نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    جی نہیں ، بہت شکریہ۔ ہم یہیں چین سے ہیں ۔

    جی نہیں ، بہت شکریہ۔ ہم یہیں چین سے ہیں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    وقت کرتا ہے پرورش برسوں حادثہ ایک دم نہیں ہوتا (قابل اجمیری)
  3. ظہیراحمدظہیر

    احسان دانش غزل ۔کل رات کچھ عجیب سماں غم کدے میں تھا

    منت گزارِ اہلِ ہوس ہو سکا نہ دل حائل مرا ضمیر مرے راستے میں تھا اب روح اعترافِ بدن سے ہے منحرف اک یہ بھی سنگ میل مرے راستے میں تھا واہ! کیا بات ہے احسان دانش کی! بہت اچھا انتخاب ہے عاطف بھائی ! پڑھوانے کا بہت بہت شکریہ !
  4. ظہیراحمدظہیر

    مبارکباد میرے بچوں کی خوش خبریاں

    ماشاء اللہ۔ بہت اچھی بات ہے عرفان کہ آپ بچوں کی تعلیمِ قرآن پر کماحقہ توجہ دے رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں آپ کے لئے تا بہ ابد صدقۂ جاریہ بنائے ۔ آمین۔ ایک بات افادۂ عام کے لئے اپنے تجربے اور مشاہدے سے شیئر کرنا چاہوں گا کہ قرآن پڑھانے والے استاد یا استادوں کا تلفظ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ آپ کو تو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    ان شاء اللہ بہت جلد تابش بھائی ۔ اب کئی دنوں سے کام ٹیلی میڈیسن کے ذریعے ہورہا ہے ۔ اب ہفتے میں ایک یا دو بار ہی کلینک جانا ہوگا ۔اس فرصت کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    نوازش، بہت شکریہ ! بخاری صاحب ، روانی متاثر تو نہیں ہونی چاہئے۔ نجانے آپ اسے کس طرح اور کس وزن پر پڑھ رہے ہیں ۔ تسبیغ نہ صرف جائز ہے بلکہ ایک بہت ہی عام شعری رویہ ہے اور اردو شاعری میں کثرت سے ملتا ہے ۔ دراصل تسبیغ اور اذالہ کےاستعمال کا مقصد ہی مصرع کی پڑھنت (قرات) کو بہتر بنانا ہے ۔ اگر آپ شعر...
  7. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    عبید بھائی، ویسے میرا اصل مسلک تو کچھ یوں ہے: من برائے غزل پوسٹن آمدم :D
  8. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    ان ڈھیٹوں کو قرنطینہ میں ڈال کر سیدھا کردیجئے۔ :):):) آپ منتظم اعلیٰ ہیں ، کرسکتے ہیں ۔ مجھ سے تو اختیار گیا اب ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    عبید بھائی ، بلی کو دیکھتے کے ساتھ ہی جھٹ دینی سے مارنا ہوتا ہے ۔ ورنہ بعد میں اثر الٹا ہوجاتا ہے ۔:):):) میری ایک بری عادت یہ ہے کہ ٹائپ کرنے کے بعد شعر کے دونوں مصرعوں کی لمبائی برابر کرنے کے چکر میں لفظوں کو آگے پیچھے کھینچتا دھکیلتا رہتا ہوں ۔ شاید اسی کوشش میں یہ گڑبڑ ہوجاتی ہے کہ جس کی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    نوازش! بہت شکریہ جناب! بہت ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے!
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل۔۔۔وہ خال و خد سرِ قرطاس آنے کیسے کیسے

    خلیل بھائی، اس جملے میں "شاید" کے انتہائی غیر ضروری استعمال پر میں پُرزور احتجاج کرتا ہوں ۔ :):):) آپ تو اردو گرامر کے ارتقا سے واقف ہیں اور معاصرمعیاری اردو جانتے ہیں ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل۔۔۔وہ خال و خد سرِ قرطاس آنے کیسے کیسے

    واقعی؟!!! یعنی آپ سنجیدگی سے میر کے ان اشعار کا حوالہ دے رہے ہیں؟!! اور ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ ایسی زبان استعمال کرنا درست ہے ؟! شدید حیرت کی بات ہے۔ اب اتنا کہوں گا کہ میں غلط لکھا ۔ آپ بالکل درست لکھا تھا ۔ اس وقت مجھ پاس فرصت ذرا کم ہے ۔ مجھ کوں کئی اور مراسلے لکھنا ہیں ۔ آپ سوں...
  13. ظہیراحمدظہیر

    آخر میں کھلا آکر یہ راز کہانی کا

    نوازش! بہت شکریہ جناب! اللہ آپ کو خوش رکھے!
  14. ظہیراحمدظہیر

    کورونا وائرس

    ہا ہا ہا ہا! جناب یہ تو کمال کردیا آپ نے ۔ :D یعنی جب اور جہاں کسی کی گوٹ پھنسی اُس نے وہیں اپنی طرف سے ایک نیا لفظ ایجاد کیا اور اس کے معنی بھی اپنی طرف سے متعین کردیئے ۔ اللہ اللہ خیر صلا ۔ :) یہ تو شاعروں کا کام بہت آسان کردیا آپ نے بخاری صاحب ۔ سارے مسائل ہی حل ہوگئے ۔:):):) اب یوں ہے کہ...
  15. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ملک الموت بضد ہے کہ میں جاں لے کے ٹلوں سر بسجدہ ہے مسیحا کہ مری بات رہے (نامعلوم)
  16. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    فہد ، دوسرے مصرع میں پر نہیں بلکہ پہ ہوگا۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    اقبال عظیم غزل: کچھ ایسے زخم بھی ہم دل پہ کھائے بیٹھے ہیں

    بہت اعلیٰ! ہمارا ذوق جدا، وقت کا مزاج جدا ہم ایک گوشے میں خود کو چھپائے بیٹھے ہیں کیا بات ہے ! واہ! اقبال عظیم کی غزل عموماً روایت اور غنایت سے بھرپور ہوتی ہے ! اقبال عظیم میرے ایک قریبی ڈاکٹر دوست کے ماموں تھے اور وہ ان کے واقعات اکثر سنایا کرتا تھا ۔نابینا ہونے کے باعث وہ اکثر قریبی لوگوں...
  18. ظہیراحمدظہیر

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    اردو کا جنازہ بالکل ٹھیک کہا آپ نے ۔ شاعرہ کیا خاک پکڑتیں کتابت کی غلطی کو ۔ انہوں نے تو بندِ قبا کو بھی مؤنث لکھا ہے ۔ کتاب کے اندر نجانے اور کیا کیا گل" کھولے" ہوں گے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    خیریت

    ارشد چودھری صاحب ، اللہ کریم آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور ہمیشہ تندرست و توانا رکھے ۔ اپنا خیال رکھئے ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    دعا میرے والد صاحب کی صیحت یابی کیلئے آپ تمام احباب سے دُعا کی اپیل ہے

    اللہ کریم آپ کے والد محترم کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں اور آپ سب کو ہر مصیبت اور پریشانی سے دور رکھیں۔ آمین آپ اس وقت اپنے والد کی جس طرح بھی اور جتنی بھی خدمت کرسکتے ہیں کیجئے۔ ان کے خیال میں کوئی کوتاہی نہ کیجئے۔ والدین کے لئے اولاد کی طرف سے عزت ، محبت اور دیکھ بھال دوا کا کام کرتے ہیں ۔
Top