نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    کب سے لگی ہے اُس کی نشانی کتاب میں

    عاطف بھائی ، حرفِ تحسین کے لئے بہت شکریہ ! ذرہ نوازی ہے ! بہت ممنون ہوں ۔ سوال اٹھانے کے لئے الگ سے شکریہ واجب ہے کہ اسی بہانے کچھ سنجیدہ ادبی گفت و شنید ہوجاتی ہے ۔ آبشار کی تجنیس مختلف فیہ ہے ۔ میں تو بچپن سے مؤنث ہی سنتا اور سمجھتا آیا ہوں اور یونہی استعمال کرتا ہوں ۔مولوی نورالحسن نیرؔ نے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    لاحول والا قوۃ الاباللہ۔ نین بھائی بالکل ہی بھول گیا تھا یہ بات ۔ اب یاد کرتا ہوں کہ کونسی غزل...

    لاحول والا قوۃ الاباللہ۔ نین بھائی بالکل ہی بھول گیا تھا یہ بات ۔ اب یاد کرتا ہوں کہ کونسی غزل یاد آئی تھی اور پھر جلد ہی پوسٹ کرتا ہوں ۔ (-: (-: (-:
  3. ظہیراحمدظہیر

    کلک فارسی میں قلم کو کہتے ہیں۔ یہ لام ساکن کے ساتھ ہے۔

    کلک فارسی میں قلم کو کہتے ہیں۔ یہ لام ساکن کے ساتھ ہے۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    پڑھ لیا احمد بھائی ۔ (-: ہمیشہ کی طرح موضوع پر بہت اچھی گرفت اور حشو و زائد سے پاک! بہت اچھا...

    پڑھ لیا احمد بھائی ۔ (-: ہمیشہ کی طرح موضوع پر بہت اچھی گرفت اور حشو و زائد سے پاک! بہت اچھا لکھا ہے ۔ آپ کون سا کی بورڈ استعمال کرتے ہیں ؟ (-: (-: (-:
  5. ظہیراحمدظہیر

    غالبیات پر ایک انتہائی اہم کام !!! اتنی محنت اوردیدہ ریزی سے یہ تحقیقی کام مکمل کرنے پر آپ کے...

    غالبیات پر ایک انتہائی اہم کام !!! اتنی محنت اوردیدہ ریزی سے یہ تحقیقی کام مکمل کرنے پر آپ کے لئے صد ہزارسخن ہائے داد وتحسین ہرادب دوست اور غالب کے طرفدار پر قرض ہیں ۔ آپ کو بہت مبارک ہو!
  6. ظہیراحمدظہیر

    کب سے لگی ہے اُس کی نشانی کتاب میں

    ایک اور پرانی غزل احبابِ بزمِ سخن کے ذوق کی نذر! شاید ایک دو اشعار ڈھنگ کے ہوں اور آپ کو پسند آجائیں ۔ گر قبول افتد ۔۔۔۔۔ کب سے لگی ہے اُس کی نشانی کتاب میں کاغذ مڑا ہوا ہے پرانی کتاب میں خلقِ خدا میں ٹھہری وہی سب سے معتبر لکھی نہ جا سکی جو کہانی کتاب میں طاقت ہے کس قلم میں...
  7. ظہیراحمدظہیر

    کراچی کراچی ہے یار

    خلیل بھائی اچھی لڑی شروع کی ہے ۔ مزید تصاویر اور تاثرات کا انتظار رہے گا ۔ کراچی میرا بھی شہر رہا ہے ۔ ان گنت یادیں وابستہ ہیں اس سے ۔ یہ بتائیے کہ سرورق کی تصویر پر عنوان رومن اردو میں کیوں لکھا ہے ؟! اور یہ موہتا پیلس ہے یا موہٹا؟! نجانے کیوں مجھے موہتا ہی یاد پڑتا ہے ۔ آپ زیادہ بہتر بتاسکتے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    راہبر دیکھ لئے ، راہ گزر دیکھ آئے

    بہت بہت شکریہ صاحبان ! اللہ آپ تمام محبتی لوگوں کو خوش و خرم رکھے ، آباد رکھے! پذیرائی پر ممنون ہوں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    بس مرے پردہ دار بس! اب نہیں حوصلہ مجھے

    رات لغات عمر سے میں نے چنا تھا ایک لفظ لفظ بہت عجیب تھا یاد نہیں رہا مجھے کیا بات ہے انور شعور کی! واہ!! بہت خوب! بہت اچھا انتخاب عطا کیا ہے عباداللہ بھائی ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﻮﺍ ﺗُﻮ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨُﻮﺍ ﻣَﯿﮟ

    ایسی غزلوں کو مکرمی سرور عالم راز سرورؔ صاحب "گجل" کہا کرتے ہیں ۔ اس غزل میں تمام اشعار تو نہیں لیکن بیشتر "گجل" کے معیار پر پورا اترتے ہیں ۔ لفظوں کے الٹ پھیر میں شاعر سے معنوی کے علاوہ متعدد لسانی لغزشات بھی سرزد ہوگئی ہیں ۔ بطور مشتے نمونہ از خروارے: نہ صرف یہ کہ مطلع دو لخت ہے بلکہ ستم یہ...
  11. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    امین بھائی ، بہت اچھی کاوش ہے ۔ اچھے خیالات ہیں ۔ الفاظ بھی اچھے استعمال کئے ہیں ۔ بس ذرا وزن کا مسئلہ لگ رہا ہے ۔ مجھے ان اشعار کا وزن سمجھ میں نہیں آیا ۔ میری رائے میں مبتدیان کو چھوٹے اوزان سے شروع کرنا چاہئے ۔ وزن کے بارے میں بنیادی معلومات پر کوئی دھاگا اچھی طرح دیکھ لیں ۔ کوشش پر داد و...
  12. ظہیراحمدظہیر

