ایطائے جلی اور ایطائے خفی میں ہمیشہ فرق کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور یہ بات بہت اہم ہے ۔ اس لئےکہ ایطائے جلی بڑا عیب ہے اور اس میں سرے سے قافیہ ہی قائم نہیں ہوتا ۔ جبکہ ایطائے خفی معمولی عیب ہے اور اساتذہ کے ہاں بھی اکثر ملتا ہے۔ مطلع میں ایطائے خفی کے باوجود قافیہ قائم ہوجاتا ہے اور اس کے ہونے سے غزل...