نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں

    احبابِ کرام ! ایک پرانی غزل پیشِ محفل ہے ۔ امید ہے کچھ اشعار آپ کو پسند آئیں گے ۔ چبھی ہے دل میں وہ نوکِ سنانِ وہم و گماں ہوا ہے نقشِ سویدا نشانِ وہم و گماں میں ایک سایۂ لرزاں ہوں ہست و نیست کے بیچ مرا وجود ہے بارِ گرانِ وہم و گماں نہ کھا فریب خریدارِ رنگ و بوئے چمن محیطِ صحنِ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا ***** زندگی تیرا بُرا ہو ، کوئی میرا نہ رہا

    بزمِ یاراں نہ رہی ، شہرِ تمنا نہ رہا ***** زندگی تیرا بُرا ہو ، کوئی میرا نہ رہا
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل ۔۔۔ اب بھی شہزادہ ہے پتھر راہ میں۔۔۔ محمداحمدؔ

    واہ واہ! کیا خوبصورت اشعار ہیں!!! احمد بھائی کا خاص رنگ جھلک رہا ہے ہر شعر میں ۔ اب بھی شہزادہ ہے پتھر راہ میں سو گئے بچے کہانی رہ گئی لہلہا کر گیت گایا پھول نے خاروخس کی ترجمانی رہ گئی بہت خوب! کیا بات ہے ! ذوالقرنین کا بہت بہت شکریہ کہ نہ صرف ان اشعار کو سنبھال کر رکھا بلکہ ان میں شریک...
  4. ظہیراحمدظہیر

    بادشاہ کا راز (ماخوذ از حکایاتِ سعدی) از محمد خلیل الرحمٰن

    بہت اعلیٰ! بہت خوب ! کیا بات ہے خلیل بھائی ! بہت اچھی نظمیں لکھ رہے ہیں آج کل آپ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    اقبال ہمارا شاعر ہے::نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    زبردست! خلیل بھائی، بہت اچھی باتیں لکھی ہیں۔ اچھی نظم ہے !!! دوسرے مصرع میں ٹائپو ہے شاید ۔ کا کے بجائے کے لکھا گیا ہے ۔ اقبال کا شعر ہونا چاہئے۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    یومِ اقبال :: نظم از:: محمد خلیل الرحمٰن

    بہت خوب ! واہ ! خلیل بھائی کئی باتیں توجہ طلب ہیں ۔ اس وقت تفصیلی مراسلے کی مہلت نہیں ۔ پہلے ہی شعر کو دیکھ لیجئے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اخبار رات گئے اٹھاکردیکھا ۔ :):):)
  7. ظہیراحمدظہیر

    پہلی جسارت

    واہ واہ! بہت خوب ! کیا اچھے اشعار ہیں شکیلؔ صاحب! بہت داد! جیسا کہ اعجاز بھائی نے نشاندہی کی "سبھی در" لسانی طور پر درست نہیں ۔ ہر اک در مناسب ہوگا ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    زخم کھاتا ہوا میں زخم لگاتا ہوا تُو

    بہت خوب ! واہ! عاطف بھائی ، اُن صاحب کی غزل سے سے بدرجہا بہتر ہے یہ غزل ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    یادوں کے اک چراغ کو روشن کیے ہوئے

    جگنو خواہ کسی بھی چیز کا استعارہ ہوں ، ہیں تو جگنو ہی ۔ سو جگنو کے لئے جگنو پکڑنا ہی استعمال ہوگا ،جگنو چننا نہیں ۔ جگنو ڈھونڈنا بھی لسانی طور پر درست ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    کب سے لگی ہے اُس کی نشانی کتاب میں

    عاطف بھائی ، سید احمد دہلوی کے زمانے میں شاید آبشاریں نہیں ہوتی تھیں ۔ :):):) ( ویسے لفظ "آبشاریں" بذاتِ خود آبشار کی تانیث پر دلالت کرتا ہے ۔ اور لفظ "آبشاریں" ضرور آپ کی نظر سے گزرا ہوگا ۔ :)) اس پر ایک لطیفہ یاد آگیا ۔ ایک جیل میں تین قیدی اس بات پر بحث کررہے تھے کہ تینوں میں سے کون سب...
  11. ظہیراحمدظہیر

    میری ایک تازہ غزل ۔تجھ پاس ہے جو چیز، وہ گل پاس نہیں ہے

    بہت خوب عاطف بھائی ! کیا بات ہے !!! کیا رنگ جمایا ہے! لب لعلِ بدخشاں ہیں تو آنکھیں ہیں زمرد طُرّے کو ترے حاجت ِ الماس نہیں ہے ہے خون ِ تمنّا سے مزین مرا نامہ گوحاشیہ زیبائیِ قرطاس نہیں ہے کیوں کر ہو بیاں لذّتِ اشک ِ شب ِ مہجور اس کا کوئی پیمانہ و مقیاس نہیں ہے واہ واہ! سلامت رہیں آپ !
  12. ظہیراحمدظہیر

