نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غزل: محفل میں کبھی میرا جو ذکر آئے اچانک

    واہ! بہت خوب راحل بھائی ! اچھی غزل ہے! بے ساختہ اور روایتی مضامین باندھے ہیں غزل کے ۔ بہت داد!
  2. ظہیراحمدظہیر

    تابش بھائی کہاں ہیں ، نظر نہیں آرہے ۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو صحت و تندرستی کے ساتھ اپنی امان...

    تابش بھائی کہاں ہیں ، نظر نہیں آرہے ۔ اللہ تعالیٰ تمام احباب کو صحت و تندرستی کے ساتھ اپنی امان میں رکھے ۔ ہر مشکل پریشانی دور فرمائے آمین
  3. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ بس یادیں، یادیں، یادیں رہ جاتی ہیں

    معان بھائی ، بہت اچھا لکھا آپ نے ۔ بس الفاظ کے استعمال میں کفایت سے کام لیجئے اور عنوان کو یوں کرلیجئے: بس یادیں3x رہ جاتی ہیں :D
  4. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل : اک نقشِ سطحِ آبِ رواں ہے یہ زندگی

    واہ واہ! بہت خوب ! بہت اچھے عاطف بھائی ! کیا اچھے اشعار ہیں ! لطف آیا پڑھ کر ۔ آپ کے خاص انداز کی غزل ہے ۔ واہ! کہنہ حسرتوں والے شعر کے لفظِ اول کو دیکھ لیجئے ۔ ٹائپو ہوگیا ہے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    چراغوں کی ہوا بھی چارہ گر ہے

    واہ واہ! بہت خوب نمرہ! بہت اچھی غزل ہے ۔ کئی اشعار پسند آئے ۔ ہوئے ہیں خاک کتنے تو بنا ہے وہ اک رستہ کہ تیری رہگزر ہے بہت اعلیٰ ! کیا اچھا کہا ہے !
  6. ظہیراحمدظہیر

    تازہ کاوش - کس کی آئی ہے یہ صدا دل میں

    بہت خوب! اچھی غزل ہے شکیل بھائی !
  7. ظہیراحمدظہیر

    ہو کوئی تدبیر، خوئے یار سمجھیے

    واہ واہ! بہت خوب! اچھی غزل ہے المیٰ صاحبہ! مشکل زمین میں کئی اچھے اشعار نکالے ہیں آپ نے!! میری ناقص رائے میں دوتین مقامات پر یوں لگا کہ یہاں مزید توجہ کی ضرورت تھی ۔ مطلع کے مصرع ثانی میں سمجھ آنا درست استعمال نہیں ہوا ۔ کسی بات یا شے کا سمجھ آنا نہیں بلکہ سمجھ میں آنا فصیح ہے...
  8. ظہیراحمدظہیر

    تبصرہ کتب محمد حفیظ الرحمٰن کا پہلا شعری مجموعہ اعجاز عبید صاحب نے شائع کردیا

    خلیل بھائی ، میری طرف سے بھی برادرِ محترم حفیظ الرحمٰن کو اس پر مسرت موقع پر مبارکباد دیجئے ۔ شاعر کی زندگی میں یہ ایک اہم سنگِ میل ہوتا ہے ۔ داد و تحسین بجا ہے اور میری طرف سے قبول فرمائیے ۔ پیش لفظ کی دا بھی قبول فرمائیے ۔ اچھا لکھا ہے ۔ جو اشعار آپ نے پیش لفظ میں نقل کئے ہیں بہت ہی خوب...
  9. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    ہائیں ! عبید بھائی یہ خوشگوار واقعہ کب اور کیسے ہوا؟! دن ، تاریخ اور ٹھیک ٹھیک ٹائم سے مطلع فرمائیے ۔ :):):) یعنی ہمیں علم ہی نہیں اور ہمارے پکے دوست عبید بھائی چپکے چپکے شاعری کررہے ہیں ۔ اور وہ بھی اتنی اچھی !! دہائی ہے ، دہائی ہے ! عبید بھائی ، پہلے تو داد کے تین عدد ٹوکرے بذریعہ بلٹی...
  10. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    محترمی و مکرمی عزت مآب استادِ سخن جناب الف عین صاحب قبلہ کی محبتوں اور محنتوں کی نذر! امید ہے سالگرہ کے موقع پر درگزر سے کام لیں گے کہ یہ بھی آپ کی اردو سے محبت اور اصلاحِ سخن میں آپ کی محنت کو خراج پیش کرنے کا ایک شوخ انداز ہے ۔ کھاتی ہے خوف آپ سے بگڑی ہوئی غزل رکھتے ہیں اپنے ہاتھ سے...
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    ہروقت کھیلتے ہیں یہ کال آف ڈیوٹی کرتے ہیں تھوڑی دیر کا وقفہ کبھی کبھی وقفے میں کھاتے ہیں یہ پلاؤ کی اک پلیٹ لے کر اِدھر کو آتے ہیں بُھرتا کبھی کبھی ہر اک پہ پھینکتے ہیں تبسم کے تین پھول ہوتا ہے ساتھ پھولوں کے گملا کبھی کبھی
  12. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    بائیسکل چلاتے ہیں ویسے تو ٹھیک ٹھاک ٹکر بھی ماردیتے ہیں قبلہ کبھی کبھی حملہ یہ ہر لڑی پہ نہیں کرتے بالعموم جانے بھی دیتے ہیں کوئی دھاگا کبھی کبھی ہوتے ہیں یوں تو تین ہی لفظوں میں ہمکلام پورا بھی بول دیتے ہیں جملہ کبھی کبھی
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    چونکہ سالگرہ کا موقع ہے اور سب لوگ بانیانِ محفل اور تاسیسی اراکین کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں تو میں بھی اپنی تک بندی کی ابتدا انہی تاسیسی اراکین کے نام کررہا ہوں ۔ تعارف کی ضرورت نہیں ۔ آپ تمام لوگ خاصے ہنسوڑے بھی ہیں اور سمجھدار بھی ۔ :D کرسی پہ بیٹھتے ہیں وہ چلمن کے اُس طرف لیکن...
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

