نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    حلقہ کیے بیٹھے رہو اِک شمع کو یارو ۔۔ کچھ روشنی باقی تو ہے، ہر چند کہ کم ہے (فیض احمد فیض)

    حلقہ کیے بیٹھے رہو اِک شمع کو یارو ۔۔ کچھ روشنی باقی تو ہے، ہر چند کہ کم ہے (فیض احمد فیض)
  2. فرخ منظور

    حاسد لگے ہوئے ہیں اسی اک سراغ میں ۔ حامد بھنسالوی

    بشکریہ اشہد سید حاسد لگے ہوئے ہیں اسی اک سراغ میں آتا کہاں سے تیل ہے اس کے چراغ میں دو چار شعر پر انہیں کچھ داد کیا ملی وہ عیب ڈھونڈنے لگے غالب میں داغ میں (حامد بھنسالوی)
  3. فرخ منظور

    خامے میں میرے گردشِ حجر و وصال ہے

    بہت اچھی کاوش ہے وپل صاحب۔ اسے جاری رکھیے۔
  4. فرخ منظور

    وہ نہیں آتا گر نہیں آتا ۔ نظام رامپوری

    وہ نہیں آتا گر نہیں آتا جا کے کیوں نامہ بر نہیں آتا آپ سے ایسی بے وفائی ہو یہ یقیں آپ پر نہیں آتا یاد آتا ہے اُس کا جب آنا ہوش دو دو پہر نہیں آتا ہائے گر ایسا جانتا تو کبھی تجھ سے میں روٹھ کر نہیں آتا جو مرے دیکھنے کو آتا ہے پھر وہ بارِ دگر نہیں آتا تم سے کہنے کو ہوں کچھ اپنا حال دل سے...
  5. فرخ منظور

    تاسف دعائے مغفرت کیجئے

    خدا غریقِ رحمت فرمائے۔
  6. فرخ منظور

    تبسم تمناؤں کی دنیا جگمگائی ۔ صوفی تبسّم

    تمناؤں کی دنیا جگمگائی یہ کس رنگیں ادا کی یاد آئی نگاہِ شوق کو رسوا کرے گی تری جلووں کی شانِ خود نمائی وہ طوفانِ ہوس تھا آرزو کا کہ ناموسِ محبت ڈگمگائی محبت کی خموشی بھی فسانہ محبت کی فغاں بھی خوش نوائی محبّت کا وہ سنگِ آستاں ہے لرزتی ہے جبینِ پارسائی ہنسی کیا آئی ان نازک لبوں پر...
  7. فرخ منظور

    فیض کیا کریں ۔ فیض احمد فیض

    کیا کریں مری تری نگاہ میں جو لاکھ انتظار ہیں جو میرے تیرے تن بدن میں لاکھ دل فگار ہیں جو میری تیری انگلیوں کی بے حسی سے سب قلم نزار ہیں جو میرے تیرے شہر کی ہر اک گلی میں میرے تیرے نقش ِ پا کے بے نشاں مزار ہیں جو میری تیری رات کے ستارے زخم زخم ہیں جو میری تیری صبح کے گلاب چاک چاک ہیں یہ زخم...
  8. فرخ منظور

    غزل ۔ اُس سمت چلے ہو تو بس اتنا اُسے کہنا ۔ سرور مجاز

    واہ! بہت خوب انتخاب۔ شکریہ احمد بھائی!
  9. فرخ منظور

    تبسم رسمِ مہر و وفا کی بات کریں ۔ صوفی تبسّم

    انتخاب پسند فرمانے کے لئے عمر صاحب اور احباب کا شکریہ!
  10. فرخ منظور

    تبسم رسمِ مہر و وفا کی بات کریں ۔ صوفی تبسّم

    رسمِ مہر و وفا کی بات کریں پھر کسی دل ربا کی بات کریں سخت بیگانۂ حیات ہے دل آؤ اس آشنا کی بات کریں زلف و رُخسار کے تصوّر میں حسن و ناز و ادا کی بات کریں گیسوؤں کے فسانے دہرائیں اپنے بختِ رسا کی بات کریں مدّعائے وفا کسے معلوم دلِ بے مدّعا کی بات کریں کشتیِ دل کا ناخدا دل ہے کیوں کسی...
  11. فرخ منظور

