نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ حرف لئے نور بکف ہوجائیں

    آداب! نوازش! خلیل بھائی ! سراپا سپاس ہوں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ حرف لئے نور بکف ہوجائیں

    داد قبول کی صاحب! بہت بہت شکریہ! نوازش! :) عقل کہتی ہے چلو ساتھ زمانے کے چلیں ظرف کہتاہے کہ ہم ایک طرف ہوجائیں اس شعر کے بارے میں آپ کی الجھن کچھ سمجھ میں نہیں آئی ۔ ’’ایک طرف ہونا‘‘ محاورہ ہے جس کے دو لغوی معنی ہیں ۔ (1) راستہ چھوڑکر کنارے پر ہوجانا (2) کسی مباحثے یا مقابلے میں کسی ایک فریق...
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    یہ تو سب اچھی باتیں ہیں، راحل صاحب ۔ سرور صاحب الحمدللہ خیریت سے ہیں ۔ پچھلے ماہ ہی بات ہوئی تھی ۔ ہشاش بشاش ہیں ۔ قوافی کے بارے میں ذرا گہرے مطالعہ کا مشورہ آپ کا مندرجہ ذیل سوال پڑھ کر دیا تھا۔ آپ کے اس سوال سے لگ رہا تھا کہ قافیہ کے بنیادی تصور پر گرفت کچھ مضبوط نہیں ۔ قافیہ تو طے ہی مطلع...
  4. ظہیراحمدظہیر

    بچوں کے لیے نظمیں چاہئیں

    آئی کے عمران ، جناح کیپ ٹوپی کوئی عروضی اصطلاح نہیں ہے ۔ یہ تو میں نے مسئلۂ مذکور پر آپ کی توجہ مبذول کرانے کے لئے یونہی کہہ دیا تھا اور اچھی بات یہ ہے کہ آپ مطلب سمجھ بھی گئے ۔ فصل ، موسم اور رُت تینوں ہم معنی الفاظ ہیں اس لئے فصلِ گل کا موسم درست بیانیہ نہیں ۔ "آیا جھونکا فصلِ گل کا" بھی ٹھیک...
  5. ظہیراحمدظہیر

    سموگ زدہ لاہور کی ایک بارش کے بعد

    ہا ہا ہا ! اب سمجھ میں آیا ۔ تو یہ smog کے پنجاب ورژن کو فارسی زدہ کردیا گیا ہے ۔ بالکل ٹھیک !
  6. ظہیراحمدظہیر

    لیتا ہے خبریں غیر سے اپنے شکار کی

    واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں عاطف! دوسرے شعر کو دیکھ لیجئے ۔ آہ کو پکار کہنا اچھا نہیں لگ رہا ۔ ایک چھوٹا سا نکتہ یہ ہے کہ جہاں تک ممکن ہو متروکہ الفاظ کے استعمال سے بچنا چاہئے ۔ "ہم کو طلب ہے جاہ کی نے اقتدار کی" ۔ آج کل تو "نے" کوئی بھی استعمال نہیں کرتا ۔ اسے یوں کرلیجئے: "ہے جاہ کی طلب...
  7. ظہیراحمدظہیر

    سموگ زدہ لاہور کی ایک بارش کے بعد

    واہ! بہت خوب! یہ سموگ زدہ کا کیا مطلب ہو ابھلا؟ یہ لفظ پہلے کبھی میری نظر سے نہیں گزرا۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    بہت خوب ! بزمِ سخن میں خوش آمدید راحل صاحب! امید ہے رونقیں بڑھاتے رہیں گے ۔ استادِ محترم الف عین صاحب نے آپ پر نظرِ کرم کردی ہے تو یہ شرف کی بات ہے ۔ اس روشن چراغ سے روشنی حاصل کرتے رہیئے ۔ اللہ کریم اعجاز صاحب کو سلامت رکھے اور ان کے وقت اور توانائی میں برکت عطا فرمائے ۔ آمین ۔ قافیے پر یہیں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    اب کیسی طبیعت ہے آپ کی معان بھائی ۔ اللہ آپ کی تمام پریشانیوں کو دور فرمائے ۔ دایاں ہاتھ ٹانگ کے...

