نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ناخداؤں کے کھلے کیسے بھرم پانی میں

    نوازش! بہت بہت شکریہ احمد بھائی ! ذرہ نوازی ہے ۔ احمد بھائی ، یہ تبصرہ کچھ ویسا ویسا ہے آپ کا ۔:):):) اس شعر پر آپ کے اس تبصرے اور عاطف ملک کے جملے نے مجبور کردیا کہ اس شعر کو تبدیل کردیا جائے ۔اور اسے مملکتِ شک و شبہ سے نکال کر سرحدِ صدق و صفا کے اُس طرف کردیا جائے ۔ ورنہ ممکن تھا کہ آپ اس...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ناخداؤں کے کھلے کیسے بھرم پانی میں

    نوازش! بہت بہت شکریہ تابش بھائی ۔ ایک طرح سےکہہ بھی سکتے ہیں کیونکہ یہ شعر آپ جیسے سخت جان لوگوں پر ہی صادق آتا ہے کہ کمپیوٹر کا کتنا بھی بڑے سے بڑا مسئلہ ہو اسے حل کرکے ہی دم لیتے ہیں ۔ یعنی اگر جاوے کا جاوا بھی بگڑا ہوا ہو تو ٹھیک کردیتے ہیں ۔ :):):)
  3. ظہیراحمدظہیر

    ناخداؤں کے کھلے کیسے بھرم پانی میں

    آداب! بہت شکریہ خلیل بھائی ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    ناخداؤں کے کھلے کیسے بھرم پانی میں

    سنگِ جاوا یا جاوا پتھر: آتش فشاں سے نکلا گرم لاوا جب جمتا ہے تو اپنے اندر گیس کی کثیر مقدار کی وجہ سے ایک مسام دار پتھر کی صورت اختیار کرلیتا ہے ۔یہ پتھر ہلکا اور ہوا سے بھرا ہونے کی وجہ سے پانی پر تیرتا ہے۔ اسے انگریزی میں Pumice کہتے ہیں ۔ جاوا کے مشہور آتش فشاں کی نسبت سے اسے اردو میں جاوا...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ناخداؤں کے کھلے کیسے بھرم پانی میں

    آج پھر ایک پرانی غزل آپ احباب کے ذوقِ لطیف کی نذر کررہا ہوں ۔ ایک دور میں مشکل زمینوں میں طبع آزمائی کا شوق ہوا تھا ۔ یہ انہی دنوں کی یادگار ہے۔ شاید آپ کو کچھ اشعار پسند آئیں ۔ ناخداؤں کے کھُلے کیسے بھرم پانی میں کیا سفینے تھے کئے غرق جو کم پانی میں شہر کا شہر ہوا گریہ کناں مثلِ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    غامدی صاحب بھی امریکہ منتقل ہو گئے

    فرخ بھائی ، تو گویا غامدی صاحب کی امریکا نقل مکانی کی یہ خبر درست نہیں ؟!
  7. ظہیراحمدظہیر

    غامدی صاحب بھی امریکہ منتقل ہو گئے

    اس کا پس منظرمیں آپ کو بتادیتا ہوں ۔ ڈاکٹر فرحت ہاشمی اور ان کے شوہر ڈاکٹر ادریس زبیر پہلی دفعہ 2004 میں کینیڈا مدعو کئے گئے تھے ۔ ڈاکٹر صاحبہ کو مسی ساگا کی مقامی کمیونٹی نے لیکچرزدینے کے لئے بلایا تھا ۔الحمدللہ ان کے پروگرام اتنے مقبول ہوئے کہ اگلے سال انہیں پھر بلایا گیا ۔ ان کے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    اعراب لگا کر عربی عبارت پیش کیجیے

    اور مقامی عربی بھی ہر ملک کی الگ ۔ اور اتنا تیز بولتے ہیں کہ سب کچھ سر پر سے گزر جاتا ہے ۔ ہم لوگ مذاق میں مصری دوستوں سے کہتے ہیں کہ تم لوگ عربی نہیں بلکہ اگِپ شین بولتے ہو ۔ :) کچھ فلسطینی تو بعض الفاظ میں "چ" کی آواز بھی بولتے ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    ترس ہم پر اگر وہ کھا رہے ہیں

