نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    درست کہا ۔ یہ دو مختلف غزلیں ہیں ۔ رضوان راز صاحب نے جو غزل یہاں تشریح کے لئے پوسٹ کی ہے اس میں دو چار اغلاط ہیں ۔ میں چاہتا تھا کہ اسے نسخۂ حمیدیہ کی اصل سے ملالوں ۔ اسی کی تلاش میں جلدی جلدی کچھ برقی کتابیں جھانک رہا تھا ۔ اکثر جگہوں پر مذکورہ بالا چاروں اشعار ایک ہی چوکھٹے میں لکھے...
  2. ظہیراحمدظہیر

    ویسے پیوند لگے کپڑے پہننے کا فیشن نہِیں ہوگیا آج کل؟! اگر آپ کچھ دیر کے لئے قبا کو جینز تصور...

    ویسے پیوند لگے کپڑے پہننے کا فیشن نہِیں ہوگیا آج کل؟! اگر آپ کچھ دیر کے لئے قبا کو جینز تصور کرلیں تو شعر کی دردناکی ختم ہوجائے گی :-)
  3. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    قبلہ وارث صاحب کے مراسلوں کے بعد وہ میرا مجوزہ مضمون اب آدھا ہی رہ گیا ۔ اس مضمون کے اولین دو صفحات میں تو یہی تمہید باندھنا تھی کہ غالب کا انتہائی "فارسی زدہ" ابتدائی کلام نہ صرف یہ کہ اکثر مہمل کی حدوں کو چھوتا ہے بلکہ اکثراشعار کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق ہیں ۔ یعنی فارسی ترکیبات سے بوجھل ،...
  4. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    عاطف بھائی ، جواب اس سوال کا تو بے حد مشکل ہے کیونکہ اس غزل میں غالب نے دونوں ہی طرز کے قوافی استعمال کئے ہیں ۔ سو غالب کی اس غزل سے اس کی سند لینا تو ممکن نہیں ہے ۔ البتہ مولوی صاحب نورالحسن نے اپنی لغت میں افعی کی ذیل میں جن چار اشعار کا حوالہ دیا ہے ان میں سے دو اشعار میں شعرا نے افعی کی "ی"...
  5. ظہیراحمدظہیر

    ایک غزل برائے اصلاح

    اس لڑائی لڑی میں ٹیگ کرنے کا بہت بہت شکریہ شکیب بھائی !:):):) میرا خیال ہے کہ آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے شکیب بھائی۔ میں نے تو کبھی اس موضوع پر کچھ لکھنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اب ایسا کوئی ارادہ ہے ۔ زندگی کے دیگر معاملات کی طرح شاعری کی حدود بھی شاعر خود اپنے لئے تو قائم کرسکتا ہے لیکن...
  6. ظہیراحمدظہیر

    غالب کی ایک مشکل غزل

    شاباش ہے ! یعنی ایک مصرع یا ایک شعر نہیں بلکہ پوری غزل کی تشریح! :):):) بالکل ٹھیک ! اس غزل کی تشریح کم از کم تین چار صفحات کے مضمون کی متقاضی ہے ۔ اگر وقت ملا اور ذہن اس طرف آیا تو ضرور تعمیلِ ارشاد ہوگی ۔ رضوان راز صاحب! اردو محفل میں خوش آمدید! اگر مناسب سمجھیں تو اپنے تعارف کا...
  7. ظہیراحمدظہیر

