نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تازہ کاوش

    واہ! اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع ٹھیک نہیں ہے شکیل بھائی ۔ خالی پن بالکل غیرشاعرانہ ہے ۔ اور خالی پنا تو کسی طور شعر کے لائق نہیں ۔ یہ لفظ کہاں سے سن لیا آپ نے؟! :):):)
  2. ظہیراحمدظہیر

    نئی غزل

    واہ1 بہت خوب ! اچھی غزل ہے شکیل بھائی۔ شکیل بھائی ، زاد کا مفرد استعمال اردو میں رائج نہیں ۔ یہ ہمیشہ ترکیبِ اضافی کی صورت میں استعمال ہوتا ہے ۔ زادِ سفر ، زادِ راہ وغیرہ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    زیک کی متفرق تصاویر

    زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ کسی کا آرٹ ورک ہے ۔ میں بھی کئی دفعہ اسی قسم کی حرکتیں کرچکا ہوں ۔ اچھے فوٹو ہیں زیک بھائی! بعض بعض تصویریں تو بہت عمدہ ہیں ۔:thumbsup2::thumbsup2:
  4. ظہیراحمدظہیر

    جاپان کی تصویری یاداشتیں

    عرفان بھائی ، ابھی ابھی ورق گردانی کی ہے آپ کی ان تصاویر کی ۔ فوٹوگرافی آپ کے بھائی جیسی تو خیر نہیں ہے لیکن کم بھی نہیں ہے ۔ :D کئی تو بہت اچھی تصاویر ہیں! دن کی روشنی میں لی گئی اکثر تصاویر میں یو وی فلٹر لگانے کی ضرورت تھی ۔ یہ آپ کی ڈی پی پر جاپانی زبان (؟) میں کیا لکھا ہوا ہے؟
  5. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    الحمدللہ ۔ اللہ کریم اسے ہنستا کھیلتا اور تندرست و توانا رکھے ۔ آمین ۔ مجھے شرمندہ نہ کریں عبید بھائی ۔ جب چاہے دروازہ کھٹکھٹا لیا کیجئے ۔ مجھے خوشی ہوگی اگر کسی کام آسکوں ۔شاعری وغیرہ تو بس ایک مشغلہ ہی ہے ۔ اسے تو سکی بھی وقت ترک کیا جا سکتا ہے ۔ ذاتی پیغام میں بات کرلیجئے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    اور سنائیں عبید بھائی ! آپ کیسے ہیں ؟ اب چھوٹے صاحبزادے کی طبیعت کیسی ہے؟
  7. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    ہائیں ۔ یہ کیسی تعریف تھی بھئی ڈھکے چھپے لفظوں میں؟ شاعر کی تعریف ذرا کھل کے کیا کریں نا عبید بھائی ۔ یعنی : ارے واہ! مار ڈالا ! کیا بات ہے ظالم ! وغیرہ وغیرہ ۔ :D
  8. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    بخدا ، عبید بھائی میں تو غزل لگانے کے ارادے سے ہی یہاں آتا ہوں لیکن آپ لوگ ہی چین نہیں لینے دیتے ۔ آج بھی غزل پوسٹ کرنے آیا تھا لیکن اس کے بجائے غزل کا پوسٹ مارٹم کرنا پڑگیا ۔ تفنن برطرف ، میں کسی کے سوال سے اعراض کرنا بدتہذیبی سمجھتا ہوں اس لئے اپنے فہم اور دانست کے مطابق کچھ لکھ ڈالتا ہوں...
  9. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    جب الف اچھالے جائیں گے جب عین گرائے جائیں گے ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے کسٹرڈ تو بنے گا ۔۔۔۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    آپ کے ان سوالات کا تعلق اسقاطِ عین کی بحث سے نہیں بلکہ غلط عوامی تلفظ سے ہے ۔ عوامی تلفظ کے بارے میں چلن اور قاعدہ یہی ہے کہ اسے شعر میں نہین برتا جائے گا ۔ گرم ، شرم اور وزن کو مجھ سمیت ہر ایک کے گھر میں فعو کے وزن پر بولا جاتا ہے ۔ لیکن شاعری میں ان کا معیاری اور لغت کی رو سے مستند وزن ہی...
  11. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    راحل بھائی ، آپ نے اپنے مراسلوں میں کئی مختلف مسائل کو خلط ملط کردیا ہے ۔ خلط مبحث سے نبٹنا مشکل ہوتا ہے ۔ بدقسمتی سے میرے پاس وقت ذرا کم ہے ۔ اور دوسرے یہ کہ ان موضوعات پر پہلے بھی ان صفحات پر کہیں لکھ چکا ہوں ۔ باتوں کو دہرانے سے میری جان جاتی ہے ۔ بہرحال ، بنیادی موضوع پر کچھ نکات...
  12. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    مبارک ہو عرفان۔ آپ پہلے پاکستانی ہیں جسے سید کہلوائے جانے پر اعتراض ہے ۔:)
Top