نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    ٭ محفل کے نئے مدیرِ اعلیٰ ٭ محترم خلیل الرحمٰن بھائی

    یہ تو اچھی خبر ہے ۔ خلیل بھائی کو مبارکباد ۔ کوئی شک نہیں کہ آپ اس منصب کی ذمہ داریوں سے بحسن و خوبی عہدہ برآ ہوں گے۔ دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    نعیم صدیقی نعت: جونہی ترا قصیدہ میں کرنے چلا رقم ٭ نعیم صدیقیؒ

    اوہو ، تو یہ سہو خود بڑے صدیقی صاحب کا ہے ۔ :):):) تابش بھائی ، دراصل دوسرے مصرع میں لفظ "ہے" گڑبڑ کررہا ہے ۔ بظاہر یہ "ہے" شاعر نے وزن پورا کرنے کے لئے لگایا ہےلیکن اس "ہے" کی وجہ سے ایک نحوی سقم پیدا ہوگیا ہے ۔ "جونہی" دراصل حرفِ تخصیص ہے ۔ جب کسی فعل سے پہلے جونہی لگایا جائے تو یہ...
  3. ظہیراحمدظہیر

    نعیم صدیقی نعت: جونہی ترا قصیدہ میں کرنے چلا رقم ٭ نعیم صدیقیؒ

    خوبصورت کلام ہے ! سبحان اللہ! تابش بھائی ، مطلع کو ایک نظر اور اصل سے ملالیجئے ، کہیں نقل کرنے میں کوئی سہو نہ ہوگیا ہو ۔ گرامر کی غلطی نظر آرہی ہے ۔
  4. ظہیراحمدظہیر

    خبرلیجے زباں بگڑی

    املا کے اس مسئلے کو املا کمیٹی اپنے " املا نامہ" میں کب کا حل کرچکی ہے ۔ اب ضرورت صرف ان سفارشات پر عمل کرنے اور درست املا کی ترویج کی ہے ۔ مجھ سمیت اکثر لوگ اب بھی بہت سارے الفاظ پرانی طرز پر لکھتے ہیں ۔ ساری عمر کی عادت جاتے جاتے ہی جائے گی ۔ کوشش بہرحال کرتے رہنا چاہئے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    وکٹ پر ٹھہرنا یا وکٹ پر ٹھیرنا

    ٹھہرنا ، ٹھہرانا ، ٹھیرنا اور ٹھیرانا وغیرہ مستند اردو ہیں ۔ ایک ہی لفظ کے دو املا ہیں ۔ اساتذہ کے ہاں ٹھیرنا کا استعمال ملتا ہے ۔ داغ نے استعمال کیا ہے ۔ شعر اس وقت ٹھیک سے یاد نہیں آرہا ۔ دیکھا جائے تو عام بول چال میں ٹھیرو ، ٹھیر جاؤ ، ٹھیرجا وغیرہ ہی بولا جاتا ہے ۔ ٹھہر کا املا لکھنے پڑھنے...
  6. ظہیراحمدظہیر

    غزل: جس کی آنکھوں میں غمِ ہجر کا تارا ہوگا

    واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں راحلؔ بھائی!
  7. ظہیراحمدظہیر

    غزل---لوحِ احساس کی صورت سرِ قرطاس بھی آئے

    واہ! بہت خوب ! اچھے اشعار ہیں منذر رضا ! آخری شعر کا مصرع ثانی وزن میں نہیں ہے ۔ آپ کی توجہ چاہتا ہے ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    کیسے چلوں میں چال کہ رستہ کوئی نہیں * * * چاروں طرف ہی سانپ ہیں زینہ کوئی نہیں

    کیسے چلوں میں چال کہ رستہ کوئی نہیں * * * چاروں طرف ہی سانپ ہیں زینہ کوئی نہیں
  9. ظہیراحمدظہیر

    پیرزادہ قاسم ایک سے سلسلے ہیں سب ہجر کی رُت بتاگئی :: پیر زادہ قاسم

    فاخر بھائی اس مشہور غزل کا مطلع یوں نہیں ہے جیسے آپ نے لکھا ۔ درست شعر یوں ہے: خون سے جب جلادیا ایک دیا بجھا ہوا پھر مجھے دے دیا گیا ایک دیا بجھا ہوا اب آپ نے یہ غزل یاد دلاہی دی ہے تو پوری غزل ذیل میں لکھ دیتا ہوں ۔ خون سے جب جلا دیا ایک دیا بجھا ہوا پھر مجھے دے دیا گیا ایک دیا بجھا ہوا...
  10. ظہیراحمدظہیر

    کاجل دھلا تو زخم بھی کرنے لگے کلام۔اس عنوان کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟

    میری ناقص رائے میں تو یہ موضوع "خواتین کے مسائل" کے بارے میں ہے ۔ کاجل کا اشارہ موجود ہے ۔ اس مصرع کا مطلب تو خلیل بھائی نے بہت ہی بلیغ اندازسے اوپر بتا ہی دیا ہے ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    "چونکہ وہ "بمقابلہ" وہ چونکہ"

