نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    کوئی انیس کوئی آشنا نہیں رکھتے ۔ سلام از میر ببر علی انیس

    کوئی انیس کوئی آشنا نہیں رکھتے ۔ سلام از میر ببر علی انیس کوئی انیس کوئی آشنا نہیں رکھتے کسی کی آس بغیر از خدا نہیں‌ رکھتے نہ روئے بیٹوں‌ کے غم میں‌ حسین، واہ رے صبر یہ داغ، ہوش بشر کے بجا نہیں رکھتے کسی کو کیا ہو دلوں‌ کی شکستگی کی خبر کہ ٹوٹنے میں یہ شیشے صدا نہیں رکھتے ابو تراب...
  2. فرخ منظور

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    ممکن نہیں کہ بھول کے بھی آرمیدہ ہوں میں دشتِ غم میں آہوئے صیاد دیدہ ہوں (غالب) ۔ آرمیدہ
  3. فرخ منظور

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    غم رہا جب تک کہ دم میں دم رہا دل کے جانے کا نہایت غم رہا (میر تقی میر) ۔ دم
  4. فرخ منظور

    سرفراز شاہد لبوں پہ آ کے قلفی ہو گئے اشعار سردی میں ۔ سرفراز شاہد

    انتخاب کو پسند فرمانے کا شکریہ حسان میاں!
  5. فرخ منظور

    سرفراز شاہد لبوں پہ آ کے قلفی ہو گئے اشعار سردی میں ۔ سرفراز شاہد

    شکریہ احمد بھائی۔ کمال کی نظم لکھی ہے سرفراز شاہد نے اور یوں لگتا ہے جیسے اسی سردی میں لکھی ہے۔ :)
  6. فرخ منظور

    سرفراز شاہد لبوں پہ آ کے قلفی ہو گئے اشعار سردی میں ۔ سرفراز شاہد

    لبوں پہ آ کے قلفی ہو گئے اشعار سردی میں غزل کہنا بھی اب تو ہو گیا دشوار سردی میں محلے بھر کے بچوں نے دھکیلا صبح دم اس کو مگر ہوتی نہیں اسٹارٹ اپنی کار سردی میں مئی اور جون کی گرمی میں جو دلبر کو لکھا تھا اسی خط کا جواب آیا ہے آخر کار سردی میں دوا دے دے کے کھانسی اور نزلے کی مریضوں کو معالج...
  7. فرخ منظور

    تبسم یہ رنگینیِ نوبہار، اللہ اللہ ۔ صوفی تبسم

    انیس صاحب، یہ بھی تو بتائیے کہ گلوکار کون تھا جس نے یہ غزل گائی تھی۔
  8. فرخ منظور

    تبسم یہ رنگینیِ نوبہار، اللہ اللہ ۔ صوفی تبسم

    ناہید اختر کی آواز میں یہی غزل سنیے۔ موسیقی وزیر افضل کی ہے۔
  9. فرخ منظور

    تبسم فسانہ ہائے درد سناتے چلے گئے ۔ صوفی تبسّم

    انتخاب کی پذیرائی کے لئے بہت شکریہ زبیر مرزا صاحب!
  10. فرخ منظور

    تبسم فسانہ ہائے درد سناتے چلے گئے ۔ صوفی تبسّم

    انتخاب پسند فرمانے کا شکریہ شیزان صاحب!
  11. فرخ منظور

    میر مطلق نہیں ادھر ہے اس دل ربا کی خواہش۔ میر تقی میر

    مطلق نہیں ادھر ہے اس دل ربا کی خواہش کیا جانیے کہ کیا ہے یارو خدا کی خواہش دیکھیں تو تیغ اس کی اب کس کے سر چڑھے ہے رکھتے ہیں یار جی میں اُس کی جفا کی خواہش لعلِ خموش اپنے دیکھو ہو آرسی میں پھر پوچھتے ہو ہنس کر مجھ بے نوا کی خواہش اقلیمِ حسن سے ہم دل پھیر لے چلے ہیں کیا کریے یاں نہیں ہے...
  12. فرخ منظور

    اقتباسات کرنل سید وحید الدین کی کتاب 'روزگار فقیر ' سے اقتباس

    روزگارِ فقیر، اوائلِ لڑکپن میں پڑھی تھی اور اس کتاب کا پہلا نسخہ شاید اب بھی والد صاحب کے پاس موجود ہو ۔ پرانی یادیں تازہ کردیں آپ نے۔ شکریہ زبیر صاحب!
  13. فرخ منظور

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    بات بس سے نکل چلی ہے دل کی حالت سنبھل چلی ہے (فیض) ۔ سنبھل
  14. فرخ منظور

    تبسم فسانہ ہائے درد سناتے چلے گئے ۔ صوفی تبسّم

    افسانہ ہائے درد سناتے چلے گئے خود روئے دوسروں کو رلاتے چلے گئے بھرتے رہے الم میں فسونِ طرب کا رنگ ان تلخیوں میں زہر ملاتےچلے گئے اپنے نیازِ شوق پہ تھا زندگی کو ناز ہم زندگی کے ناز اٹھاتےچلے گئے ہر اپنی داستاں کو کہا داستانِ غیر یوں بھی کسی کا راز چھپاتےچلے گئے میں جتنا ان کی یاد بھلاتا...
  15. فرخ منظور

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    غیر لیں محفل میں بوسے جام کے ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے (غالب) ۔ تشنہ
  16. فرخ منظور

    دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

    جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو اِک تماشا ہوا گلہ نہ ہوا (غالب) ۔ گلہ
  17. فرخ منظور

    بھولی چِڑیا - پروفیسر قیوم نظر

    قیوم نظر بہت اعلیٰ شاعر تھے اور بچوں کے لئے ان کی نظمیں بہت خوب ہیں۔ شکریہ فرحت!
  18. فرخ منظور

    چند کتب - تبصرہ جات

    جو رکن بھی کسی دھاگے کے بارے میں اطلاعات موصول کرنا چاہتا ہے وہ اس دھاگے کو زیرِ مشاہدہ لے آئے۔ کسی بھی دھاگے کے شروع کے بائیں کونے میں "موضوع کو زیرِ مشاہدہ لائیں" کو کلک کریں تو اس موضوع کے بارے میں اطلاعات وصول کی جا سکیں گی۔
Top