نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    خبرلیجے زباں بگڑی

    بالکل درست کہا بافقیہ بھائی ۔ ہاشمی صاحب کی سعی قابل قدر اور حد درجہ ستائش و تحسین کی مستحق ہے ۔ ایسے مضامین کی تو اس وقت بہت ضرورت ہے۔ میں نے تو ان کی کسی بات سے اختلاف نہیں کیا ۔ بلکہ ان کا دفاع ہی کیا ہے کہ کہاوتیں اور ضرب الامثال مختلف جگہوں پر الفاظ کے اختلاف سے رائج ہیں اور ان سے کسی ایک...
  2. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    مطلع ہی ٹھیک نہیں ہے ۔ پہلا مصرع وزن سے خارج ہے ۔ اسے دیکھ لیجئے۔ فی الوقت یہی کہہ سکتا ہوں ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا غزل، احمدوصال

    اب بھی سمجھ میں نہیں آیا احمد وصال بھائی ۔ یہ سمجھ میں نہیں آرہا کہ "وہی پر" کا کیا مطلب ہے۔ یہ کس پر کی بات ہورہی ہے ۔ کون سا پر دکھایا آپ نے؟ پر کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟! کیا آپ محبوب کو "پری" کہنا چاہ رہے ہیں ؟! کچھ سمجھ میں نہیں آرہا یہ مصرع۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    حیرت عشق نہیں از جگر

    جنوں پوش درست ہے ۔ ہوش کا نہ ہونا (یعنی بیخودی) اور جنون کا ہونا بالکل ہی مختلف کیفیات ہیں ۔ جنون یا جنوں (کہ واحد جس کا جن نہیں ہوتا ) شاعری کی اصطلاح میں شوق یا عشق کی شدت اور انتہا کو ظاہر کرتا ہے ۔ یعنی کسی کی خواہش میں دیوانگی کی حد تک پہنچنے کا مترادف ہے۔ جگر کے شعر کا مطلب یہ کہ نہ تو...
  5. ظہیراحمدظہیر

    خبرلیجے زباں بگڑی

    بافقیہ بھائی ، بہت اچھا کیا آپ نے کہ یہ دلچسپ مضامین اردو محفل پر پوسٹ کئے ۔ اطہر ہاشمی صاحب کے اکثر نکات سے اتفاق ہی کیا جاسکتا ہے ۔ میڈیا کے اس دور میں اردو زبان کی روبہ انحطاط صورتحال سے کون واقف نہیں بلکہ بہت حد تک اس زوال کا ذمہ دار خود میڈیا ہی ہے ۔ نئی نسل جو کچھ انٹریٹ اور ٹی وی پر...
  6. ظہیراحمدظہیر

    بلا ضرورتِ رشتہ

    احمد بھائی ، آپ کی اس تحریر پر تبصرے کے ضمن میں تابش بھائی کی ہاں میں ہاں ملاتا ہوں ۔ اُن کے تھوڑے لکھے کو بہت جانئے اور اس مراسلے کو تار سمجھئے ۔:D
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل: مختصر ہر خواب کی تعبیر ہے

    واہ! بہت خوب راحلؔ بھائی ! اچھی غزل ہے ! میں غمِ جاناں میں مٹ سکتا نہیں یہ غمِ دوراں جو دامن گیر ہے اچھا کہا ہے ! مجھ میں لاکھوں عیب ہیں، لیکن حضور آپ کی آنکھوں میں بھی شہتیر ہے! یہاں گڑبڑ کرگئے آپ ۔ :) محاورہ آنکھ میں شہتیر کا ہے ، آنکھوں میں شہتیر کا نہیں ۔اسے یوں کہنے میں کیا حرج ہے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خُم نکاسی ہے طپنچہ پنبۂ نخچیر کا "مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا"
  9. ظہیراحمدظہیر

    کسی لفظ میں ٹ ،ڑ اور ڈکے علاوہ کسی اور حرف پرعلامت طوئے (المعروف شوشہ)لکھنا ہو تو کیسے لکھیں گے؟؟؟؟

    یاقوت صاحب ، اسے شوشہ مت کہیئے ۔ اسے طوئے کی علامت کہیئے ۔ شوشے اُن چھوٹے پیالہ نما دندانوں کو کہتے ہیں کہ جو س یا ش وغیرہ کے شروع میں ہیں ۔ :)
  10. ظہیراحمدظہیر

    غزل: یہ مت کہو کہ بھیڑ میں تنہا کھڑا ہوں میں ٭ عزمؔ شاکری

    واہ! اچھا انتخاب ہے تابش بھائی ۔ تابش بھائی ، اب ٹائپو درست کرنے پر آہی گئے ہیں تو عنوان میں بھی درستی کردیجئے ۔ نیز تیسرے شعر میں آئینہ کو بھی آئنہ بنادیجئے۔ شاعر موصوف نے آخری شعر میں وہی غلطی کی ہے کہ جو اب عام ہوتی جارہی ہے ۔ یعنی "اُس سے کہو" کے بجائے اُسے کہو لکھا ہے ۔ :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    موهن دڙو

