اب نہیں ساتھ نبھانے والا
جانے والا نہیں آنے والا
دے گیا زخم جو جانے والا
میں نہیں اُن کو دکھانے والا
ڈھونڈتا پھرتا ہوں آنکھیں اپنی
"خواب دیکھا ہے 'خزانے' والا"
سرِ مَقْتُول کھڑا سوچتا کیا ؟
کتنا معصوم ہے جانے والا
بات جو دل میں، چُھپائی ہوئی ہے
میں نہیں تم کو بتانے والا
رات اور دن کا...