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    آپ تمام احباب کی شرکت اور دعائوں کا بہت شکریہ ۔ اللہ کریم آپ سب کو دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، اپنے حفظ و امان میں رکھے ، صحت و تندرستی سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے ۔ آمین !
  8. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    نظامی صاحب ! یعنی آپ بھی!!! :):):) بہت خوب ! بہت عمدہ! بہت اچھا شعر منتخب کیا آپ نے ۔ عبدالمجید پروین رقم نے خوبصورت نستعلیق طرز میں اس شعر کا طغرہ لکھا تھا ۔ کبھی موقع ملا تو پوسٹ کروں گا ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    عاطف بھائی ، ہمیشہ کی طرح بہت اعلیٰ! بہت خوب!
  10. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    انتہائی خوبصورت!!!!!!!! اتنے کم وسائل استعمال کرتے ہوئے بہت ہی دیدہ زیب نقش تخلیق کیا ہے آپ نے ! اسے تو اردو محفل کا سرکاری لیٹر ہیڈ بنانا چاہئے۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    بہت خوب! اس تصویر میں اردو محفل سے آپ کی محبت اور خلوص صاف جھلک رہے ہیں!
  12. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ سی ۔ سی ۔ سی ٹی وی براڈکاسٹنگ

    بہت دلچسپ! بقول خلیل بھائی مزیدار مزیدار! دھاگا پڑھ کر معلوم ہوا کہ مجھے بھی ٹیگ کیا گیا تھا جو کسی ہمنام کی ٹوکری میں چلا گیا ۔ پہلے بھی کئی جگہوں پر کئی دفعہ ایسا ہوچکا ہے ۔ :) مریم افتخار کہاں غائب ہیں؟! اُن کے بغیر تو بالکل بھی رونق نہیں رہے گی ۔ لگتا ہے کہ پڑھائی میں مصروف ہوگئی ہیں...
  13. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    اردو محفل کے سونا چاندی جیسے احباب کے نام!
  14. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    اس سلسلے کی ابتدا کررہا ہوں ۔ میرا ارادہ ہے کہ فوٹو شاپ میں اردو محفل کا نام پانچ چھ مختلف انداز سے لکھ کر سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے ۔ یہ پہلا ایفیکٹ یا تاثر شفاف شیشے کا ہے ۔ یہ تصویر ان محفلین کے نام جو شیشے کی طرح شفاف ہیں ، جن کے آرپار دیکھا جاسکتا ہے ۔ :):):)
  15. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کا نام اردو محفل کے نام

    تمام اراکین کو اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ مبارک ہو! امید ہے کہ سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بہت ساری دلچسپ سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں گی ۔ یہ دھاگا اُن محفلین کے لئے ایک پیغام ہے کہ جو کمپیوٹر گرافکس سے دلچسپی رکھتے ہیں ۔ "اردو محفل" کا نام مختلف فونٹ ایفیکٹس کے ساتھ یا ڈیجیٹل...
  16. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    میری رائے میں اصلاحِ سخن کے شعبے میں مناسب نظام وضع کرنے کی شدید ضرورت ہے ۔ کسی شاعر کی پوسٹ میں املا اور گرامر کی غلطی ایک عام مراسلے کی نسبت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔ شعر و ادب کو زبان کا معیار سمجھا جاتا ہے اور عام لوگوں کے لئے زبان سیکھنے کا ذریعہ بھی ۔ عموماً یہ توقع بھی کی جاتی...
  17. ظہیراحمدظہیر

    لفظ "افعی" کا درست تلفظ کیا ہے۔

    رضوان راز صاحب نے بالکل درست کہا کہ اس کا تلفظ " اَف ۔ عی" ہے یعنی یہ جس طرح لکھا ہوا ہے بالکل اُسی طرح پڑھا جائے گا ۔ اس اصول پر اردو کے تمام علمائے لسانیات متفق ہیں کہ جب کوئی لفظ عربی ، فارسی یا کسی اور زبان سے اردو میں داخل ہوکر مستعمل ہوگیا تو اب اس لفظ پر اصل زبان کا تلفظ ، ہجے یا...
  18. ظہیراحمدظہیر

    پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

    :):):) املا مطوع بھی ٹھیک ہے ۔ لیکن پھر اُن کی طرف سے اس کے قسم کے مراسلے دیکھنےکو مل سکتے ہیں: یا اخی ، مھبت حرام ہے۔ حرام ، حرام ، حرام! محبت حلال ہے ۔
Top