    کیا بات ہے جناب کی! ہر بات میں سے نکتہ پیدا کرنا بھی آپ ہی کا کام ہے ۔ تادیر زندہ رہیں ، سلامت رہیں ، خوش رہیں نین بھائی ۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    جادہ ٴ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں - دلاور فگار

    زبردست کلام ہے ۔ دلاور فگار نے سنجیدہ کم لکھا ہے لیکن بہت چھا لکھا ہے ۔ بہت اچھا انتخاب ہے احمد بھائی ! فیضؔ کا رنگ بھی اشعار میں آ سکتا تھا انگلیاں ساتھ تو دیں خون میں تر ہونے تک اس کے پہلے مصرع میں آسکتا تھا کے بجائے "آسکتا ہے" ہونا چاہئے ۔ اسے اصل سے ملا لیجئے احمد بھائی۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    جگر جگرمُرادآبادی "اک لفظِ محبت کا ادنیٰ یہ فسانہ ہے"

    جگرؔ کی مشہور غزل ! بہت اچھا انتخاب ہے طارق شاہ صاحب! آج یہ غزل یوں یاد آئی کہ ایک دوست نے اس کا مقطع غلط پڑھ دیا ۔ میں نے ٹوکا تو کہنے لگے کہ سارے لوگ ایسے ہی پڑھتے ہیں ۔ وہ یہاں بَندھ جائے پڑھ رہے تھے ۔ لیکن یہ لفظ بِندھ ہے یعنی بکسرِ اول ۔ بِندھنا کے معنی پرونا یا سوراخ کرنا ہوتے ہیں ۔...
  14. ظہیراحمدظہیر

    موهن دڙو

    نین بھائی ، اس تحریر کو آپ کسی کا تعارف ہی سمجھئے ۔مجھ سمیت بہت سارے محفلین آثارِ قدیمہ کے زمرے میں آتے ہیں ۔ :D
  15. ظہیراحمدظہیر

    زوالِ عشق پر آہ و فغاں بھی ٹھیک نہیں ٭ رہی نہ آگ تو پھر یہ دھواں بھی ٹھیک نہیں

    زوالِ عشق پر آہ و فغاں بھی ٹھیک نہیں ٭ رہی نہ آگ تو پھر یہ دھواں بھی ٹھیک نہیں
  16. ظہیراحمدظہیر

    آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا غزل، احمدوصال

    بہت خوب! اچھے شعر ہیں ! مطلع کا مصرع اول سمجھ میں نہیں آیا ۔ "آج اُس کو اُس کے جیسا وہی پر دکھا دیا" ۔ کیا مطلب ہوا اس کا؟!
  17. ظہیراحمدظہیر

    چند شعر

    اچھے شعر ہیں عباداللہ! بہت خوب! واہ! محیط کر کے ذات کو قیامتوں کے سیل کا: عباداللہ بھائی ، اس مصرع کو دیکھ لیجئے ۔ یہاں "سیل کا" کے بجائے " سیل پر" ہونا چاہئے ۔ کوئی چیز کسی پر محیط ہوتی ہے کسی کا محیط نہیں ہوتی ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    غزل : خوابوں کی کرچیاں ہیں واللہ زمینِ دل پر ۔ فرحان محمد خان

    بہت خوب فرحان بھائی ! کئی اچھے اشعار ہیں ! یوں ہی نہیں کھل آئے اشعار کے یہ غنچے ہوتی ہے غم کی بارش بارہ مہینے دل پر اپنا کمال اتنا قرطاس پر اُتاریں آنکھوں سے لکھ گئے وہ غزلیں زمینِ دل پر کیا بات ہے! کیا اچھا کہا ہے!! بہت خوب! فرحان بھائی ، اگرچہ بعض اشعار میں ردیف زبردستی کی لگ رہی ہے لیکن...
  19. ظہیراحمدظہیر

    میں اہم تھا - یہی وہم تھا

    خوب ہے منیب بھائی ! اچھے مضامین باندھے آپ نے اس غزل میں لیکن قوافی کے معاملے میں خاصی گڑبڑ ہوگئی ۔ نہ صرف اہم اور وہم ہم قافیہ نہیں بلکہ لحم اور فہم بھی درست نہیں ۔ لحم اور فہم دونوں میں پہلا حرف مفتوح ہے جبکہ آپ کے دیگر قوافی میں "ہ" سے پہلے کا حرف مکسور ہے ۔ گہما گہم غلط نہیں ہے ۔ گہما گہمی...
  20. ظہیراحمدظہیر

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    بہت نوازش! بہت شکریہ! ذرہ نوازی ہے فرحان بھائی۔
Top