نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئی

    تمام اشعار ہی لاجواب ہیں !!! بہت اچھا انتخاب ہے تابش بھائی ! گھر کے چراغ اور بھی بے نور ہو گئے اس درجہ خاطرِ مہ و خورشید کی گئی واہ! کیا بات ہے !
  2. ظہیراحمدظہیر

    مصطفیٰ زیدی کوہِ ندا ۔ مصطفیٰ زیدی

    بہت اچھا پڑھا ہے فرخ بھائی ! لطف آیا سن کر ! ماشاء اللہ، آپ کی آواز بھی خاصی ریڈیو جینک ہے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    آپ کو اجلا دکھے کالا دکھے ۔۔۔ فرحت علی خاں

    الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں سائرہ بہن ۔ باری تعالی کا فضل ہے ۔ اللہ کریم آپ سب احباب کو اپنی امان میں رکھے ، ہر بلا سے بچائے اور صحت و تندرستی قائم رکھے ۔ آمین عموماً کام اورگھربارکی مصروفیات میں ہی الجھا رہتا ہوں ۔ محفل میں تو دور ہی دور سے اکثر جھانک لیتا ہوں لیکن لاگ ان ہوکر کچھ لکھنے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: غم تو ہے لیکن غمِ پیہم نہیں ہے، کم سے کم

    میں اپنے "ذخائر" میں چیک کرتا ہوں تابش بھائی ۔ شاید میں نے یہ غزل اقبال عظیم ہی کی آواز میں سنی ہو ۔ ویسے "وہ" کے ساتھ تو مصرع کی کوئی تک نہیں بنتی۔ بعض اوقات کتاب میں بھی غلطی رہ جاتی ہے پروف ریڈنگ سے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: غم تو ہے لیکن غمِ پیہم نہیں ہے، کم سے کم

    بہت خوبصورت! کیا اچھے اشعار ہیں ! کیا بات ہے اقبال عظیم کی! وہ سرِ راہے سہی ، رسماً سہی ، پرسش تو کی یہ بھی کیا کم ہے کہ وہ برہم نہیں ہے،کم سے کم تابش بھائی یہ شعر میں نے یوں پڑھا ہوا یا سنا ہوا ہے ۔ وقت ملے تو دیکھئے گا ۔ ہاں سرِ راہے سہی ، رسماً سہی ، پرسش تو کی یہ بھی کیا کم ہے کہ وہ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    آپ کو اجلا دکھے کالا دکھے ۔۔۔ فرحت علی خاں

    لگتا ہے کہ "دِکھنا" اور اس کے مشتقات کا استعمال اب عام ہوتا جارہا ہے ۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ میرے تو حلق سے نہیں اترتا یہ لفظ ۔ بلکہ اترتا کہ بجائے نکلتا کہئے۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: خود فریبی کو، ستم ہے، آرزو کہتے ہیں لوگ

    ہم کو دل جوئی میں بھی ہے پردہ داری کا خیال اور دل آزاری کی باتیں روبرو کہتے ہیں لوگ واہ! بہت خوب! کیا بات ہے!
  8. ظہیراحمدظہیر

    دل تو ناحق ہی زمانے سے ڈرا کرتا ہے ٭٭٭ فیصلے ساری خدائی کے خدا کرتا ہے

    دل تو ناحق ہی زمانے سے ڈرا کرتا ہے ٭٭٭ فیصلے ساری خدائی کے خدا کرتا ہے
  9. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    راحل بھائی ، مطلع میں ایطائے خفی ہے جو غزل کے دیگر قوافی کو دیکھتے ہوئے بہت نمایاں محسوس ہورہا ہے اور مزا کرکرا کررہا ہے ۔ غزل کے اصل قوافی تتلی ، بالی ، چوڑی ، کھڑکی ، دوری وغیرہ ہیں جو درست ہیں ۔ تتلی اور بالی میں ایطائے خفی ہے ۔ قوافی میں ان الفاظ کی جمع استعمال کرنے کی وجہ سے یہ ایطا اور...
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    بہت خوب ، خورشید بھارتی صاحب!
  11. ظہیراحمدظہیر

