نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    کیا بات ہے!!!!سبحان اللہ ، سبحان اللہ! بہت دل نشین ترنم ہے خلیل بھائی! واقعی بہت اچھا پڑھا ہے آپ نے ۔ ٹیپ بند کرنے کے بعد بھی شائستہ اور میٹھا ترنم سماعت میں رس گھول رہا ہے۔ ماشاء اللہ! خلیل بھائی ، اظہارِ سپاس کے لئے الفاظ نہیں میرے پاس۔ اس محبت کے لئے آپ کا مقروض ہوں۔ اللہ کریم آپ کو...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    بہت بہت شکریہ تابش بھائی! اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ دعا کے لئے بہت ممنون ہوں ۔ اللہ رحمٰن و رحیم آپ کے حق میں بھی یہ دعا قبول فرمائے ۔ آمین ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    خلیل بھائی ، ذرا زور سے گنگنائیے تاکہ میں بھی سن سکوں ۔ :):):)
  4. ظہیراحمدظہیر

    یہ شاعر بھی مجھے آپ ہی کے دوستوں میں سے کوئی معلوم ہوتا ہے ۔ :) :):)

    یہ شاعر بھی مجھے آپ ہی کے دوستوں میں سے کوئی معلوم ہوتا ہے ۔ :) :):)
  5. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    محترم احبابِ محفل کی خدمت میں ایک اور غزل حاضر ہے۔ یہ تقریباً تین سال پرانا کلام ہے ۔ امید واثق ہے کہ آپ صاحبانِ ذوق کو ایک دو اشعار ضرور پسند آئیں گے ۔ ٭ اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر پوچھئے خارِ مغیلاں سے دِوانے کی خبر خاک چھانوں تری گلیوں کی بتا میں کب تک دے مرے شہر کوئی یار...
  6. ظہیراحمدظہیر

    ان شاءاللہ دو ہفتوں بعد پھر حاضری ہوگی ۔ ایک سفر درپیش ہے ۔ آپ لوگوں کو دو ہفتے کی چھٹی مبارک ہو...

    ان شاءاللہ دو ہفتوں بعد پھر حاضری ہوگی ۔ ایک سفر درپیش ہے ۔ آپ لوگوں کو دو ہفتے کی چھٹی مبارک ہو ! :-)
  7. ظہیراحمدظہیر

    1992 کی ایک غزل

    اعجاز بھائی ، لفظ "نشہ" کی اصل اور اس کا املا اور عروضی وزن تو شروع دن ہی سے مختلف فیہ رہے ہیں ۔ سید احمد دہلوی اور نورالحسن نیر صاحبان دونوں نے اپنی لغات میں اس پر بحث درج کی ہے ۔ شعراء نے نشہ کو بر وزن فعلن ، بروزن فاع اور بروزن فعو باندھا ہے ۔ تقریباً تمام اساتذہ کے ہاں یہ اوزان...
  8. ظہیراحمدظہیر

    سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ۔ رام پرساد بسمل

    بافقیہ بھائی ، اوپر اور پر کے باہم متبادل ہونے کا تو مجھے بخوبی علم ہے ۔ قدیم اردو میں اوپر ہی بولا جاتا تھا اور آج بھی بعض علاقوں اور عوام میں اس کا استعمال مل جاتا ہے ۔ میں تو "نثار ہونا" کے محاورے کے متعلق بات کررہا تھا ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    لاہوری برگر بچے، انقلاب اور لڑکی کی لیدر جیکٹ

    چوہدری صاحب ، آپ کو بھی یاد ہوگ کہ کالج کے دنوں میں " ایشیا سرخ ہے" اور " ایشیا سبزہے" کے نعرے سن سن کر کان پک گئے تھے ۔ پھر کہیں سے کسی دل جلے منچلے کا یہ نعرہ مشہور ہوا تھا کہ" نہ سرخ ہے نہ سبز ہے ، ایشیا کو قبض ہے "۔ میراخیال ہے کہ یہ مرض کب کا دائمی صورت اختیار کرچکا ہے۔ کم از کم جنوب مشرقی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ حرف لئے نور بکف ہوجائیں ٭٭٭ کاش ہم اپنے زمانے کا شرف ہوجائیں