    اب کیسی طبیعت ہے آپ کی معان بھائی ۔ اللہ آپ کی تمام پریشانیوں کو دور فرمائے ۔ دایاں ہاتھ ٹانگ کے متاثرہ حصے پر رکھ کر تین دفعہ سورۃ الفاتحہ پڑھا کریں ۔ اللہ کریم جلد شفا عطا فرمائے گا۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    مشعلِ حرف لئے نور بکف ہوجائیں

    احبابِ گرامی قدر! ایک اور پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔ اس کے کچھ اشعار شاید مبہم سے محسوس ہوں کہ پانچ چھ سال پہلے کے حالات اور پس منظر میں کہے گئے تھے۔ امید ہے کہ دو چار اشعار آپ کو پسند آجائیں گے۔ ٭ مشعلِ حرف لئے نور بکف ہو جائیں کاش ہم اپنے زمانے کا شرف ہوجائیں عقل کہتی ہے چلو ساتھ زمانے کے...
  12. ظہیراحمدظہیر

    مینڈک او رے مینڈک! نظم:: از۔ محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی ،تبصرہ نامکمل چھوڑ کر اٹھنا پڑگیاتھا ۔مشورہ یہ دینا چاہتا تھا کہ اگر یہاں آدھا وزن استعمال کریں تو یہی اشعار بہت ہی معمولی تبدیلیوں کے ساتھ استعمال ہوسکتے ہیں ۔ مثلاً: مینڈک او رے مینڈک کہہ دے ! تُو اتنا ٹّراتا کیوں ہے چپکے سے بتلا دے مجھ کو تو اتنا شرماتا کیوں ہے وغیرہ وغیرہ ۔...
  13. ظہیراحمدظہیر

    بچوں کے لیے نظمیں چاہئیں

    واہ! اچھی نظم لکھی ہے جناب! بہت خوب! پہلےمصرع میں جناح کیپ ٹوپی کا سقم آگیا ہے ۔ اسے درست کرلیجئے ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    مینڈک او رے مینڈک! نظم:: از۔ محمد خلیل الرحمٰن

    واہ واہ! کیا بات ہے خلیل بھائی ! کیا پھدکتی پھڑکتی سے نظم ہے !! :) اس نظم کی بحر کچھ ضرورت سے زیادہ لمبی لگی ۔ دراصل بچوں کی نظمیں چھوٹی بحر میں دیکھنے کی عادت سی پڑگئی ہے ۔ میری رائے میں اگر اسے مختصر منظوم کرسکیں تو اور زیادہ مزیدار ہوجائے گی ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    خلق میں ایک ہی تو نام نہیں

    واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں عاطف! غزل کے اوصاف میں سے ایک یہ بھی ہے کہ مطلع جہاں تک ہوسکے صاف ، اسقام سے پاک بلکہ زوردار ہونا چاہئے ۔ ورنہ غزل قاری کی توجہ اپنی طرف کھینچنے میں ناکام رہتی ہے ۔ مطلع کے مصرع اولیٰ میں خلق اور نام کی رعایت کمزور اور عجیب سی ہے ۔ خلق کی رعایت سے تو شخص یا آدمی یا...
  16. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    نوازش! آداب شکیل بھائی !بہت شکریہ۔ بہت بہت شکریہ عاطف بھائی! عزت افزائی ہے! ارے فاخر بھائی اب ایسا ظلم نہ کریں ۔ شعر تو بالکل صاف ہی ہے ۔ تیر، ترکش اور نشانے بالکل عام سی علامات ہیں ۔ (یہ اور بات ہے کہ آپ اس میں ترکش کو Turkish پڑھ رہے ہوں ) ۔ :):):)
  17. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    آپ نے تو سیروں خون بڑھادیا جناب ۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ آپ احباب کی پذیرائی سے قلم کو تحریک ملتی ہے ۔ یہ کلمات تحسین میرے لئے سرمایہء افتخار ہیں ۔ اللہ کریم آپ کو سلامت رکھے ۔ آمین ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    خلیل بھائی ، سمجھ میں آگیا ۔ اوپر داہنی طرف والے آئیکون کو کلک کرنے سے نیا صفحہ کھل گیا اور وہاں سے ڈاؤنلوڈ کرلیا ہے ۔ جزاک اللہ خیرا۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    خلیل بھائی ، اس آڈیو کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا طریقہ کیا ہوگا ؟ تنگ کرنے کے لئے پیشگی معذرت ۔ :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    اِن غزالوں کو بھلا کس کے ٹھکانے کی خبر

    بہت شکریہ احمد محمد! بہت ممنون ہوں ! اللہ خوش رکھے!
Top