    ماں

    خوب! ماں کے بارے میں دلی جذبات کا اظہار ہے سو تنقید و تبصرے سے بالاتر ہے۔ پہلے دو اشعار میں ٹائپو درست کرلیجئے۔ ویسے نفی کا درست تلفظ فاع کے وزن پر ہے۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل

    واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں عمیر پیرزادہ صاحب! بزمِ سخن میں دلی خوش آمدید! امید ہے کہ آپ اپنے کلام سے نوازتے رہیں گے ۔ آپ خلیل بھائی کے دوست ہیں تو ہمارے بھی دوست ہوئے ۔ اللہ آپ سب کو سلامت رکھے اور خیروعافیت نصیب فرمائے۔ جیسا کہ خلیل بھائی نے اشارہ کیا دوتین قوافی کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے ۔...
  13. ظہیراحمدظہیر

    دو جہاں میں اس کی وقعت ہو گئی

    بہت خوب ! عاطف بھائی ! اچھی غزل ہے!
  14. ظہیراحمدظہیر

    نے شکر کا لمحہ نہ شکایت کی گھڑی ہے

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ریحان بھائی! آپ کے عمومی رنگ سے مختلف غزل ہے اور خوب ہے ! البتہ دوسرے شعر میں "واہ" میں اسقاطِ الف کچھ مناسب نہیں لگا۔ اچھی غزل ہے ۔ بہت داد!
  15. ظہیراحمدظہیر

    معائب سخن

    بہت آسان اچھے انداز میں بات سمجھائی ہے آپ نے ۔ اللہ آپ کے علم و فضل میں اور اضافہ فرمائے ۔ مقطع بحور کے علاوہ میرے خیال میں مثمن مضاعف بحروں پر بھی یہ اصول لاگو ہوتا ہے کہ چوتھے اور پانچویں ارکان کے درمیان لفظ تقسیم نہ ہو۔ پہلے چار اور دوسرے چار ارکانوں میں فقرے مکمل ہونے چاہئیں ۔ مثال کے طور...
  16. ظہیراحمدظہیر

    معائب سخن

    ریحان ، یہ بحث تو میرا خیال ہے کہ فیصل ہوچکی ۔ اب مفاعلاتن کو اردو عروض میں آٹھ حرفی رکن مانا جاچکا ہے ۔ اور مذکورہ بحر (مفاعلاتن چار بار) کو بحرِ جمیل کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ میری رائے میں یہی آسان بات ہے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    بہت بہت شکریہ ! بڑی نوازش! سخنوروں کی داد حوصلہ افزا ہوتی ہے ۔ ابنِ رضا آپ کو ایک عرصے بعد بزمِ سخن میں دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ اللہ کریم سے امید ہے کہ سب کچھ بخیر و عافیت ہوگا ۔ گاہے بگاہے یہاں چکر لگاتے رہا کیجئے ۔ مجھ سمیت بہت سارے لوگوں کو خوشی ہوتی ہے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    نوازش! بہت شکریہ پیرزادہ صاحب ! بزمِ سخن میں خوش آمدید!
  19. ظہیراحمدظہیر

    ایک خوبصورت انتخاب

    بہت شکریہ بھائی ۔ اس محبت کے لئے مقروض ہوں ۔ اللہ کریم آپ شاد و آباد رکھے۔ سلامت رہیں ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    لگتا ہے باورچی خانے میں وقت گزارا جارہا ہے ۔ شعر میں بھی چمٹا در آیا ہے -:)

    لگتا ہے باورچی خانے میں وقت گزارا جارہا ہے ۔ شعر میں بھی چمٹا در آیا ہے -:)
Top