نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تلخیِٔ ایام سے کچھ یوں کنارا ہو گیا

    واہ! بہت خوب عاطف! اچھے اشعار ہیں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    اک حرفِ بے نسب کہ کوئی بولتا نہ تھا ٭٭ بولا گیا تو شہر صداؤں سے بھر گیا

    اک حرفِ بے نسب کہ کوئی بولتا نہ تھا ٭٭ بولا گیا تو شہر صداؤں سے بھر گیا
  3. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ ۔۔۔۔ عرفان سعید

    عاطف بھائی ، اللہ کریم آپ کو ساتھ خیریت کے لےکر جائیں اور ٹھکانے پر واپس لائیں ، آپ کا سفر آسان بنائیں ۔ آمین! اگر حیدرآباد سے گزر ہو تو ہمارا سلام کہیئے گا ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    نظم برائے اصلاح : کثرت کی بے قدری

    اچھی کاوش ہے جناب! گھنٹوں کی تکرار کچھ ضرورت سے زیادہ لگ رہی ہے ۔ پہلے چار مصرع پڑھ کر محسوس ہوا کہ عنوان " کسرت کی بے قدری" ہونا چاہئے ۔ :):):) ویسے بے قدری کے بجائے ناقدری زیادہ فصیح ہوگا ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ ۔۔۔۔ عرفان سعید

    عرفان ، اس آڈیو فائل کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا آسان طریقہ کیا ہوگا؟ اس کی ویب گاہ پر گیا تھا لیکن ڈاؤنلوڈ کا کوئی طریقہ نظر نہیں آیا ۔ اگر وقت ملے تو ذرا رہنمائی فرمائیے گا۔ پیشگی شکریہ !
  6. ظہیراحمدظہیر

    اُجلی رِدائے عکس کو میلا کہیں گے لوگ ۔۔۔۔ عرفان سعید

    بہت خوب ،عرفان! بہت اعلیٰ!! ماشاء اللہ بہت اچھا پڑھا ہے! آپ کی آواز تو یعنی اچھی خاصی radio voice ہے ۔ ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ! محفل پر ایک سے ایک باکمال لوگ موجود ہیں ۔ اس خاکسار کی غزل پسند کرنے اور اتنی اچھی صداکاری سے مزین کرنے کا بہت شکریہ ۔ اس محبت کے لئے سراپا سپاس ہوں ۔ اللہ کریم آپ کو...
  7. ظہیراحمدظہیر

    گھر تو ہمارا شعلوں کے نرغے میں آ گیا ۔ اظہرؔ عنایتی

    یہ غزل بہت عرصہ پہلے ایک شعری نشست میں کسی نے ترنم سے سنائی تھی۔ اور میں نے یادداشت کے سہارے لکھ کر پوسٹ کی تھی ۔ اب ایک دوست نے توجہ دلائی ہے کہ مقطع کا مصرع اول درست نہیں لکھا ۔ مقطع دراصل یوں ہے : اظہؔر شکم کی آگ پہ قابو نہ پا سکا وہ بھی غزل سنانے کو میلے میں آگیا محمد خلیل الرحمٰن بھائی سے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    غزل: یہ جو کہتے ہو، بیانِ سوزِ غم کو روک لو

    ہائیں! کیا کہہ رہے ہو بھئی۔ :):):) استعارے اور علامت کا فرق ملحوظ رکھئے ۔ ویسے ہم اپنی مرضی سے کسی چیز کو کسی اور چیز کا استعارہ یا علامت کیسے بناسکتے ہیں ؟ اس کی بھی تو کچھ شرائط ہوتی ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    نظم: کالی میاؤں ٭ نعیم صدیقیؒ

    فکر انگیز طنزیہ کلام! کالی میاؤں کا اشارہ خوب ہے !! کالی میاؤں سے تو ہمیں بھی بچپن میں بہت ڈرایا گیا ۔ ویسے ہماری قوم کو تو کالی میاؤں کے علاوہ بھی اور کئی قسم کے چھلاووں کے خوف میں مبتلا کرکے رکھا گیا ہے تاکہ چوکیداروں کا کام چلتا رہے ۔ اس وقت لیاقت علی عاصم کا ایک ہائیکو نجانے کیوں یاد آرہا...
  10. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    قسمت کیا ہر ایک کو قسّامِ ازل نے جوشخص کہ جس چیز کے قابل نظر آیا (ناسؔخ)
  11. ظہیراحمدظہیر