    قصیدہ مدیح خیر المرسلین از محسن کاکوروی

    تختِ طاؤسیِ گلشن پہ ہے سایہ کیے ابر چتر کھولے ہوئے فرق شۂ گل پر سنبھل جس طرف دیکھیے بیلے کی کھلی ہیں کلیاں لوگ کہتے ہیں کہ کرتے ہیں فرنگی کونسل آہِ قمری میں مزہ اور مزے میں تاثیر سرو میں دیکھیے پھول آنے لگے، پھول میں پھل شاخ پر پھول ہیں جنبش میں زمیں پر سنبل سب ہوا کھاتی ہیں گلشن میں سوار...
  12. فرخ منظور

    پاکستانی موسیقار شیراز اپل موسیقی سے تائب

    حیوان بننے سے ممانعت فرماتی ہے۔ انسان کو انسان کے درجے پر فائز کرتی ہے۔
  13. فرخ منظور

    چاند کی کٹوری ہے، رات یہ چٹوری ہے ۔ ہرش دیپ کور

    چاند کی کٹوری ہے، رات یہ چٹوری ہے گلوکارہ: ہرش دیپ کور موسیقی: سنجے لیلا بھنسالی فلم: گذارش
  14. فرخ منظور

    بٹیا رانی ہم آپ کو نہیں بھولے . . .

    نہایت دلگیر تحریر ۔ انتہائی دکھ ہوا ۔
  15. فرخ منظور

    فیض جلا پھر صبر کا خرمن، پھر آہوں کا دھواں اٹھّا ۔ فیض احمد فیض

    جلا پھر صبر کا خرمن، پھر آہوں کا دھواں اٹھّا ہوا پھر نذرِ صرصر ہر نشیمن کا ہر اِک تنکا ہوئی پھر صبحِ ماتم آنسوؤں سے بھر گئے دریا چلا پھر سوئے گردوں کاروانِ نالۂ شب ہا ہر اِک جانب فضا میں پھر مچا کہرامِ یارب ہا امڈ آئی کہیں سے پھر گھٹا وحشی زمانوں کی فضا میں بجلیاں لہرائیں پھر سے تازیانوں کی...
  16. فرخ منظور

    اے نئے سال بتا، تُجھ ميں نيا پن کيا ہے؟ فیض لدھیانوی

    منتظمین بھی انسان ہی ہیں اور انسان غلطیوں سے مبرّا نہیں ہوتے۔ میں بھی اس محفل کا منتظم رہ چکا ہوں اور غلطیاں مجھ سے بھی ہوتی ہیں۔ حوالہ صرف کتاب ہوتی ہے۔ نیٹ کی دنیا نہیں۔
  17. فرخ منظور

    قدم قدم پہ کسی امتحاں کی زد میں ہے ۔ آفتاب حسین

    قدم قدم پہ کسی امتحاں کی زد میں ہے زمین اب بھی کہیں آسماں کی زد میں ہے ہر ایک گام اُلجھتا ہوں اپنے آپ سے میں وہ تیر ہوں جو خود اپنی کماں کی زد میں ہے وہ بحر ہوں جو خود اپنے کنارے چاٹتا ہے وہ لہر ہوں کہ جو سیلِ رواں کی زد میں ہے میں اپنی ذات پہ اصرار کر رہا ہوں، مگر یقیں کا کھیل مسلسل گماں...
  18. فرخ منظور

    پاکستانی موسیقار شیراز اپل موسیقی سے تائب

    آج کل اسلام کی اپنی ایڈروٹائزنگ ایجنسی کے لیے بھرتیاں زوروں پر ہیں۔ :)
  19. فرخ منظور

    تبسم کاوشِ بیش و کم کی بات نہ کر ۔ صوفی تبسّم

    کاوشِ بیش و کم کی بات نہ کر چھوڑ دام و درم کی بات نہ کر دیکھ کیا کر رہے ہیں اہلِ زمیں آسماں کے ستم کی بات نہ کر اپنی آہ و فغاں کے سوز کو دیکھ ساز کے زیر و بم کی بات نہ کر یوں بھی طوفانِ غم ہزاروں ہیں عشق کی چشمِ نم کی بات نہ کر سخت الجھی ہیں زیست کی راہیں زلف کے پیچ و خم کی بات نہ کر...
Top