نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    مخمس بر غزلِ غالب - امیر اللہ تسلیم لکھنوی

    واہ! کیا بات ہے۔ غالب کی غزل پر کیا خوبصورت مخمس ہے۔ بہت شکریہ حسان میاں!
  2. فرخ منظور

    فیض ہم تو مجبورِ وفا ہیں ۔ فیض احمد فیض

    بہت شکریہ کمار صاحب۔
  3. فرخ منظور

    غالب وہ آ کے خواب میں تسکینِ اضطراب تو دے

    ربط کا بہت شکریہ انیس صاحب۔ دراصل یہ وہی دیوانِ غالب کا نسخہ ہے جس کو بنیاد بنا کر اردو محفل میں اس دیوان کو مکمل ٹائپ کیا گیا اور پھر اس میں مزید نسخوں مع نسخہ حمیدیہ سے اضافہ کر کے جیہ نے اسے مزید ضخیم بنا دیا۔ آپ اس ربط سے اس نسخے کی تفصیل پڑھ سکتے ہیں۔ مزید اسی نسخے کو ورڈ فائل فارمیٹ میں...
  4. فرخ منظور

    تعارف وِپُل کمار بھائی کو محفل پر خوش آمدید

    خوش آمدید وپل کمار صاحب!
  5. فرخ منظور

    سراج اورنگ آبادی ادائے دلفریب سرو قامت ۔۔۔ سراج اورنگ آبادی

    واہ! سراج اب عیش کے گلشن کا پانی ملامت ہے، ملامت ہے، ملامت کیا خوب انتخاب ہے۔ بہت شکریہ شہزاد احمد صاحب۔ امید ہے سراج اورنگ آبادی کے کلام سے یونہی نوازتے رہیں گے۔
  6. فرخ منظور

    فیض سبھی کچھ ہے تیرا دیا ہوا، سبھی راحتیں، سبھی کلفتیں ۔ فیض احمد فیض

    سبھی کچھ ہے تیرا دیا ہوا، سبھی راحتیں، سبھی کلفتیں کبھی صحبتیں، کبھی فرقتیں، کبھی دوریاں، کبھی قربتیں یہ سخن جو ہم نے رقم کیے، یہ ہیں سب ورق تری یاد کے کوئی لمحہ صبحِ وصال کا، کئی شامِ ہجر کی مدّتیں جو تمہاری مان لیں ناصحا، تو رہے گا دامنِ دل میں کیا نہ کسی عدو کی عداوتیں، نہ کسی صنم کی...
  7. فرخ منظور

    جنگ کے گیارہ سال بعد پاکستانی فوج کے نظریے میں تبدیلی

    نگران سیٹ اپ کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ :)
  8. فرخ منظور

    تبسم سخت افسردہ ہو گئے ہیں ہم ۔ صوفی تبسّم

    سخت افسردہ ہو گئے ہیں ہم اے غمِ دوست ایک نگاہِ کرم کون اٹھ کر گیا ہے محفل سے بزم کی بزم ہو گئی برہم عشق نے یوں کہا افسانۂ درد حسن کی آنکھ بھی ہوئی پرنم نہ جھکے گا یہ سر کسی در پر مجھ کو تیرے ہی آستاں کی قسم اپنی ناکام آرزوؤں کو کس تمنّا سے دیکھتے ہیں ہم کیسی کیسی خزاں سے گزرے ہیں خوب...
  9. فرخ منظور

    برقی کتابوں کی 2012 کی آخری اپ ڈیٹ

    اعجاز صاحب، کلیاتِ صوفی تبسم کا عنوان بھی یہی ہے۔ یعنی "سو بار چمن مہکا" آپ اس انتخاب کو کوئی اور عنوان دے دیں تو بہتر ہے۔
  10. فرخ منظور

    کلاسیکی موسیقی برسن لاگی بدریا رُوم جھوُم کے ۔ فنکارہ: گرجا دیوی (کجری، برسات کا ایک گیت)

    برسن لاگی بدریا رُوم جھوُم کے ۔ فنکارہ: گرجا دیوی (کجری، برسات کا ایک گیت)
  11. فرخ منظور

    کلاسیکی موسیقی بھیجی (بھیگی) جاؤں میں پیا ۔ فنکارہ: گرجا دیوی (کجری، برسات کا ایک گیت)

    بھیجی (بھیگی) جاؤں میں پیا ۔ فنکارہ: گرجا دیوی (کجری، برسات کا ایک گیت)
  12. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    کیا اعتبار دہر کا، عبرت کی جا ہے یہ عشرت سرا کبھی کبھی، ماتم سرا ہے یہ (مومن)
  13. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    رباعی جام آپ نے دم بہ دم دیے ہیں کیا کیا خوں نابۂ درد و غم پیے ہیں کیا کیا کچھ کش مکشِ صبر و جفا کی حد ہے؟ انصاف کرو، ستم کیے ہیں کیا کیا (مومن)
  14. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    گریہ عاشقِ بے تاب پہ ہنس کر بولے اب تو بے فصل بھی برسات ہوا کرتی ہے دینے والوں کا بھی منہ آپ نے دیکھا ہے کبھی ایک بوسے کی بھی خیرات ہوا کرتی ہے غم کھلاتے ہیں وہ مہمان بلا کر مجھ کو یہ ضیافت، یہ مدارات ہوا کرتی ہے داغ صاحب سے کبھی گرم تھی صحبت دن رات اب تو برسوں میں ملاقات ہوا کرتی ہے (داغ دہلوی)
  15. فرخ منظور

    جوش جی میں آتا ہے کہ پھر مژگاں کو برہم کیجئے

    تمام عمر جوش، غزل کی مخالفت اور نظم کی حمایت کرتے رہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر ان کی غزلوں میں پھر بھی خیال کی گیرائی دکھائی پڑتی ہے۔ جبکہ نظمیں تو بالکل سطحی قسم کے خیالات لیے ہوئے ہیں۔
  16. فرخ منظور

    اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟ فیض لدھیانوی

    عتیق منہاس صاحب، فیض احمد فیض کی کس کتاب میں یہ نظم شامل ہے؟
  17. فرخ منظور

    تبسم شجر شجر نگراں ہے کلی کلی بیدار ۔ صوفی تبسّم

    شکریہ شیزان صاحب، اور پسند فرمانے والے تمام احباب کا۔
Top