فعل میں اصل لفظ اُس کا صیغہ٫ امر ہی ہوتا ہے ۔ اس کے آگے "نا" تو مصدر کی علامت کے طور پر اضافہ کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ فعل کو قافیہ بناتے وقت اُس کے صیغہ٫ امر ہی کو دیکھا جائے گا اور حرف روی کا تعین ُاسی اصل لفظ سے کیا جائے گا۔ صیغہ٫ امر کے آگے کے زائد الفاظ عملی طور پر ردیف کا حصہ تصور کئے...