    معان بھائی ، لگتا ہے کہ ابتدا میں آپ کے ذکر سے خیر و برکت کے علاوہ دفعِ شر بھی مقصود تھا ۔ تبھی تو کسی شاعر نے ابھی تک یہاں آکر نہیں جھانکا ۔ :D
  15. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    اسٹینڈ گلاس تو نہیں کہیں گے اسے ۔ وہ آرٹ دوسرا ہے ۔ عموماً آپ کو کراچی کے پرانے گرجا گھر کی کھڑکیوں اور چھتوں وغیرہ پر نظر آئے گا۔ یہ تو قیمتی پتھر "رُوبی" کا ایک تاثر دینے کی کوشش کی تھی ۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    شعر پسند کرنے کا بہت شکریہ سیما علی! الحمد للہ ، ثم الحمدللہ ! میں خود بھی دوستوں کے معاملے میں بہت خوش نصیب ہوں ۔ اس کا کرم کہ مجھے زندگی میں ایسے لوگوں سے نوازا کہ جنہیں سرمایۂ زندگی کہوں تو بجا ہوگا ۔ چند دوست جو اوائلِ زندگی کی بے سروسامانی میں شریکِ حال رہتے تھے آج بھی دھڑکنوں کے ساتھ...
  17. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ منظوم ہدیۂ تبریک

    ماشاء اللہ ! بہت خوب! بہت اچھے! آپ کے اشعار اردو اور اردو محفل سے آپ کی وابستگی کا پرزور اظہار کررہے ہیں ۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ! یہ آپ نے ہنڈرڈ پرسنٹ بالکل ٹھیک بولا ۔ بیشک ابھی بھی بہت سارے لوگ ایگزسٹ کرتے ہیں جو بہت ہائی کلاس اردو اسپیک کرسکتے ہیں ۔ اللہ انہیں سلامت رکھے...
  18. ظہیراحمدظہیر

    عروض ڈاٹ کام

    ذیشان بھائی ، آپ اردو کی بہت بڑی خدمت کررہے ہیں ۔ اللہ کریم آپ کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ ؎ ہماری صرف باتیں ہیں ، سید کام کرتا ہے مجھے کمپیوٹر کا زیادہ علم نہیں ہے لیکن کوئی سمجھادے تو عموماً جلدی سے سیکھ جاتا ہوں ۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں کوئی مدد کرسکتا ہوں تو میں بسر وچشم حاضر...
  19. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    ایم ایس پینٹ میں جیومیٹری کی اشکال کی مدد سے ایک سادہ سا "فونٹ بنایا" ۔ باقی کام فوٹو شاپ نے انجام دیا ۔ کونوں میں لگایا ہوا اردو محفل کا نام سعادت صاحب کے مراسلے سے کاپی کیا ۔ تقریباً ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں یہ سب مکمل ہوگیا ۔ :):):)
  20. ظہیراحمدظہیر

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    ویسے مجھے ابھی تک کتابوں کا شوق رکھنے والا کوئی ایسا شخص نہیں ملا کہ جس نے فٹ پاتھوں اور ٹھیلوں سے کتابیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر نہ خریدی ہوں (کم از کم پاکستان کی حد تک) ۔ جیب ہلکی ہو اور شوق بیتاب تو ایسا کرنا ہی پڑتا تھا ۔ :):):) برسبیلِ تذکرہ ، میں نے تو پرانی خستہ کتابوں کی وجہ سے باقاعدہ...
Top