    عاطف بھائی ، میرے خیال میں پیراڈائم کا کوئی ایک اردو ترجمہ تو ممکن نہیں ۔ مختلف سیاق و سباق میں کئی مختلف متبادل ممکن ہیں ۔ یہ صورت بہت سارے انگریزی الفاظ کے ساتھ پیش آتی ہے ۔ بعض انگریزی الفاظ اتنے وسیع المعانی اور کثیرالمعانی ہیں کہ محض ایک اردو لفظ میں متبادل ڈھونڈنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ سو ایسی...
  12. ظہیراحمدظہیر

    پیرزادہ قاسم ایک سے سلسلے ہیں سب ہجر کی رُت بتاگئی :: پیر زادہ قاسم

    بہت اچھا انتخاب ہے خلیل بھائی ! غزل لگانے کا بہت شکریہ! پیرزاد قاسم میرے پسندیدہ شعرا میں سے ہیں ۔ ان کی غزلیں ان کے مخصوص ترنم میں اور مزا دیتی ہیں ۔ ان کی ترنم پڑھی ہوئی یہ غزل میرے پاس ایک سی ڈی میں ہے اور گاہے بگاہے سنتا رہتا ہوں۔ ایک سے سلسلے ہیں سب ہجر کی رُت بتاگئی پھر وہی صبح آئے گی،...
  13. ظہیراحمدظہیر

    نعیم صدیقی نعت: صاحبِ رایت، صبحِ ہدایت ، رٲفت ہی رٲفت، رحمت ہی رحمت ٭ نعیم صدیقیؒ

    تابش بھائی ، تعمیلِ ارشاد میں مختصراً عرض کرتا ہوں ۔ یہ بحرمتقارب کا وہ وزن ہے کہ جسے ہندی بحر بھی کہا جاتاہے ۔عموماً ہندی بحر ساڑھے سات رکنی ہوتی ہے لیکن آٹھ رکنی بھی ملتی ہے ۔ یہ نعت آٹھ رکنی ہے۔ اس نعت کے اکثر مصرع فعل فعولن (چاربار) پر تقطیع ہوتے ہیں ۔ یعنی اس کا بنیادی وزن فعل فعولن...
  14. ظہیراحمدظہیر

    نعیم صدیقی نعت: صاحبِ رایت، صبحِ ہدایت ، رٲفت ہی رٲفت، رحمت ہی رحمت ٭ نعیم صدیقیؒ

    سبحان اللہ، سبحان اللہ ۔ اللھم صل علی نبینا محمد و علی آلہ واصحابہ و بارک وسلم ۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح

    دوچار ہونا ایک محاورہ ہے اور اس کے معنی ہیں آمنا سامنا ہونا ، ملاقات ہونا وغیرہ ۔ دُوچار فارسی لفظ ہے اور اس میں وائو معدولہ ہے ۔ یعنی اس وائو کو لکھا تو جاتا ہے لیکن پڑھا نہیں جاتا ۔ اس کا تلفظ بروزن بخار ، غبار، خمار وغیرہ ہے۔ راحل بھائی ، ایک اور چھوٹی سی بات یہ کہ تقطیع لکھتے وقت رکن کو...
  16. ظہیراحمدظہیر

    اردو زبان کا آغاز و ارتقا : از ظفر سید

    ہا ہا ہا ہا ہ۔ یہ تو بڑا دلچسپ اتفاق ہوا ۔ یعنی اب اس کو تو ہم چربہ نہیں کہہ سکتے۔ :):):)
  17. ظہیراحمدظہیر

    غزل،ترے وصال میں مٹنے کا خوف طاری ہے،احمد وصال

    "گاؤں کا" کردیں ۔ پھر شعر درست ہوجائے گا۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    اردو زبان کا آغاز و ارتقا : از ظفر سید

    یہ مضمون حصہ وار پوسٹ کرنے کے دوران یوں محسوس ہواکہ بعض مقامات پر کچھ متن یا کچھ الفاظ غائب ہیں ۔ ممکن ہے کہ کاپی پیسٹ کے عمل کے دوران کچھ گڑبڑ ہوگئی ہو ۔ میں اس مضمون کو اپنی بیک اپ ڈرائیو سے ڈھونڈ کر دیکھتا ہوں ۔ مراسلات میں تدوین کی سہولت ایک دن تک میسر ہے ۔ :):):)
  19. ظہیراحمدظہیر

    اردو زبان کا آغاز و ارتقا : از ظفر سید

    ہندو زبان ،مسلم زبان یہ سوال اکثر پوچھا گیا ہے کہ انیسویں صدی سے قبل ہندو کون سی زبان بولتے تھے۔ اس کا جواب پہلے ہی سنیتی کمار چیٹرجی دے چکے ہیں۔ یعنی وہی زبان جسے آج اردو کہا جاتا ہے۔ نقطہ یہ ہے کہ مسلمان یہ زبان اپنے ساتھ ایران یا طوران سے تو لائے نہیں تھے۔ یہ زبان انہوں نے یہیں پر مقامیوں سے...
Top