    فارسی لفظ ترس (بروزن فاع بمعنی خوف یا ڈر )اردو میں مفرد لفظ کے طور پر مستعمل نہیں ہے ۔ یہ صرف مرکبات کی شکل میں ہی استعمال ہوتا ہے ۔ مثلا خدا ترس ، خدا ترسی، ترسناک وغیرہ ۔ اردو میں ترس کا لفظ جب مفرد صورت میں آئے تو یہ ہندی لفظ (بمعنی رحم بروزن فعو) ہی ہوتا ہے ۔ اور جب ترس کھانا اور ترس...
  10. ظہیراحمدظہیر

    ترس ہم پر اگر وہ کھا رہے ہیں

    عاطف بھائی ، ترس بروزن فاع فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی خوف ، ڈر وغیرہ کے ہیں ۔ آپ نے اکثر ناولوں افسانوں میں اس طرح کا جملہ پڑھا ہوگا کہ: اس نے مجھے ترسناک نگاہوں سے دیکھا وغیرہ ۔ آپ نے جو ترس کھانا استعمال کیا ہے اُس میں ترس ہندی کا لفظ ہے اور بروزن فعو ہے ۔ اور یہ آپ نے کیا کیا کہ ترس کو...
  11. ظہیراحمدظہیر

    تنقید علی التحریص برائے دلفریب و دلنشین و لیکن مہمل اسمائے اطفال

    ہا ہا ہا ! بہت خوب تابش بھائی ۔ تبصرہ حسبِ تحریر ہے ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    تنقید علی التحریص برائے دلفریب و دلنشین و لیکن مہمل اسمائے اطفال

    ہا ہا ہا ہا ہا ۔ بہت خوب احمد بھائی !!! بہت ہی مزیدار تحریر ہے ۔ یعنی آپ نے چن چن کرنادر و نایاب موضوعات پر خامہ فرسائی کی روایت برقرار رکھی ہے ۔ بہت اچھا لکھا ہے ۔ شگفتگی ہر سطرسے عیاں ہے ۔ :good1::good1:
  13. ظہیراحمدظہیر

    احمد بھائی ، کلک می کو کلک من کردیجئے تو فارسی ہوجائے گا۔ :-)

    احمد بھائی ، کلک می کو کلک من کردیجئے تو فارسی ہوجائے گا۔ :-)
  14. ظہیراحمدظہیر

    ترس ہم پر اگر وہ کھا رہے ہیں

    واہ ! بہت خوب عاطف بھائی ! اچھی غزل ہے ۔ بہت داد آ پ کے لئے ۔ مطلع میں البتہ گڑبڑ ہے ۔ ترس کا وزن فعو ہے ۔ سو پہلا مصرع وزن میں نہیں ۔ اسے درست کرلیجئے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    اعراب لگا کر عربی عبارت پیش کیجیے

    یہ عقیدت والی بات آپ کی بالکل درست ہے ۔( اس پر کئی لطیفے یاد آکے رہ گئے )۔ لیکن حقیقت عقیدت سے کہیں مختلف ہے ۔ پچھلی تین دہائیوں سے عرب خواتین و حضرات کو یہاں امریکا میں بہت قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ اور یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ اکثر لوگ قرآن مجید درست نہیں پڑھ سکتے ۔ الٹا سیدھا جیسے چاہا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    اعراب لگا کر عربی عبارت پیش کیجیے

    عبید بھائی ، ترجمہ تو آپ نے ظاہر ہے بالکل ٹھیک ہی لکھا تھا ۔ جملے کا اصل مدعا بلکہ لب لباب آ گیا تھا ترجمے میں ۔ لیکن شکوہ میرا آپ سے یہی تھاکہ آپ نے اختصار سے کام لیا اور لب لباب پر ہی ٹرخادیا ۔ خواہش تھی کہ مَنْ مَنَّ ، مِنْ مَنٍّ اور مُنَّ مِنَ الْمَنَّانِ تینوں ٹکڑوں کاایسا ترجمہ ہوجاتا کہ...
Top