

    بچوں کے لئے نظمیں ، کیسے لکھی جائیں؟

    دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو ۔۔۔۔۔۔ الخ
  17. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    بہت شکریہ خلیل بھائی ! جیسے آپ کی مرضی ۔ آپ جو چاہے سلوک کیجئے ان غزلوں کے ساتھ۔ :):):) کلام تو پیش ہی اس لئے کرتا ہوں کہ پڑھنے والے پڑھ لیں ۔ آپ احباب قدر افزائی کرتے ہیں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    کب سے لگی ہے اُس کی نشانی کتاب میں

    بہت بہت شکریہ! آپ نے تو سیروں خون بڑھادیا ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ بہت ممنون ہوں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    محاوَرے نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    واہ! بہت خوب! نظم کا بنیادی خیال بہت منفرد ہے خلیل بھائی ۔ بچوں کی تعلیم کا اچھا پیرایہ ہے ۔ اگرچہ یہ نظم نسبتاً بڑے بچوں کے لئے ہے لیکن :پھوڑے آج پھپھولے ہیں: یہ کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا ۔ ایک تو اس میں تعقید بھی ہے اور دوسرے صوتی تاثر بھی اچھا نہیں لگ رہا ۔ یہ میری ناقص رائے ہے۔
Top