1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $413.00
    اعلان ختم کریں

ناز خیالوی "جب اپنے زورِ بازو پر بھروسہ کر لیا میں نے" نازؔ خیالوی

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 2, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,056
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    جب اپنے زورِ بازو پر بھروسہ کر لیا میں نے
    جو چاہا پا لیا میں نے جو سوچا کر لیا میں نے

    بہرِ صورت مجھے ملحوظِ خاطر تھی خوشی تیری
    تُو جیسا چاہتا تھا خود کو ویسا کر لیا میں نے

    بہت مہنگی پڑے گی تجھ کو سورج سے نظر بازی
    اسی دیوانگی میں خود کو اندھا کر لیا میں نے

    بڑوں سے مل کے چلنے کا یہی نقصان کیا کم ہے
    کہ دنیا کی نظر میں خود کو چھوٹا کر لیا میں نے

    اجازت دینے آئے ہیں وہ اظہارِ تمنا کی
    جب اپنے دل کو محرومِ تمنا کر لیا میں نے

    بساطِ عشق پر میں نے انا بھی ہار دی اپنی
    تری خاطر یہ گھاٹا بھی گوارا کر لیا میں نے

    مشقت کو پلا دی جسم کی ساری توانائی
    جوانی میں ہی خود کو نازؔ بوڑھا کر لیا میں نے
    نازؔ خیالوی
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏جون 11, 2017
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,730
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہت خوب جناب
    گی
    اجازت
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  3. محمد عظیم الدین

    محمد عظیم الدین محفلین

    مراسلے:
    853
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کیا کہنے، زبردست
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. حافظ بشارت انجم

    حافظ بشارت انجم محفلین

    مراسلے:
    49
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    کمال اے یار
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,056
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    سر @ محمد خلیل الرحمٰن
    تبدیلیاں کر دیجیئے
     

اس صفحے کی تشہیر