    یادوں کے اک چراغ کو روشن کیے ہوئے

    کہیں پڑی ہوئی یا رکھی ہوئی چیزوں میں سے کچھ کو منتخب کرکے اٹھانے کو چننا کہتے ہیں ۔ جیسے سیپیاں چننا ، موتی چننا ، دانے چننا ، کنکر چننا ، پھول چننا وغیرہ۔ اب آپ خود ہی بتائیے کہ جگنو چننا کیسا ہے؟! آج آپ جگنو چن رہے ہیں تو کل کوئی تتلیاں بھی چننا شروع کردے گا ۔ اس کے بعد شاید چڑیاں چننے کا نمبر...
  13. ظہیراحمدظہیر

    عمر بھر ایک محبت کی کمائی کے سوا ٭٭٭ نہ کیا کچھ بھی ترے در کی گدائی کے سوا

    عمر بھر ایک محبت کی کمائی کے سوا ٭٭٭ نہ کیا کچھ بھی ترے در کی گدائی کے سوا
  14. ظہیراحمدظہیر

    ہا ہا ہا ہا ہا ۔ وہ چھلنی اور چھاج والی کہاوت یاد اگئی ۔ کوچۂ کاہلاں سے تقاضائے عجلت آرہا ہے...

    ہا ہا ہا ہا ہا ۔ وہ چھلنی اور چھاج والی کہاوت یاد اگئی ۔ کوچۂ کاہلاں سے تقاضائے عجلت آرہا ہے ۔ آثارِ قیامت ہیں ! (:-
  15. ظہیراحمدظہیر

    عقل مند چیونٹی از محمد خلیل الرحمٰن

    بہت خوب !! یہ تو بہت اچھی سی نظم ہوگئی خلیل بھائی ! تمام مصرعے مناسب اور بچوں کے لحاظ سے مترنم اور رواں ہیں ۔ عاطف بھائی کی بات سے متفق ہوں کہ ڈھونے والا مصرع تبدیل کردیا جانا چاہئے ۔ ڈھونے کا لفظ جچ نہیں رہا ۔ ایک تجویز یہ دیکھ لیجئے۔ دانا جو بھی پائے گی آپ نہیں وہ کھائے گی سر پہ اٹھا کر دانے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    یادوں کے اک چراغ کو روشن کیے ہوئے

    عاطف بھائی اچھے اشعار ہیں ۔ تقریباً تمام باتیں شاہ صاحب نے اور اعجاز بھائی نے پہلے ہی کہہ دی ہیں ۔ مین اتنا اور اضافہ کروں گا کہ مطلع میں جگنو چننے کا اظہاریہ پسند نہیں آیا ۔ بہت عجیب سا لگ رہا ہے ۔ جگنو بھلا کیسے چنے جاسکتے ہیں ؟! اسے پھر دیکھ لیجئے۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    پوری غزل کہاں ہےیہ؟ ربط عطا کیجئے گا۔

    پوری غزل کہاں ہےیہ؟ ربط عطا کیجئے گا۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﺗُﻮ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨُﻮﺍ ﻣَﯿﮟ

    چند سال پہلے یہاں شکاگو میں ایک دکان پر ایک کتاب بنام ’’دیوانِ ٹریفک‘‘ نظر سے گزری تھی۔ ایک صاحب نے پاکستان میں ٹرکوں، بسوں اور رکشوں کا باقاعدہ پیچھا کرکے اور ان میں سفر کرکے ان پر لکھے سینکڑوں اشعار جمع کئے اور انہیں کتابی شکل دیدی ۔ وہیں کھڑے کھڑے میں نے کتاب دیکھی تھی ۔ بعض تو بہت ہی دلچسپ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    کب سے لگی ہے اُس کی نشانی کتاب میں

    :):):) دلچسپ بات کی ہے آپ نے شاہ صاحب ! چونکہ اردو میں (بلکہ دیگر زبانوں میں بھی) اس ’’تیسری جنس‘‘ کے لئے (ابھی تک) الگ سے صیغے موجود نہیں اس لئے مذکر کا صیغہ ہی بطور ڈیفالٹ استعمال ہوتا ہے ۔ چنانچہ ہیجڑا ، خواجہ سرا ، خُسرا اور کھدڑا وغیرہ تمام الفاظ مذکر ہی استعمال کئے جاتے ہیں۔ اگر اس موضوع...
  20. ظہیراحمدظہیر

    ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﺗُﻮ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨُﻮﺍ ﻣَﯿﮟ

    اس بات سے انکار نہیں کہ تیسرا شعر غنیمت ہے ۔ اور پسند کے بارے میں آپ کی بات سے صد فیصد اتفاق کرتا ہوں ۔ لیکن عوام کی بات رہنے دیں ۔ عوام کی بات نہ کریں ورنہ پھر میں دیوانِ ٹریفک سے آپ کو وہ وہ اشعار سناؤں گا کہ بس رہے نام سائیں کا ۔ :):):)
Top