    مشعلِ حرف لئے نور بکف ہوجائیں ٭٭٭ کاش ہم اپنے زمانے کا شرف ہوجائیں
  11. ظہیراحمدظہیر

    سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے ۔ رام پرساد بسمل

    بہت اچھا انتخاب ہے خلیل بھائی ! اس غزل کے دوسرے شعر کا مصرع اول مجھے ہمیشہ ہی سے غیر شاعرانہ لگتا ہے ۔ اصل محاورہ تو کسی پر نثار ہونا ہے ۔ کسی کے اوپر نثار ہونا تو انتہائی غریب ہے ۔ کبھی سنا نہ پڑھا ۔ واللہ اعلم بالصواب۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    1992 کی ایک غزل

    واہ واہ! بہت خوب! کیا اچھے اشعار ہیں ! ایک بہت ہی پرانی صنعت کا اچھا استعمال کیا ہے آپ نے ۔ بہت سالوں پہلے میں بھی یہ حرکت ایک فرمائشی نظم کے ساتھ کرچکا ہوں لیکن اُس میں ہر مصرع کا پہلا حرف استعمال ہوا تھا ۔ اچھی بات ہے کہ آپ نے ایک قدیم روایت کو اپنی شاعری میں زندہ کیا ۔ پرانی روایات کی اس طرح...
  13. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    بہت شکریہ شکیلؔ بھائی ! سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    وہ کلاہِ کج ، وہ قبائے زر ،سبھی کچھ اُتار چلا گیا

    آداب ، آداب ! بڑی نوازش ! آپ کی ذرہ نوازی ہے حضرت! اللہ کریم امن و امان میں رکھے آپ کو! شاد آباد رہیں ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    شکیلؔ بھائی ، بہت بہت شکریہ! بہت نوازش! اللہ کریم خوش رکھے !
  16. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    بہت نوازش ، بہت شکریہ تابش بھائی ! یہ تو سراسر آپ کی خوش نظری ہے ۔ جی خوش ہوا آپ کا تبصرہ پڑھ کر۔ اللہ کریم بہت نوازے آپ کو! آمین ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    حکیم حکمت علی خان کے ساتھ رہنے کا کچھ تو اثر ہونا تھا آخر۔ :):):) بہت بہت شکریہ عبید بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ ذوق سلامت رکھے ۔ شاد آباد رہیں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    آداب ، آداب! سراپا سپاس ہوں عاطف بھائی ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ، آپ اس قدر عزت افزائی کرتے ہیں ۔ بہت شکریہ! عاطف بھائی ، وہ آپ ہی کے مرزا غالبؔ کہہ گئے ہیں نا کہ : رکھیو غالب مجھے اس تلخ نوائی میں معاف آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے تو بس کبھی کبھی کچھ ایسی ہی حالت ہوجاتی ہے ۔ لاکھ کوشش کے...
  19. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    آداب ! تسلیمات ! بہت شکریہ خلیل بھائی ! حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں ۔ بس اب دس پندرہ پرانی غزلیں ہی باقی ہوں گی ۔ جب دیکھتا ہوں تو شش و پنج میں پڑجاتا ہوں کہ یہ پوسٹ کرنے کے قابل ہیں بھی یا نہیں ۔ بہرحال، دیکھتا ہوں اور کوشش کرکے وقتاً فوقتاً لگاتا رہوں گا ۔ خلیل بھائی ، نسبتاً تازہ غزلیں بھی...
  20. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ

    بہت نوازش! آپ جیسے سخن فہم اور سخن ور کی پذیرائی میرے لئے اعزاز ہوتی ہے ۔ مطلع آپ کو پسند آیا تو پھر یقیناً کچھ جان ہوگی اس میں ۔ :) عزت افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں جناب۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ، شاد آباد رکھے ۔ آمین ۔
Top