    گھر تو ہمارا شعلوں کے نرغے میں آ گیا ۔ اظہرؔ عنایتی

    گھر تو ہمارا شعلوں کے نرغے میں آ گیا لیکن تمام شہر اُجالے میں آ گیا یہ بھی رہا ہے کوچۂ جاناں میں اپنا رنگ آہٹ ہوئی تو چاند دریچے میں آ گیا اب تو محبتوں کا محبت سے دے جواب میں خود سے ہار کر ترے خیمے میں آگیا کچھ دیر تک تو اُس سے مری گفتگو رہی پھر یہ ہوا کہ وہ مرے لہجے میں آ گیا آندھی بھی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل: یہ جو کہتے ہو، بیانِ سوزِ غم کو روک لو

    واہ! بہت خوب ! گیسو روکنا سمجھ میں نہیں آیا ۔ اس کا کیا مطلب ہے؟
  13. ظہیراحمدظہیر

    کیا سنائیں تمہیں اب شہرِ یقیں کے حالات ٭٭ لوگ کہتے ہیں کہ امید اٹھالی جائے

    کیا سنائیں تمہیں اب شہرِ یقیں کے حالات ٭٭ لوگ کہتے ہیں کہ امید اٹھالی جائے
  14. ظہیراحمدظہیر

    بچوں کے لیے نظمیں چاہئیں

    لاحول ولاقوۃ الا باللہ۔ بھائی آپ جیسا چاہیں استعمال کرلیں ۔ کیا فرق پڑتا ہے ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    احمد مشتاق مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے

    احمد مشتاق: جدید غزل کا بڑا شاعر کہ جسے کماحقہ مقام نہیں دیا گیا ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    غزل: امیدیں ختم ہونے تک، تمنا ختم ہونے تک

    واہ! بہت خوب ! کیا بات ہے راحل! تمہیں جانے سے کب روکا ہے، بس اتنی گزارش ہے چلوں گا ساتھ میں دل کا علاقہ ختم ہونے تک کیا اچھا کہا ہے! بہت اچھے!
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل : تا عمر مرے دیدۂ نمناک میں رہنا - فرحان محمد خان

    بہت خوب! کیا بات ہے فرحان بھائی ! اچھے اشعار ہیں ۔ لطف آیا پڑھ کر۔ میرا خیال ہے کہ کسی سے بیعت ہونا درست محاورہ ہے ۔ کسی کے بیعت ہونا درست نہیں ہے۔ اسے دیکھ لیجئے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    متعدد بار کوشش کے باوجود آپ کو ذاتی پیغام نہ بھیج سکا ۔ ۔ہر طرح لکھ دیکھا لیکن آپ کا نامِ نامی کسی صورت ٹیگ ہونے پر تیار نہیں ۔ میں ذیل میں سرؔور صاحب کی ذاتی ویب گاہ کا ربط دے رہا ہوں ۔ اس صفحے پر ان کی ایمیل کے تمام پتے اور فون نمبر درج ہے ۔ Sarwar Alam Raz Sarwar -- Contact Us | رابطہ
  19. ظہیراحمدظہیر

    بچوں کے لیے نظمیں چاہئیں

    لالۂ و گل اور غنچۂ و گل دونوں ٹھیک ہیں ۔ آپ کی مرضی جو چاہے رکھیں۔ فصلِ گل سے بہار ہی مراد ہوتی ہے ۔ فصلِ گل کا عہد ، دَور اور زمانہ ویسے تو ٹھیک ہیں لیکن معروف اور مقبول نہیں ۔ بچوں کی نظم ہے اس لئے زبان و بیان معروف ہو تو بہتر ہے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    بچوں کے لیے نظمیں چاہئیں

    بہت اچھے! اچھی نظم ہے آئی کے عمران ! پسند آئی ۔ ویسے بڑی خوب کی نسبت بہت خوب فصیح اور رواں ہوگا۔ بہت خوب ہر شے بنائی خدایا! ایک تجویز یہ بھی دیکھئے گا: "تو خورشید دن کو دہکتا بنایا" کے بجائے "تو سورج کو دن میں دہکتا بنایا" ۔
Top