    رتن تلاؤ کی مندر والی گلی: از: رضوان طاہر مبین

    انتہائی خوبصورت تحریر!!!! شریک کرنے کے لئے بہت بہت شکریہ خلیل بھائی ۔ خوش ذوقی پر الگ سے داد۔ ایسی تحریریں پڑھ کر خود بھی بہت کچھ لکھنے کو جی کرتا ہے ۔ ماضی کے کتنے ہی دریچے وا ہوجاتے ہیں ۔ کاش کبھی لکھ سکوں ۔ موضوع پر مصنف کی گرفت اچھی ہے ۔ انداز تحریر شگفتہ اور سلیس ہے ۔ یہ دیکھ کر حیرت ہوئی...
  13. ظہیراحمدظہیر

    ایطا کا عیب ۔۔۔ کیا میں درست سوچ رہا ہوں؟

    یہاں بھی ایطائے خفی ہے۔ لیکن معلوم ہوتا ہے کہ آپ غالب کے قوافی پر قیاس کرکے ایسا کہہ رہے ہیں ۔ حرفِ روی کو اچھی طرح سمجھ لیجئے کیونکہ اسی کی مدد سے قافیے اور اس کے عیوب سمجھ میں آئیں گے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    راہبر دیکھ لئے ، راہ گزر دیکھ آئے

    احباب کرام ! ایک پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔ اس کے اکثر اشعار چند سال پہلے پاکستان سے واپسی کے سفر کے دوران لکھے گئے تھے۔ اگر آج کل کے حالات پر نظر ڈالی جائے تو یہ شعر اتنےپرانے محسوس نہیں ہوتے ۔ شاید آپ کو پسند آئیں ۔ راہبر دیکھ لئے ، راہ گزر دیکھ آئے بیچ رستے سے ہم انجامِ سفر دیکھ آئے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    ایطا کا عیب ۔۔۔ کیا میں درست سوچ رہا ہوں؟

    اجمالی جواب تو یہ ہے کہ : زلیخا عورت تھی تفصیلی جواب یہ کہ میاں خاک سمجھ میں آیا آپ کو قافیہ ۔ میرے مراسلے کو غور سے پڑھئے ۔ اس میں آپ کے مندرجہ بالا تمام سوالات کے جوابات موجود ہیں ۔ دو دو مثالیں غالؔب کے مطلعوں کی دی ہیں ۔ اگر حرفِ روی سمجھ میں آگیا ہے تو پھر آپ خود ہی بتائیے کہ آسماں اور...
  16. ظہیراحمدظہیر

    تاسف معروف شاعر اعجاز رحمانی انتقال فرما گئے

    انا للّٰہ وانا الیہ راجعون اللہ رحیم ان کے ساتھ رحم کا معاملہ فرمائے ، ان کے ساتھ عفو و درگزر سے کام لے ، مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔ آمین اعجاز رحمانی بڑے شاعر تھے ۔ یہ شعر و ادب کا بڑا نقصان ہے ۔ انہی کا شعر ہے: کوئی چراغ سر ِرہ گزر نہیں ، نہ سہی میں نقش ِ پا تو بہرگام...
  17. ظہیراحمدظہیر

    تاسف معروف نعت خواں محمد یوسف میمن انتقال فرما گئے

    انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ! موت سے کس کو رستگاری ہے آج وہ ، کل ہماری باری ہے
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل : سب کے حصے میں غزل گوئی کہاں آتی ہے - فرحان محمد خان

    سب کے حصے میں غزل گوئی کہاں آتی ہے وحیِ ربی ہے سرِ نوکِ سناں آتی ہے فرحان بھائی آپ نے تو بات مزید الجھادی ۔ جہاں تک آیتِ قرآنی کا تعلق ہے تو ہم سب کا ایمان ہے کہ اس کائنات کا ہر کام اللہ کی رضا اور اذن سے ہورہا ہے ۔ ہر خیر اور شر اُسی کے اذن سے واقع ہورہا ہے ۔ یہ بات تو ایمان کا حصہ ہے ۔ تو...
  19. ظہیراحمدظہیر

    دعا عدنان نقیبی بھائی کے پاؤں میں فریکچر۔ اللہ پاک صحتِ کلی عطا فرمائیں

    م = محمد ع = عدنان ا = اکبر ن = نقیبی عدنان بھائی کا پورا نام لکھتے ہوئے میرے قلم کا سانس پھول جاتا تھا سو اُن کی اجازت سے ان کے نام کا یہ ایکرونِم بنادیا تھا ۔ :):):)
  20. ظہیراحمدظہیر

    دعا عدنان نقیبی بھائی کے پاؤں میں فریکچر۔ اللہ پاک صحتِ کلی عطا فرمائیں

    لا باس طھوراً ان شاء اللہ ۔ اللہ کریم آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ۔ آپ کے اور اہلِ خانہ کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے اور تمام مصائب و مشکلات سے دور رکھے ۔ آمین ۔ معان بھائی ، اپنا خیال رکھئے اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کیجئے ۔ آپ ان شاء اللہ جلد ازجلد دوبارہ سے چلنے پھرنے لگیں گے ۔ ویسے...
Top