نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ’ہاں مجھے اردو ہے پنجابی سے بھی بڑھ کر عزیز‘ ٭ عبد الخالق بٹ

    بہت نرم انداز اور ہلکے پھلکے پیرائے میں لکھا ہوا مضمون ہے !
  2. ظہیراحمدظہیر

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    میں تو آتارہتا ہوں فرقان بھائی ۔ بس آپ لوگوں کی برجستہ بیانی اور حاضر جوابی کا ساتھ دینے کے لئے جو ذہنی یکسوئی اور فرصت چاہئے وہ مجھ سے ان دنوں روٹھی ہوئی ہے ۔ اللہ آپ شگفتہ شگفتہ زندہ دل لوگوں کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے ، دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، گرانیِ روز و شب کو پلکوں پر ہلکا رکھے ۔...
  3. ظہیراحمدظہیر

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    فرقان بھائی ، یہ شاید "سُتنا" لکھنا چاہ رہے ہیں ۔ ستنا (بضم اول) کے معنی ہیں پتلا کرنا ، سکیڑنا ۔ جیسے فاقوں کی وجہ سے ان کا چہرہ سُت گیا تھا ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    آوے - آئے ؛ لیوے - ؟؟؟

    اس شعر میں "لیوے" بمعنی "لیتا ہے" استعمال ہوا ہے ۔ جیسے "یہاں سے تو کچھ بھی نہ دکھائی دیوے" کا مطلب ہوگا " یہاں سے تو کچھ بھی نہیں دکھائی دیتا۔ " ان متروک الفاظ کی اب بھی اردو شاعری میں گنجائش ہے بشرطیکہ سلیقے سے اور درست جگہ پر استعمال کیا جائے ۔ جمیل الدین عالی کا مشہورِ عالم گیت جیوے جیوے...
  5. ظہیراحمدظہیر

    چڑانا -- چڑنا ؛ ستانا -- ؟؟؟

    شوکت پرویز صاحب ، شافی جواب تو اس سوال کا دیا جاچکا ہے ۔ مذکورہ بالا طرز پر ستانا کا فعل لازم تو کوئی نہیں ہے ۔لفظ بنانے کو تو کچھ بھی بنایا جاسکتا ہے لیکن مشکل ہوجائے گی ۔ پھر یوں بھی ہوسکتا ہے کہ کوئی صاحب اپنے بچے کو نصیحت کریں کہ بیٹا کوئی مارے تو مرنا نہیں ۔ :D بالکل درست۔ ہمارے خاندان...
  6. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    معذرت خواہ ہوں فرخ بھائی ۔ دراصل کئی کئی دنوں بعد محفل پر آنا ہوتا ہے اس لئے بہت سی لڑیاں دیکھنے سے رہ جاتی ہیں ۔ بس جو دھاگے اوپر نظر آتے ہیں ان تک ہی نظر جاتی ہے ۔ سب سے پہلے تو مبارکباد کہ آپ کی طرف سے ایک مکمل غزل پڑھنے کو ملی۔ پہلی غزل ہی بہت اچھی ہے! اچھے اشعار ہیں ۔ بہت داد آپ کے...
  7. ظہیراحمدظہیر

    مرے دل کی راحت ہے نامِ مدینہ----برائے اصلاح

    جناب آپ کی نعت کے قوافی تو بالکل درست ہیں۔ مقام ، قیام ، احترام وغیرہ درست قوافی ہیں۔ میرا مراسلہ تو راحل کے سوال کا جواب ہے۔ اور اس نعت سے متعلق ہے جو انہوں نے اپنے مراسلے میں لکھی۔ ذرا غور فرمائیے گا ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ایسا لگتا ہے کہ انجامِ سفر ہے ہی نہیں

    واہ ۔ بہت خوب عاطف بھائی ۔ اچھے اشعار ہیں ۔ میں اگر تجھ سے نہ مانگوں،تو کروں کس سے سوال اک ترے در کے سوا دوسرا در ہے ہی نہیں کیا بات ہے !! بہت خوب! مقطع میں شتر گربہ ہے ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔ مصرع ثانی میں اسے کے بجائے انہیں کردیجئے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل: اب جو ممکن ہی نہیں وصل کا امکاں جاناں

    واہ ۔ بہت خوب راحل بھائی ۔ فراز کی پراپرٹی میں گھس کر خوب اٹکھیلیاں کی ہیں آپ نے ۔ :) مطلع نے جناح کیپ ٹوپی پہنی ہوئی ہے اسے اتار دیجئے۔ یا تو کہیئے کہ وصل ممکن نہیں یا یوں کہیئے کہ وصل کا امکان نہیں ۔ "وصل کا امکان ممکن نہیں" درست زبان نہیں ہے ۔ تیسرے شعر میں شتر گربہ ہے ۔ اسے بھی دیکھ...
  10. ظہیراحمدظہیر

    اوڑھ لیں سب گلوں نے قبائیں نئی، کونپلوں پر عجب اک نکھار آگیا

    واہ ، واہ ۔ خوب غزل ہے عاطف ۔ اتنی لمبی بحر میں کچھ حشو و زوائد کا آجانا تو عام سی بات ہے ۔ مجموعی طور پر اچھے اشعار ہیں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    درد پیہم ہے کوئی ساعتِ راحت ہی نہیں

    عاطف بھائی ، تسکینِ اوسط کا استعمال تو صرف عروضی اراکین پر کیا جاتا ہے ۔ اس اصول کو زبان کے لفظوں پر تو نہیں لاگو کیا جاسکتا ۔ یعنی اس بحر میں فعِلاتن کو تسکین اوسط کے ذریعے فع-لا-تن میں تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن شعر کے الفاظ کو پھر اس عروضی وزن پر بٹھانا ہو گا۔ شعر کے الفاظ کو البتہ تسکین...
  12. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    فرخ بھائی ، پانچوں کے ساتھ "نمازیں" یعنی جمع کا صیغہ آئے گا ۔ واحد ٹھیک نہیں ہے ۔ اسے دیکھ لیجئے ۔:)
  13. ظہیراحمدظہیر

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    واہ ۔ خوب ہے ۔ شعر کے آخر میں "ہم نے " اضافی ٹائپ ہوگیا ہے فرخ بھائی ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    مرے دل کی راحت ہے نامِ مدینہ----برائے اصلاح

    اضافت سے پیدا ہونے والے اِشباع کو قافیہ بنانا تو درست نہیں ہے ۔ ایسا کرنے سے حرفِ روی قائم نہیں ہوسکے گا کہ جو قافیہ کی بنیادی شرط ہے۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    آسیب زدہ نظم

    اس نظم کا اصل حسن اس کا اختصار ہے ۔ واہ!
  16. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    رونے کے بھی آداب ہوا کرتے ہیں فانی ؔ یہ اُن کی گلی ہے ، ترا غم خانہ نہیں ہے
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل برائے اصلاح: ابھی ہیں راہِ طلب میں تیری ۔۔۔

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں راحل بھائی ۔
Top